دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

غریبوں کا جھولا ۔۔۔||گلزار احمد

گلزار احمد سرائیکی وسیب کے تاریخی شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ براڈ کاسٹر ہیں، وہ ایک عرصے سے مقامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر تاریخ ، تہذیب و تمدن اور طرز معاشرت پر لکھتے چلے آرہے ہیں ، انکی تحریریں ڈیلی سویل کے قارئین کی نذر

گلزاراحمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

غریبوں کا جھولا
پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے اگر ہمیں ایماندار قیادت نصیب ہوتی توآج 75 سال گزرنے کے بعد ہم یورپین ملکوں کی طرح ترقی یافتہ ہوتے۔ مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے اپنوں نے نہ صرف ہمیں لوٹا بلکہ دشمنوں کے آگے بھی پھینک دیا جو کتوں کی طرح بھبھوڑ بھبھوڑ کر اس ملک کے وسائل لوٹ رہے ہیں۔ خیر بات دور چلی گئ ہماری آدھی آبادی آج بھی خط غربت سے نیچے زندگی گزارتی ہے اور فاقوں پر مجبور ہے۔ لیکن ہمارے حکمرانوں کا جہنم سے بڑا پیٹ بھرتا نہیں۔ آپ کسی دفتر چلے جائیں آپ کا کام سفارش یا رشوت کے بغیر نہیں ہوتا۔ پورے ملک میں تعمیراتی منصوبے سڑکوں گلیوں پلوں کے بنانے میں 75 فیصد پیسہ خوردبرد ہوتا ہے اور غیر معیاری سڑکیں گلیاں ایک بارش میں گھل کر بہ جاتی ہیں۔ ہمارے غریب لوگ اپنے معصوم بچوں کے لیے جھولا بھی نہیں خرید سکتے اور چارپائ کے ساتھ ایک کپڑا باندھ کے جھولا بناتے ہیں۔ بھٹہ پر اینٹیں بنانے والی یہ مزدور ماں اپنے معصوم بچے کو اس جھولے میں سلا رہی ہے۔ہمارے سرائیکی لوگ تو اس جھولے کو گھنگھوٹی کہتے ہیں آپ اس جھولے کا اصل نام بتا دیں۔
May be an image of 1 person and outdoors

About The Author