دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سترہ سال بعد،، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج لاہور میں ان ایکشن ہو گی

پاک انگلینڈ کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے زندہ دلان لاہور پرجوش ہیں

سترہ سال کے طویل عرصے بعد،، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج لاہور میں ان ایکشن ہو گی،، پاک انگلینڈ کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے زندہ دلان لاہور پرجوش ہیں، کہتے ہیں

قومی ٹیم مخالف ٹیم کو شکست دے کر برتری حاصل کر لے گی،، بابر اور رضوان کا بلا خوب رنز اگلے گا

زندہ دلان کے شہر،، لاہور،، میں چوکوں،، چھکوں کی برسات کے ساتھ ساتھ آج خوب وکٹیں بھی گریں گی،، لاہوریے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں بڑا ٹاکرا دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں

لاہوری کڑیاں کہتی ہیں میچ دیکھنے کی خوب تیاری کی ہے،، بابر اور رضوان سے امیدیں وابستہ ہیں،، امید ہے ٹیم اچھا کھیل کر کامیابی حاصل کرے گی

 پاکستان جیتے گا بابر اعظم اور رضوان اچھا کھیلتے ہیں

کرکٹ دیوانوں کے مطابق دونوں ٹیمیں اچھی ہیں،، اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا جو بہتر کھیلے گا جیت اس کی ہو گی

 خوب میچ ہو گا، باولرز کو پرفارمنس دکھانا ہو گی، اچھا کھیلنے والا جیتے گا

پاکستان اور انگلینڈ کا درمیان پانچویں ٹی ٹوئنٹی کا آغاز شام سات بجے ہو گا،، دونوں ٹیمیں اب تک ہونیوالے چار میچز میں دو، دو میچز جیت کر برابر ہیں،، اگلے دو میچز بھی لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔

About The Author