ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی
مسائل کے بروقت حل کیلئے سخت مانیٹرنگ شروع کردی۔عملہ صفائی کی حوصلہ افزائی اور
عوام میں شعور کی بیداری کیلئے خود جھاڑو پکڑ لیا۔عوامی شاہراہ پر جھاڑو لگا کر صفائی
کی۔پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی اور افسران نے بھی صفائی مہم میں حصہ لیا۔ ڈسپوزل
ورکس اور شہر کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا گیا۔نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی
ہنگامی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کیے. کمشنر نے صبح سویرے شہر کے مختلف
مقامات کا دورہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈائریکٹر
لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،اے سی شکیب سرور،ایکسیئن پبلک ہیلتھ عدنان نسیم،سی او
کارپوریشن جواد الحسن گوندل،محمد افضل جتوئی،ملک رحمان اور دیگر افسران ہمراہ
تھے۔کمشنر نے شمس آباد،معصوم آباد اور ڈسپوزل ورکس کا تفصیلی جائزہ لیا شہر کے
مختلف مقامات کا پیدل تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں اور لوگوں
سے میونسپل سروسز سے متعلق معلومات بھی لیں۔ کمشنر نے ڈی جی خان شہر کے تمام
ڈسپوزل ورکس کی بھل صفائی کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل ورکس
پر بجلی کے متبادل انتظام کیلئے جنریٹرز فراہم کئے جائیں اور ایندھن کی وافر مقدار میں
دستیابی یقینی بنائی جائے۔تمام ڈسپوزل ورکس مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں۔نشیبی
علاقوں میں موجود پانی کی نکاسی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔صفائی عملہ یونیفارم میں
ملبوس رہے۔صفائی عملہ کی فیلڈ میں حاضری چیک کی جائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا
کہ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے
گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات شروع کردی گئی ہیں۔
سرکاری عمارتوں پر چراغاں کے بھی احکامات جاری کردئیے گئے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے عشرہ کے دوران صفائی اور خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
کمشنر نے ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے صفائی پلان پرچیف آفیسر جواد الحسن گوندل سے بریفنگ لی۔
ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،ملک رحمان اور دیگر افسران موجود تھے۔کمشنرنے کہا کہ
عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ
ڈیرہ غازی خان شہر صفائی کے حوالے سے چار سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے۔
صفائی عمل کو مانیٹر کرنے کیلئے 17 کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔کمشنر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کی
جنرل ڈیوٹیاں منسوخ کردیں۔انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 558 عملہ سے مکمل ڈیوٹی لی جائے گی۔
صفائی کے عمل میں خلل ڈالنے پر کار سرکار میں مداخلت پر مقدمات درج ہوں گے
اور عملہ کی طرف سے جان بوجھ کر مشینری خراب کرنے اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے پر کیس انٹی کرپشن کو بھیجیں گے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عملہ یونیفارم میں ملبوس رہ کر فیلڈ میں نظر آئے۔
گاڑیوں پر ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کا دیگر نظام فنکشنل رکھا جائے۔ تمام مشینری مرمت کرکے فیلڈ میں بھیجی جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر سڑک حادثات اور ٹریفک کی بندش کا سبب بنے والی بڑی گاڑیوں کی ورکشاپ سر بمہر کردی گئیں۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ورکشاپس کے آگے روڈ پر ٹرک،ٹرالے کھڑے ہونے سے سڑک حادثات بڑھ گئے تھے
جس سے روزانہ کی بنیاد پر انسانی جانیں ضائع ہورہے ہیں۔کمشنر نے ورکشاپ مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
کسی کا معاشی قتل بھی نہیں ہونے دیں گے۔ورکشاپ کے نمائندوں کا جلد مشاورتی اجلاس بلایا جائیگا
جس میں ورکشاپس کی مناسب جگہ پر منتقلی سمیت دیگر تجاویز پر غور کیا جائے گا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خوراک ڈیرہ غازیخان کی سمگلروں کیخلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں،726میٹرک ٹن گندم،32میٹرک ٹن آٹا کی سمگلنگ کی
کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ 17 مختلف گاڑیوں سے برآمدشدہ گندم کی مالیت5کروڑ80لاکھ،80ہزار روپے بنتی ہے۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شیخ عبد الروف اور ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے گزشتہ شب سمگلروں کے
خلاف کریک ڈاؤن کیا۔گندم اور آٹالیہ،ملتان،کوٹ ادو،بہاولپور،راجن پور،مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے لوڈ کیا گیا تھا
اور اسے ترنمن چیک پوسٹ سے خیبرپختونخوا سمگل کیا جارہا تھا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین گاڑی نے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروادئیے ہیں۔
دوسری طرف محکمہ خوراک نے ایک اور کارروائی کے دوران ذخیرہ کی گئی ایک ہزار گندم کی بوریاں بھی برآمد کرلیں ہیں،ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے گودام سیل کرکے
مالک کیخلاف تھانہ کالا میں استغاثہ جمع کروا دیا ہے۔ڈی ایف سی کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی زیرنگرانی گندم،آٹا اور کھادوں کے
سمگلروں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،سمگلر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ جینڈر مین سٹریمنگ کمیٹی ڈیرہ غازی خان کااجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،منیجر وومن ورکنگ ہاسٹل،محکمہ تعلیم،صحت،قانون اورٹیوٹا کے افسران نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر تمام محکمے اپنی ہراسمنٹ کمیٹیوں کو نوٹیفائی کریں
اور اس حوالے سے کوڈ آف کنڈکٹ دفاتر میں ڈسپلے بھی کریں،انہوں نے کہا کہ جو محکمے ڈے کیئر سنٹرز بنوانا چاہتے ہیں
وہ وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کریں، ملازمتوں میں 15فیصد خواتین کے کوٹہ کو یقینی بنایا جائے
،ساتھ ہی تمام خواتین سٹاف کو دفاتر میں خوشگوار ورکنگ ماحول بھی فراہم کیا جائے۔
اجلاس میں تمام محکموں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان صابر حسین نے کہا ہے کہ سپیشل افراد ہماری خصوصی توجہ اور شفقت کے مستحق ہیں،ان کے مسائل کو حل کرنا عبادت ہے
،ہر محکمے میں ان کی تعیناتی کے کوٹہ پر عمل کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ کمپلینٹ اینڈ ریڈرسل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد صادق،شفیق الرحمن،سجاد حسین ودیگر نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سرکاری اداروں اور نجی فیکٹریوں میں سپیشل افراد کیلئے تین فیصد کوٹہ مختص کیا ہے جس پر افسران کو ہرصورت عمل درآمد کرانا ہوگا،
سپیشل افراد کیلئے دیگر حکومتی مراعات کو بھی یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی سہولیات کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے
،ہر محکمہ مخصوص کوٹہ کے تحت سپیشل افراد کی بھرتی کو ممکن بنائے اور ان کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کرے،انہوں نے کہا کہ
ریاست کے نمائندہ ہونے کی حیثیت سے افسران سپیشل افراد کو ہر صورت ریلیف فراہم کریں،ریڈرسل کمیٹی انکی شکایات کا بروقت ازالہ کرے گی
،انہوں نے کہا کہ ملازمت کے سلسلہ میں نجی اداروں کو بھی پابند بنایا جائے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین نے بتایا کہ
سپیشل کوٹہ کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان میں 83افراد کو مختلف محکموں میں تعینات کیا گیا ہے
جن میں 73مستقل اور10ڈیلی ویجز پر کام کررہے ہیں۔اجلاس میں سپیشل افراد کی شکایات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے نہم اور گیارہویں کلاس تعلیمی سیشن 2022-24 کی انرولمنٹ ریٹرن، پروسیسنگ اور سپورٹس فیس میں اضافہ کر دیا ہے.
سیکرٹری بورڈ حبیب الرحمن کے مراسلہ کے مطابق نئے شیڈول کے تحت انرولمنٹ فیس ایک ہزار روپے،
پروسیسنگ فیس 530روپے اور سپورٹس /سکالرشپ فیس 150روپے کر دی گئی ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان مرزا ظہیر اصغر نے کہا ہے کہ 6، اکتوبر سے شروع ہونے والے میٹرک دوسرے سالانہ امتحان2022ء کے تمام امیدواروں کو
رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر درج ایڈریس پر ارسال کر دی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر کسی امیدوار کو 4، اکتوبر تک رولنمبر سلپ نہ ملے
تو وہ فوری طو رپر دفتر بورڈ سے رجوع کر کے ڈوپلیکیٹ سلپ حاصل کر سکتا ہے یا بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pkسے بھی رولنمبر سلپ ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے.
انہوں نے مزید کہاکہ جن امیدواروں کو بورڈ کی طرف سے اعتراضاتی مراسلہ جات موصول ہوئے ہیں وہ فوری طو رپر مطلوبہ دستاویزات، بقایا جات وغیرہ جمع کراکے
اعتراضات درست کرائیں بصورت دیگر ان کی رولنمبر سلپس روک لی جائیں گی اور رولنمبر سلپ کے بغیر امیدوار امتحان میں شریک نہ ہو سکے گا
جس کی تمام تر ذمہ دار متعلقہ امیدوار پر عائد ہو گی،تعلیمی بورڈ اس کا ذمہ دار نہیں ہو گا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تحت ڈیرہ غازی خان میں غذائیت بارے آگاہی
سیشنز جاری ہیں.
متوازن خوراک اور غذائیت بارے آگاہی کیلئے معاشرے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی توانائیاں استعمال میں لانا ہوں گی تاکہ
صحت مند و توانا قوم کا وجود ممکن ہو۔اسی تسلسل کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی محکمہ صحت،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اورآئی آر ایم این سی ایچ کے زیر اہتمام
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 3 ریلوے کالونی میں نیوٹریشن بارے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیاجس سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیت علینا مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہر بچے کو مختلف غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے، بچوں میں خوراک کی کمی کے باعث انکی نشوونما شدیدمتاثر ہورہی ہے
اس لیے خوراک کی اہمیت کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی ڈیرہ غازی خان کے اجلاس میں اتفاق رائے سے تین کمپنیوں کو پیٹرول پمپس کیلئے این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے
ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور،ڈی او سول ڈیفنس خالد کریم،کفیل الرحمن،منیر احمد اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ کمیٹی میں پیٹرول پمپ قیام کے5
کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمے پیٹرول پمپ قیام بارے اپنی واضح رپورٹ دیں
،افسران این او سی ڈیمانڈ کرنے والے کمپنیوں کے پمپس سائٹس کا خود وزٹ کریں،مطلوبہ ضروریات پوری نہ کرنے والی کمپنیوں کو پمپس لگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی
انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس کی سائٹس پر پودے اور درخت لگانے کیلئے بھی مالکان کو لازمی پابند بنایا جائے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔
انچارج CIA کی کاروائی منشیات سمگلرز سے 40 کلو (01 من) چرس برآمد، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے
مطابق انچارج CIA علی محمد انسپکٹر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر چرس سمگلرز عبدالرحمان ولد حاجی قوم کہیری سکنہ لاری اڈاہ، محمد اعظم ولد رمضان قوم سہرانی سکنہ چوک قریشی مظفر گڑھ کو چرس کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کر لیا
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر انچارج CIA علی محمد انسپکٹر نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے
ہائی ایس نمبری MLK/2455 میں چھپائی ہوئی چرس سمیت ملزمان عبدالرحان اور محمد اعظم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
اور ملزم سے ٹوٹل 40 کلو چرس برآمد کر کے تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ریحان الرسول نے بتایا کہ
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں
اسی حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر رواں ہفتہ ڈیرہ غازیخان پولیس نے درجنوں کاروائیاں عمل لاتے ہوئے
منشیات فروش اور جواریوں سمیت قحبہ خانوں پر ریڈ کر کےکئی ملزمان کو گرفتار کئے ہیں۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون