دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

-ریجنل پولیس آفیسر بہاولپورصادق علی ڈوگر کاایک روزہ دورہ بہاولنگر۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پو لیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر کے ایک روزہ دورہ بہاولنگر کے موقع پرڈی پی او فیصل گلزار نے آر پی او بہاولپور کا استقبال کیا۔

آر پی او بہاولپورنے تھانہ سٹی ہارون آباد اور تھانہ صدر ہارون آباد کی فارمل انسکپشن کی اس دوران آر پی او بہاولپور صادق علی ڈوگر نے تھانہ کے ریکارڈ،بلڈنگ اور حوالات کا معائنہ کیا۔

آر پی او بہاولپور نے تھانہ کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے اور تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

آر پی او بہاولپور نے خدمت مرکز ہارون آباد کا بھی وزٹ کیا،خدمت مرکز پر شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا۔

آر پی اوبہاولپور نے عبدالرزاق شہید پولیس لائن میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی بعدازاں پولیس لائن میں گاڑیوں کی انسپکشن کی۔

آر پی او بہاولپور نے ڈی پی او آفس بہاولنگر میں ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کے ہمراہ ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔

میٹنگ میں آ ر پی او نے کرائم کنٹرول کے حوالہ سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تما م مقدمات کی پراگرس کو تفصیلاً زیر غور لایا گیا اور مناسب ہدایات جاری کیں کہ

مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنائیں اور میرٹ پر یکسو کریں، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید بہتر کریں

ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں

ہوٹل آئی، ٹریول آئی،ای پولیس پوسٹ ایپ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو

یقینی بناتے ہوئے اس سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔

About The Author