دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان ڈویژن میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر کمشنر عثمان انور نے محکموں کے سربراہان اور سٹاف کی چھٹیاں بند کردی ہیں. کمشنر نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکموں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیاہے جس میں کہا گیا ہے

کہ23 سے 28 اگست تک کسی بھی افسر کو چھٹی نہ دی جائے،کمشنرنے کہا کہ سیلاب کے ایام میں سربراہان اور ملازمین چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہیں گے

افسران اور ملازمین سیلاب کے ایام میں موبائل فون بھی بند نہیں کریں گے،کمشنر ڈی جی خان نے چاروں اضلاع کی ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی کا اعلان کر تے ہوئے

پرنسپل میڈیکل کالج، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور سی ای او ہیلتھ کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے.

انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری،ضروری ادویات کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے،

ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ضروری اقدامات کئے جائیں
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے دریائی اور رود کوہیوں کے

سیلاب کے ساتھ اربن فلڈنگ سے تمام محکموں کو از سر نو تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں۔

کمشنر ڈی جی خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کے نام جاری مراسلہ میں کہا کہ وہ ہنگامی بنیاد پر اجلاس منعقد کرکے تیاریوں کا جائزہ لیں۔

رود کوہیوں کے چینلز،حفاظتی بند اور حساس مقامات کا پھر مشترکہ سروے کرکے کمزور پشتوں کو مضبوط کیا جائے۔

مانیٹرنگ کیلئے تحصیل سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔انتظامی افسران،پولیس،پاک ارمی،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے۔

کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ رود کوہیوں میں سیلاب سے متعلق ارلی وارننگ سسٹم اور محکمہ موسمیات کی طرف سے پیشنگوئی جیسے معاملات بہتر کئے جائیں۔

فلڈ ریلیف کیمپس اور امدادی سرگرمیوں کے معاملات مزید بہتر کئے جائیں۔اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر مشینری فنکشنل کی جائے۔

عوام اور املاک کی منتقلی،سیلاب زدگان کی بروقت بحالی اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کی ہدایت پر فورٹ منرو میں راکھی گاج کے مقام پر راستہ صاف کرادیا گیاہے

اوربین الصوبائی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے بھاری

مشینری کا استعمال کر کے پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک کی زیر نگرانی لینڈ سلائیڈنگ کا مٹیریل صاف کردیا گیاپولیٹیکل

اسسٹنٹ نے بتایا کہ بین الصوبائی شاہراہ پہلے بھی کلئیر کی گئی تھی لیکن دوبارہ لینڈ سلائیڈنگ سے مشکلات پیش آئیں، انہوں نے کہاکہ ٹریفک کی روانی کیلئے ڈرائیور اپنی لین کا استعمال کریں

راکھی گاج اور دیگر مقامات پر بی ایم پی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اورٹریفک کی روانی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے.

ایکسیئن ہائی ویز میاں افتخار نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر کوہ سلیمان میں روڈ نیٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے

اور بارش اور پہاڑی تودے گرنے سے منقطع راستوں کی بحالی کے اقدامات کیے گئے ہیں جس کے تحت ہائی ویز پر بھاری مشینری پہنچا دی گئی ہے،

بارتھی اور تونسہ موسی خیل روڈ کی بحالی کیلئے ٹیمیں تعینات کردی ہیں مزید بارشیں اور پہاڑی تودے نہ گرنے پر بارتھی روڈ کو ایک روز میں کھول دیا جائے گا

ایکسیئن ہائی ویز نے بتایاکہ جلیبی موڑ بارتھی روڈ پر عارضی پل کیلئے بھی سامان پہنچا دیا گیا

تونسہ موسی خیل روڈ میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اورجپسم کا پہاڑ بھی لینڈ سلائیڈنگ سے سرکنے لگا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ31 اگست کو میٹرک اور 20 اکتوبر کو انٹرمیڈیٹ

سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کے اعلانات کے موقع پر کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں ہو گا اور نہ ہی کسی گروپ میں کسی پوزیشن کا اعلان کیاجائے گا۔

رزلٹ مقررہ وقت پر بورڈ ویب سائٹwww.bisedgkhan.edu.pk پر فوری اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اُمیدواران 800295 پر رولنمبر ایس ایم ایس کر کے اپنا رزلٹ معلوم کر سکیں گے۔

شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ رزلٹ کی تاخیر سے بچنے کیلئے جن اُمیدواران/ادارہ جات کو بورڈ کی طرف سے مختلف اعتراضاتی مراسلہ جات/نوٹس بھجوائے گئے ہیں

وہ فوری طور پر اعتراضات کے جوابات جمع کرائیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، فنانس و پلاننگ ڈیرہ غازی خان سیف الرحمن بلوانی نے کہا ہے کہ

سیلاب زدہ علاقوں میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے قابل ستائش کام کیا۔سول

ڈیفنس آفیسر خالد کریم کی سربراہی میں 200 سے زائد رضاکاروں نے ضلع کے فلڈ ریلیف کیمپس،متاثرہ بستیوں میں ریسکیو

اور امدادی سرگرمیوں کے ساتھ انتظامی معاملات میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔اے ڈی سی جی نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان کے علاوہ لیہ،ملتان اور دیگر اضلاع سے بھی رضاکاروں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی،ریسکیو،سول ڈیفنس اورمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال کلیئر ہونے پرڈینگی،پولیو مہم بھرپور طریقہ سے شروع کی جائے

فضا میں نمی سے ڈینگی مچھروں کی

بہتات ہوسکتی ہے،ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکنا ہوگا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے

،ڈارمنٹ یوزرز کو ایکٹو رکھا جائے اور ڈینگی بارے شکایات24گھنٹے میں حل کی جائیں،

سیلاب متاثرہ علاقوں میں متعدی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان محمد انور بریار نے سیلاب کے دوران پھیلنے والی بیماریوں کی نشاندہی کی ذمہ داری ہیلتھ افسران سونپ دی۔

جلدی امراض،گیسٹرو،ملیریا،چیسٹ انفیکشن سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کی سہولیات اب متاثرین کو فراہم کی جائینگی

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر صدارت پولیو کے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے.اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی، پولیٹیکل اسسٹنٹ محمداکرام ملک، ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں،

یوسی ایم اوز اوردیگرنے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ ہیلتھ افسران سیلاب کے دوران پھیلنے والی بیماریوں اور انکے علاج بارے مکمل پلان بھی دینگے۔

سیلاب سے متاثرہ قبائلی علاقوں اور تونسہ میں پولیو مہم موخر کردی گئی ہے۔سیلاب کے بعد قبائلی علاقوں،تونسہ میں سپیشل انسداد پولیو مہم شروع کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری منزل ہے،پولیو ورکرز محنت سے کام کریں

کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے،شہری بھی اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں،محمد انور بریار نے مزید کہا کہ

سیلاب زدگان کو وبائی بیماریوں سے محفوظ رکھا جائیگا،ہیلتھ افسران اور ورکرز متعدی بیماریوں کی مفصل رپورٹ دیں جس کے تحت ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے

گا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کوریج 95فیصد سے زائد رہی،حکومتی احکامات کے تحت پولیو مہم کا ٹارگٹ پورا کرلیا جائے گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ناظم جنگلات ڈیرہ غازیخان اعجاز احمد تبسم کی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی مہم کے تحت محکمہ جنگلات کمپلیکس

ڈیرہ غازی خان میں ڈی ایف او قاضی عبد الرحیم کی زیر قیادت واک کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر فوکل پرسن غلام مرتضیٰ اور محکمہ جنگلات ڈیرہ غازی خان کا

سٹاف بھی موجود تھا.

واک کے اختتام پر ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی بھی دی گئی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان انور کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا

انہوں نے ائیر پورٹ کے نزدیک ٹی ڈی سی پی کی عمارت میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔

شدید بارش میں بھی سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے سہولیات کے بارے میں معلومات بھی لیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے کہا کہ سیلاب زدگان حکومت پنجاب کے مہمان ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے جس کے تحت سیلاب زدگان کے ذمے آبیانہ اور مالیہ معاف کردیا جائے گا۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔نقصانات کے ازالہ کےلئے سروے جلد شروع ہوگا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے کہا

فصل،گھر اور دیگر نقصانات کا پورا ازالہ کریں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفر نے ہدایت کی کہ

سڑک اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کےلئے مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے بتایا کہ

فلڈ ریلیف کیمپس میں ہرممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں۔متاثرہ بستیوں میں ریسکیو کے بعد ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا ہے

فلڈ ریلیف کیمپس اور بستیوں میں تین وقت کا تیار کھانا دے رہے ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں فکسڈ کے ساتھ موبائل ہیلتھ اور وٹرنری سہولیات میسر ہیں۔

سیلاب زدگان میں خیمے ،خشک راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کررہے ہیں۔کوہ سلیمان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا گیا۔

رود کوہیوں کے سیلاب متاثرین کےلئے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 15 خیمہ بستیاں قائم کررہے ہیں اور دریائے سندھ کے ممکنہ متاثرین کےلئے دس فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردئیے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔
سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے سرکل آفیسران اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج رات سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے رود کہیوں

اور نہروں وغیرہ میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے۔

خاص طور پر دیہی علاقوں میں فلڈ آ سکتا ہے اس ایمر جنسی کے تحت سرکل آفیسران اور ایس ایچ او اپنے اپنے علاقوں میں سروے کریں۔

اپنے اپنے علاقے میں رہنے والی عوام الناس کو فلڈ سے محتاط رہنے کی ہدایت کریں۔

فلڈ آنے کی صورت میں رہائشی بستی میں عوام الناس کی مدد کو یقینی بنائیں۔

عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایمر جنسی کی صورت میں 15 یا اپنے متعلقہ تھانہ یا پھر 0649260113 پر اطلاع دیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر بارشوں اور سیلاب کے باعث متاثرین کی سہولت کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان کی

دو تحصیلوں ڈیرہ غازی خان اور کوٹ چھٹہ میں10 ریلیف کیمپس فنکشنل کردئیے گئے ہیں،

متاثرین کیلئے ڈیرہ غازی خان تحصیل میں بستی رانجھا،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک رحیم،مرہٹہ اور ملتان روڈ پر زیر تعمیر این ایچ کے بلاکس میں چار ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں

اسی طرح کوٹ چھٹہ تحصیل میں جھوک اترا،غوث آباد،شیرو،آرا جعفر،حاجی کمانڈ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکولوں میں پانچ اور

ایک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جاجی کمانڈ میں مجموعی طور پر 6ریلیف کیمپس فنکشنل کئے گئے ہیں

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد احمد ظفر

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد اور سی او ضلع کونسل شبانہ رشید نے

مختلف ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور متاثرین کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

About The Author