دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شاہد آفریدی کی تیز ترین سینچری کو آج چھبیس سال بیت گئے

بوم بوم کی تاریخی اننگ یعنی اُس وقت کی تیز ترین سینچری کی ایک ایک بال کا تجزیہ جلدی جلدی تیز تیز کرتے ہیں

شاہد آفریدی کی تیز ترین سینچری کو آج چھبیس سال بیت گئے ۔

بوم بوم کی تاریخی اننگ یعنی اُس وقت کی تیز ترین سینچری کی ایک ایک بال کا تجزیہ جلدی جلدی تیز تیز کرتے ہیں ۔۔

بوم بوم نے پہلی بال ڈاٹ کھیلی اس طرح انھوں نے اپنی تاریخی اننگ میں 41گیندوں پر بارہ گیندیں ڈاٹ کھیلیں یعنی ان بارہ گیندوں پر انھوں نے کوئی رن نہیں بنایا ۔۔

ایک گیند پر وہ آوٹ ہوئے ۔۔ اس طرح ان اکتالیس گیندوں کی تیرہ گیندوں پر کوئی اسکور نہیں ہوا۔۔

آفریدی نے اسی اننگ میں آٹھ گیندوں پر سنگل یعنی ایک گیند پر ایک رن لیا ۔۔

یعنی آفریدی کی بوم بوم اننگ میں اکتالیس گیندوں میں اکیس گیندوں پر صرف آٹھ رن اسکور ہوئے ۔۔

بوم بوم نے اپنی اننگ میں دو ڈبل یعنی دو گیندوں پر چار رن بنائے یعنی 23 گیندوں پر صرف بارہ رن ۔۔۔

لیکن بوم بوم نے گیارہ چھکے اور چھ چوکے لگا کر سترہ گیندوں پر 90رن بنائے ۔۔

اس طرح بوم بوم آفریدی اپنی تاریخی اننگ جس میں سینتیس گیندوں پر سینچری بنی نیروبی میں کھیلی ۔۔۔

About The Author