ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار نے کہا ہے کہ حالیہ رودکوہیوں کے سیلاب سے ضلع کی چاروں تحصیلیں متاثر ہوئیں
ابتدائی سروے کے مطابق رودکوہیوں کے سیلاب سے 24684گھر، 212838آبادی متاثر ہوئی 457مواضعات زیر آب آئے.
سیلاب اور چھتیں گرنے سے 48قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں. 26جولائی سے 31اگست تک ضلع کے سیلاب زدگان میں 38484فوڈ ہیمپرز، 12584خیمے تقسیم کیے گئے.
فلڈ ریلیف کیمپس اور متاثرہ بستیوں میں سیلاب زدگان کو 2345دیگوں کا تین وقت کا کھانا دیاگیا اور ایک دیگ سے ستر افراد مستفید ہوئے.
سیلاب زدہ علاقوں میں زخمی ہونے والے 430افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی.سیلابی ریلے سے 147بڑے اور 781چھوٹے مویشی ہلاک ہوئے.
سیلاب زدہ علاقوں میں راستوں کی بحالی کیلئے 32ایکسویٹرز، دس بلڈوزر، گیارہ ڈمپر، 16ٹریکٹر ٹرالی، 20ڈی واٹرنگ سیٹ استعمال کیے گئے.
لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے چھوٹی بڑی 148گاڑیاں استعمال ہوئیں.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون