نومبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلامک گیمز کےگولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرینگے

حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ اعلی سہولیات بھی فراہم کرنی چاہیے

کامن ویلتھ اور اسلامک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اولمپئن ارشد ندیم کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے اسلام آباد جائینگے

قومی اتھلیٹ کا کہنا ہے حکومت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ اعلی سہولیات بھی فراہم کرنی چاہیے

جیولین تھرو میں پوری دنیا میں نام کمانے والے اولمپئن ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس اور ایشئن گیمز میں گولڈ میڈل کو اپنا ہدف بنالیا۔۔۔

پریس کانفرنس میں ارشد ندیم نے کہا کہ اتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر نے حوصلہ افزائی کی۔۔۔ آئندہ آنیوالے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے سخت محنت جاری رکھوں گا
۔ ارشد ندیم ،، قومی اتھلیٹ
"میں اپنی محنت کررہا ہوں ،،، پیرس اولمپکس ہیں پھر ایشئن گیمز ہیں اس میں میڈل جیتنا چاہتا ہوں ان مقابلوں کو ٹارگت کیا ہوا ہے”
۔
ارشد ندیم نے دعوی کیا کہ بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کو اعلی معیار کی سہولیات اور ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے ،،،، وزیر اعظم سے ملاقات میں کھیل اور کھلاڑی کی بہتری کے لیے بات کرونگا
ارشد ندیم ،،، قومی اتھلیٹ
"وزیراعظم نے کل ملاقات کے لیے بلایا ہے انہیں چاہیے کہ وہ کھلاڑی کی حوصلہ افزائی

کرے ،،، اور مجھے امید ہے وہ کرینگے بھی ،، ہمارے پاس علیحدہ گراونڈ نہیں ہے ،، جم نہیں ہے ،، جیولن اچھے نہیں ہے”

اس موقع پر نجی سپورٹس گئیر کمپنی کے عہدیدار نے ارشد ندیم کو دوبارہ بیرون ملک ٹریننگ پر بھیجنے اور اسکے اخراجات برداشت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

 

About The Author