جنوری 3, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

حکومت پنجاب کے زیر انتظام بریسٹ فیڈنگ ویک 29اگست تا03 ستمبر 2022 ء منایا جا رہا ہے۔

آج 30اگست بروزمنگل کو DC آفس بہاولنگرمیں DMACکی میٹنگ میں ADCGعبدالجبار گجر صاحب نے صدارت کی

جنکو چیف ایگزیکٹو آفیسر DHA بہاولنگر ڈا کٹر سلیم اکبر لغاری اور ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹرIRMNCH اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر ڈاکٹر خا لد حسین نے

بریسٹ فیڈنگ ویک کے بارے میں بریفنگ دی۔
بعد ازاں CEO (DHA)آفس ، DHDC

ہا ل بہا ولنگر میں سیمینار کا انعقا د کیا گیاجس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سیمینار سے چیف ایگزیکٹوآفیسرDHA بہاو لنگرڈا کٹر سلیم اکبر لغاری صاحب نے ماں کے دودھ کی افادیت کے بارے میں بتایا،

سیمینار میں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹرIRMNCH اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاولنگر ڈاکٹر خا لد حسین نے بھی خطا ب کیا۔

سیمینار کے بعد واک کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپر وائزرز، لیڈی ہیلتھ سپر وائزر، ویکسینئٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکر ز نے شرکت کی۔

بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران محکمہ صحت ضلع بہاولنگر میں 1374 لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنی کمیونٹی میں خواتین کو بریسٹ فیڈنگ کے

فوائد پر روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات پر آگاہی دیں گی اور اس کے علاوہ مراکز صحت پر بھی بریسٹ فیڈنگ پر سیشن منعقد کئیے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ ما نیٹر روزانہ کی بنیا د پر تمام ٹیمز کو فیلڈ میں ما نیٹر کریں گے۔

پرو وینشل ما نیٹر اس کے علاوہ ما نیٹرنگ کریں گے۔

 

 

 

About The Author