دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ایشیا کپ میں شرکت کرنیوالی قومی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیاں کا امکان

لاہور۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان آج یا کل متوقع

ایشیا کپ میں شرکت کرنیوالی قومی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیاں کا امکان۔ ذرائع کے مطابق

 قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی واپسی طے۔

 شاہین آفریدی نیوزی لینڈ میں شیڈول ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز تک مکمل طور پر فٹ ہوجائینگے۔

 شاہین آفریدی ان دنوں لندن میں ویٹ ٹریننگ کررہے ہیں۔

 قومی ٹیم سے فخر زمان اور خوشدل شاہ میں سے کسی ایک کھلاڑی کو ڈراپ کیا جائیگا۔

 شاہ نواز دہانی کی جگہ محمد وسیم جونئیر کو سکواڈ میں شامل کیا جاسکتاہے۔

 محمد وسیم جونئیر انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے

 قومی اسکواڈ میں کرکٹر شان مسعود کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

 شان مسعود نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور انگلینڈ کاوئنٹی سیزن میں متاثرکن کارکردگی دی ہے

 حسن علی کو ٹیم سے ڈراپ اور محمد حسنین کو اسکواڈ میں برقرار رکھا جائیگا۔

About The Author