نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی نے انجری کا شکار شاہین آفریدی کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کر دیا

نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین ایشیا کپ کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے

پی سی بی نے انجری کا شکار شاہین آفریدی کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کر دیا

نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین ایشیا کپ کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل ہوگئے

بائیس سالہ کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دسمبر دو ہزار اکیس میں اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا

محمد حسنین کو نو جون کو انٹرنیشنل کرکٹ میں درست ایکشن کے ساتھ باولنگ کرانے کی اجازت دی جاچکی ہے

ایشیا کپ میں شاہین آفریدی کی جگہ نوجوان فاسٹ باولر محمد حسنین اپنی تیز رفتار باولنگ سے بھارت جیسی مضبوط ٹیم کو ڈھیر کرنے کی کوشش کرینگے

پی سی بی نے بائیس سالہ کرکٹر کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کی تصدیق کردی

محمد حسنین نے دسمبر دو ہزار اکیس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا

جسکے بعد جنوری دو ہزار بائیس میں بگ بیش لیگ کے دوران فاسٹ باولر کا ایکشن رپورٹ ہوا

چار ماہ ایکشن کی درستگی پر کام کرنے کے بعد نوجوان کرکٹر کو نو جون کو دوبارہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں باولنگ کرانے کی اجازت ملی

محمد حسنین نے ایکشن کی درستگی کے بعد انگلینڈ میں کاوئنٹی کرکٹ اور پھر دی ہنڈرڈ لیگ میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے

فاسٹ باولر نے اب تک کھیلے پانچ میچوں میں سات وکٹیں حاصل کی ہے

محمد حسنین مجموعی طور پر اٹھارہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سترہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

ترجمان پی سی بی کے مطابق دائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر جلد یوکے سے دبئی پہنچ کر قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے

نیدرلینڈ سیریز کھیلنے کے بعد قومی اسکواڈ تئیس اگست کو دبئی میں اکھٹے ہوگا ،،، چھ ٹیموں پر مشتمل ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ستائیس اگست سے یو اے ای میں شروع ہوگا

About The Author