بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)
تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس کی شاندار کاروائی، موٹر سائیکل چور گینگ کے 02
ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 07 عدد موٹر سائیکل کل مالیتی 6لاکھ 50ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر میں موٹر سائیکل چوری کی مختلف
وارداتوں کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر نے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے
SDPO
صدرسرکل مہر ندیم افضال کی سربراہی میں سپیشل ٹیمز تشکیل دیں۔ ایس ایچ اوتھانہ سٹی اے
ڈویژن بہاولنگرسیف اللہ حنیف نے پولیس ٹیمز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ
تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان
محمد شاہد ولد نور حسن قوم آرائیں سکنہ محمد پورہ شاہ والابہاولنگراور محمد افضل ولد محمد
صادق قوم کھرل سکنہ بستی صدر دین بہاولنگر کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا، ملزمان ستلج پارک،DHQ
ہسپتال اورشہر کے مختلف گلی محلوں میں موٹر سائیکل چوری کی واردا تیں کرتے
تھے۔دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر ملزما ن کے قبضہ سے مال مسروقہ07
عدد موٹر سائیکل کل مالیتی 06لاکھ 50ہزار روپے برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے
کیے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔اس موقع پر ایس پی
انویسٹی گیشن فاروق احمد انور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی جان
ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بہاولنگر کو کرائم فری زون بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ شہر کو محفوظ بنانے کے لیے شہرکے مختلف اہم مقامات پر
CCTVکیمرہ جات لگائے گئے ہیں جن کی مانیٹرنگ ڈی پی او آفس بہاولنگر میں کی جارہی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر
( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر فیصل گلزار ممبران ضلعی امن کمیٹی،
تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام و مشائخ، انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم نے کہا کہ
تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سول سوسائٹی کے ممبران اور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ
امن ،بھائی چارہ، اخوت اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔
امن و امان کے قیام کے لیے معاشرے کے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں تاکہ
ملک دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جاسکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہ کہا
امن وامان کو برقرار رکھنے اور شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے
ضلعی پولیس اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے اور بطریق احسن اپنے فرائض ادا کررہی ہے
تاہم تمام طبقات امن کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ