ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان میں جدید بس ٹرمینل کو فنکشنل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور آئندہ ہفتہ افتتاح کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارش کردی گئی ہے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ٹرانسپورٹرز اور افسران کا اجلاس طلب کرتے ہوئے
بس ٹرمینل میں جدید سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر موجود تھے. کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ
ڈی جی خان میں زیر تکمیل بس ٹرمینل کو سی سے بی کلاس میں اپ گریڈ کرایا جائیگا۔ٹرمینل میں صفائی،سکیورٹی اور مدد گار عملہ آوٹ سورس کیا جائیگا جس کیلئے 18 اکتوبر تک ٹینڈر جاری ہوں گے
تاہم کارپوریشن سے عارضی طور پر 18ملازمین دئیے گئے ہیں۔سیکرٹری آر ٹی اے کا آفس بس ٹرمینل کی حدود میں منتقل کردیا گیا ہے
بس ٹرمینل کی چار دیواری اور دیگر معاملات جلد حل کئے جائیں گے کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے منی ریسکیو 1122 سٹیشن بھی قائم کریں گے۔
بس ٹرمینل کی آمدنی وہیں سفری سہولیات پرخرچ کریں گے۔ بس ٹرمینل میں موٹر وے طرز کی سہولیات فراہم ہوں گی۔
مرد اور خواتین کے واش رومز کیلئے 24 گھنٹے باوردی صفائی عملہ موجود رہے۔ٹف ٹائلز،لائٹس،واش رومز فنکشنل کرنے کیلئے اتوار تک کا وقت دے دیا گیا
ٹرانسپورٹ کے دفاتر اور بکنگ بوتھ کیلئے مناسب جگہ کا انتظام کیا جائے۔بس ٹرمینل سے ہی تمام ٹرانسپورٹ جائے گی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ
شہر میں تمام اے سی،نان اے سی اڈے بند کردئیے جائیں گے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ایس ای بلڈنگز محمد ارشد،ایکسئین اصغر علی،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض،ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندے موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع میں رود کوہی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے
سروے جاری ہیں۔ضلعی انتطامیہ،پی ڈی ایم اے،ریونیو،اربن یونٹ،این ڈی ایم اور پاک آرمی سروے میں حصہ لے رہی ہے۔
سروے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔ڈیرہ غازی خان،کوٹ چھٹہ،تونسہ اور کوہ سیلمان کے علاوہ ضلع راجن پور کی
بھی تمام تحصیلیں راجنپور،جام پور اور روجھان شدید طوفانی بارشوں اور رود کوہی کے سیلاب سے متاثر ہوئیں۔
ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع میں رود کوہی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے جاری ہیں۔
ضلع ڈیرہ غازی خان کی چاروں تحصیلیں ڈیرہ غازی خان،کوٹ چھٹہ،تونسہ اور کوہ سیلمان شدید طوفانی بارشوں اور رود کوہی کے سیلاب سے متاثر
ہوئیں۔ڈیرہ غازی خان سے ہی پاک آرمی اور دیگر نمائندوں سے آن لائن سروے ریکارڈ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مکمل آباد کاری کیلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا۔
اڈاپ ویلیج کے تحت فلاحی تنظیموں ں کے تعاون سے متاثرین کے گھر مرمت کرکے دئیے جائیں گے۔
فلاحی تنظیموں نے سروے شروع کردیا۔سیلاب میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے ورثاء میں مالی امداد دے دی گئی۔
حکومت پنجاب نے پکے گھروں کیلئے چار لاکھ روپے
،کچے اور جزوی متاثرگھروں کیلئے دو،دو لاکھ روپے،بڑے مویشی کے نقصان پر 75 ہزار روپے مالی امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین نے کی۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،ڈی ایک او ایجوکیشن
مینجر ورکنگ وومن ہاسٹل،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے شرکت کی۔اے ڈی سی صابر حسین نے کہا کہ
ہیومن رائٹس کا تحفظ یقینی بنائے بغیر کوئی معاشرہ اپنا وجود قائم نہیں رکھ سکتا، ہمیں خود اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا
،دنیا میں جتنی بھی اقوام نے ترقی کی ہے انہوں نے انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
انسانی حقوق سے آگاہی کیلئے مختلف افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں
جو جیلوں،ہسپتال اور دیگر ممنوعہ جگہوں پر جاکر انسانی حقوق کو یقینی بنائی گی۔اجلاس می انسانی حقوق بارے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
پولیٹیکل اسسٹنٹ و کمانڈنٹ بی ایم پی محمد اکرام ملک نے کہا ہے کہ سموگ ماحول کو زہریلا بنانے کے علاوہ سانس کی بیماریوں کا باعث بھی بنتا ہے
جس کی روک تھام کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا،وقت کا تقاضا ہے کہ اجتماعی کاوشیں بروئے کار لائی جائیں
،ہر فرد قدرتی ماحول کو صاف و شفاف بناتے ہوئے تازہ آب و ہوا کیلئے اپنی حد تک وسائل کو خاطر میں لائے،فضائی کثافتوں کو کم کیا جائے۔انہوں نے یہ بات انسداد سموگ بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلیم کوریہ،ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے شہزاد انور، کفیل الرحمن،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی، انفارمیشن آفیسر خالد رسول،سیکرٹری آر ٹی اے ثناء اللہ ریاض
انسپکٹر ماحولیات اظہر نواز ودیگر نے شرکت کی۔محمد اکرام ملک نے کہا کہ سموگ بھٹوں میں غیر معیاری اشیاء جلانے،فصلوں کی باقیات کو جلانے،آلودہ ماحول
اور فضائی کثافتوں کے بڑھ جانے سے پیدا ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت تنہا سموگ سے نہیں نمٹ سکتی
،ہمیں بحیثیت قوم اپنے بہتر مستقبل کیلئے انسداد سموگ کو ایک مشن کے طور پر لینا ہوگا
،فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہیں جلانا چاہیئے،انہیں پراپر طریقہ سے تلف کرنا ہوگا، فصلوں کو روٹاویٹر سے ناکارہ بناکر بطور کھاد استعمال میں لانا ہو گا
،بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر مشتمل کرنا ہوگا،عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے زیادہ سے پودے اور درخت لگائے جائیں
،انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کیخلاف ہمیں شعور اجاگر کرنا ہوگا،اس حوالے سے مساجد میں اعلانات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر آگاہی سیشنزکاانعقاد کرناہوگا
،خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانے کئے جائیں،آگاہی سیمنار میں شرکت کرنے والے کسانوں سے فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لینے کا حلف نامہ بھی لیا جائے
،اس سے ہمارا ماحول بہتر اور شفاف ہوگا اور ہم قدرتی طور پر بیماریوں سے محفوظ بھی رہیں گے۔
اس موقع پر سموگ سے آگاہی کیلئے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار سے آل پاکستان فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی
،وفد کی قیادت آل پاکستان فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن ضلع ڈیرہ غازیخان کے صدر سید بلال شاہ نے کی
۔ڈیرہ غازی خان سے یوریا کھاد کی سمگلنگ روکنے میں تعاون کیا جائے گا،کھادوں کی نقل و حمل میں حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز حکومتی نرخوں پر کھادوں کی فروخت یقینی بنائیں،ہم مفادات کا تحفظ بھی ممکن بنائیں گے
،کھادوں کی سمگلنگ کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،سمگلروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی
، انہوں نے کہا کہ سمگلنگ روکنے میں ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دے،مشاورت سے کھادوں کی سپلائی و تقسیم کا طریقہ کار اپنایا جائے گا
اجلاس میں فرٹیلائزرز ایسوسی ایشن نے اپنے مسائل بھی پیش کئے۔
اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کورایہ بھی موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر نے کہا ہے کہ دوران ڈیوٹی افسران و
ملازمین عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،پہلے سلام پھر کلام، کو معمول بنائیں،
اس سے انسان کی شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے اور معاشرے میں مثبت اقدار فروغ پاتی
ہیں. ڈی ایس پی نے تمام افسران و ملازمین سے خطاب کے دوران ہدایت کی کہ فرائض
منصبی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر دیانتداری سے انجام دیں اور عوام الناس کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 2022ء جمعرات چھ اکتوبرسے شروع ہو رہا ہے۔
اِس مقصد کیلئے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کُل اُنیس سنٹرز بنائے گئے ہیں۔ ان میں ڈیرہ غازیخان میں چھ، لیہ، مظفر گڑھ میں، پانچ،
پانچ اور راجن پور میں تین سنٹرز شامل ہیں اور کل سنٹرز میں سے دس سنٹرز طلباکیلئے، دو طالبات جبکہ سات کمبائنڈ سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے بتایاکہ مذکورہ امتحان میں کُل 7387 اُمیدواران شریک ہو رہے ہیں جنہیں رول نمبر سلپس کی ترسیل داخلہ فارمز پر درج شُدہ پتہ جات پر کی جا رہی ہے۔
اِس کے علاوہ امتحان سے متعلقہ رول نمبرز، سنٹرز، گروپس پر مشتمل ڈیٹا بھی بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کیا جار ہاہے۔
شیخ امجد حسین نے بتایا کہ اگر کسی امیدوار کا مذکورہ میٹرک دوسرے سالانہ امتحان میں آخری چانس ہے
اور وہ کسی نامساعد حالات کی وجہ سے اپنا داخلہ فارم جمع نہیں کرا سکا تو ایسا اہل امیدوار وار بطور ”ہارڈ شپ امیدوار” فوری طور پر مجوزہ فیس اور جرمانے کے ساتھ اپنا داخلہ فارم جمع کروا کر امتحان میں شریک ہو سکتا ہے۔
مذکورہ امتحان کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق چھ اکتوبر کو گروپ فسٹ میں ایجوکیشن،فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور پولٹری فارمنگ جبکہ سیکنڈ گروپ میں ہسٹری آف پاکستان،
آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ اور چائلڈڈویلپمنٹ اینڈ فیملی لیونگ کا پیپر ہو گا۔ اسی طرح سات اکتوبر کوگروپ فسٹ اور سیکنڈگروپ سیکنڈ میں ریاضی(سائنس گروپ) اور
جنرل میتھ (آرٹس گروپ) کے پرچہ جات ہوں گے، دس اکتوبر کو صبح اور شام کے اوقاتمیں انگریز ی لازمی) پرچہ ہو گا۔ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے بتایاکہ
مذکورہ میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2022ء کا انعقاد چھ اکتوبر سے ستائیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔ جبکہ پریکٹیکل امتحان 31 اکتوبر سے 5 نومبر تک ہو گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان
ضلعی امن کمیٹی و ہم آہنگی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد
ہوا،ایم این اے زرتاج گل وزیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین نے صدارت کی۔جشن عید میلادالنبی کو
بھرپور مذہبی یکجہتی،رواداری اور شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے ممبران امن
کمیٹی،تمام مسالک کے علمائے کرام،تاجر برادری،سول سوسائٹی ماہ مقدس میں قیام امن پر
متفق ہیں،مثالی تعاون کامظاہرہ کیا اور معاملات مشترکہ کاوشوں سے حل کئے جائیں گے،
اجلاس میں سی او ایم سی جواد الحسن گوندل،ڈی ای او ڈاکٹرنیئرعالم،حق نواز اور ممبران نے
شرکت کی۔ایم این اے زرتاج گل وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب رسول
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ایمان کا حصہ ہے،آپ کی شان بیان کرنا ہمارے لئے سعادت
ہے،رسول پاک کی سیرت ہمارے لئے نمونہ عمل ہے،ماہ ربیع الاول میں مثالی
امن،تحمل،رواداری اور بھائیچارے کو فروغ دیا جائے گا،زرتاج گل وزیر نے کہا کہ جلوسوں
کے روٹس کی تعمیر ومرمت،صفائی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
صابر حسین نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہتے
ہیں،جلوسوں کے تمام ایشوز کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائے گا،متعلقہ محکموں کو جلوس
منتظمین کے مسائل حل کی ہدایات دیدی گئی ہیں،تمام افسران وسٹاف منظم حکمتِ عملی کے
تحت اپنے فرائض انجام دیں گے،صابر حسین نے کہا کہ ضلع بھر میں 12ربیع الاول کے
جلوس شرکاء کو بھرپور سیکورٹی بھی دی جائے گی۔سی او میونسپل کارپوریشن جواد الحسن
گوندل نے کہا کہ جلوس روٹس کی صفائی،مرمت،لائٹنگ اور چھڑکاؤ کیلئے اقدامات شروع
کردئیے گئے ہیں۔اجلاس میں ممبران کی قیام امن بارے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ