نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ

جامعات میں انڈسٹریل پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کیلئےسپیشلائزڈ ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔

پنجاب میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا

وزیراعلی چودھری پرویزالہی کہتے ہیں جامعات میں انڈسٹریل پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کیلئے

سپیشلائزڈ ڈسپلن متعارف کرائے جائیں گے۔۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ اور بہتری کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا،

اجلاس میں ہائی ٹیکنالوجی ایجوکیشن کلچر متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہائرایجوکیشن کے معیار دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق

بہتر کرنے کی ضرورت پرزور دیا اور کہا کہ گوجرانوالہ، گجرات اورسیالکوٹ کی انڈسٹریل ضروریات کے پیش نظر

علاقے میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جائے گی، یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئر نگ اینڈ انجینئر نگ ٹیکنالوجیزکا دنیا کی

بہترین سپیشلائزڈ یونیوسٹیز سے الحاق ہوگا، اس ضمن میں غیر ملکی ماہرین کی خدمات سے استفادہ کیاجائے گا۔۔۔

About The Author