دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذکر کے ریسکیو،ریونیو،ہیلتھ،لائیو سٹاک اور دیگر محکمے ہائی الرٹ کر دیئے گئے ہیں

دونوں اضلاع میں راستوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی شروع کر دی گئی ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ بین الصوبائی شاہراہ پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے. کمشنرنے موقع پر جا کر بحالی کے کام کی خود نگرانی کی.

انہوں نے کہاکہ چوکی والا تونسہ میں انڈس ہائی وے کے شگاف کو بند کردیا گیا ہے. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر ریلیف آپریشن تیز کردیا گیاہے.

ڈی جی خان اور راجنپور میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا،دونوں اضلاع میں ایک ہزار خیمے نصب کر دیئے گئے،فلڈ ریلیف کیمپس میں تین وقت کا کھانا اور ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں،

دونوں اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں،ہر متاثرہ فرد کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رکھیں گے

، مویشیوں کی ویکسی نیشن کیلئے فکسڈ کیمپ کے علاوہ موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،سیلاب زدگان کے ضروری علاج معالجہ کیلئے بھی سہولیات کا انتظام کر دیاگیاہے، کمشنر نے کہا کہ

تمام منقطع راستوں کی بحالی اور سیلابی پانی کی بروقت نکاسی اولین ترجیح ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار تیسرے روز بھی تونسہ میں موجود ہیں،انہوں نے اے سی آفس تونسہ کو اپنا کمیپ آفس قرار دیا ہے

اور وہ ریلیف آپریشن کے ساتھ انتظامی اور دیگر امور کی نگرانی بھی کررہے ہیں۔محمد انور بریار نے ہر متاثرہ فرد کی بحالی تک تونسہ میں ہی قیام کا عزم کیا ہے

، دوسری طرف متاثرہ علاقوں نتکانی،وہوا،منگڑوٹھہ،بنڈی اور سوکڑ کے ریلیف کیمپس میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ متاثرین کو ریلیف کیمپس اور بستیوں میں تین وقت کا کھانا دیا جارہا ہے

،متاثرین کی عزت نفس مجروح کئے بغیر انہیں امدادی سامان فراہم کررہے ہیں،سیلابی علاقوں میں وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں،

ہر فرد کا طبی معائنہ اور جانوروں کی ویکسی نیشن بھی کررہے ہیں،فیلڈ ہسپتال کے علاوہ فکسڈ اور موبائل ٹیمیں متاثرین کیلئے متحرک ہیں،

ڈپٹی کمشنر
نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدگان ہمارے مہمان ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے،مشکل وآزمائش کا
2
وقت جلد گزر جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ امدادی سامان کی متاثرین تک فراہمی کیلئے ٹیمیں مختلف علاقوں کا وزٹ بھی کر رہی ہیں اب متاثرین کو انکے گھروں میں امدادی سامان فراہم کریں گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

پنجاب کمشن برائے حقوق نسواں ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام و یمن چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی.

ڈویژنل کوآرڈینیٹر پنجاب کمشن برائے حقوق خواتین ڈیرہ غازیخان محمد علی، صدر ویمن چیمبر آف کامرس فرح بشیر اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

قیام پاکستان میں خواتین رہنماؤں کا بھی فعال کرداررہا. محترمہ فاطمہ جناح سمیت دیگر خواتین مردوں کے شانہ بشانہ تحریک میں شامل رہیں

اور آج بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین فعال کردارادا کررہی ہیں. مقررین نے کہاکہ خواتین استحکام پاکستان کیلئے اخوت بھائی چارے کے پیغام کو عام کریں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غایخان نے کہا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2022ء کے ایسے امیدوار جو ناگہانی صورتحال کے پیش نظر

اپنا پریکٹیکل امتحان نہیں دے سکے وہ اپنی درخواست بمعہ مجوزہ فیس سپرنٹڈنٹ کنڈکٹ برانچ میں مکمل کوائف کے ساتھ 19اگست تک تین بجے دن تک دستی جمع کرا دیں

تاکہ ان کی تعداد کو مد نظر رکھ کر پریکٹیکل لینے بارے غور کیا جاسکے. کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق

اس سلسلے میں بذریعہ ڈاک بھیجی گئی درخواستیں قابل قبول نہ ہوں گی. مزید معلومات کیلئے سپرنٹنڈنٹ کنڈکٹ کے فون نمبر
064-2689010, موبائل نمبر 0332-6288310,03336463459 پررابطہ کیا جاسکتا ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈویژنل محکمہ سپورٹس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے تحت سپورٹس کے مقابلے منعقد کرائے گئے.

فلڈ لائٹ سپورٹس سٹیڈیم میں مردوخواتین،بچوں او رفیمیلیز کیلئے رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوئے.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے بتایاکہ سٹیڈیم میں کرکٹ، ہینڈ بال، ہاکی میچز کے

علاوہ جمناسٹک شو، کراٹے،تیکوانڈو، رسہ کشی، مارشل آرٹ،ر یسلنگ، میوزیکل چیئر، راونڈ ریس، زگ زیگ ریس، بیلون ریس، سپون ریس، پچاس میٹر ریس، سو میٹرہرڈل ریس کے علاوہ ملی نغموں کے مقابلے کرائے گئے.

تقریب تقسیم انعامات میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، پرنسپل ڈی پی ایس میجر (ر) اعظم کمال،

پروفیسر محمد صادق، اسحاق کھوسہ، کلیم اللہ، ریٹائرڈ سپورٹس ا ٓفیسر سعید غوری، ڈویژنل گرل گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین اور دیگر نے انعامات تقسیم کیے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

بدلتے موسم میں ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہے،

ڈارمنٹ یوزرز کو ایکٹیو کرنے کے علاوہ مشترکہ طور پر سرگرمیوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی،ان اقدامات کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی ڈیرہ غازی خان کے اجلاس میں کیا گیا،

اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی نے کی جب کہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی،ہیلتھ،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،پاپولیشن ویلفئیر اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمان بلوانی نے کہا کہ فضا میں نمی کی بدولت مچھروں کی بہتات کے باعث ہمیں محتاط رہنا اور ہمیں ڈینگی لاروا کی افزائش روکنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ

ہمیں بارشی اور سیلابی پانی کی نکاسی کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔انتظامیہ حکومت پنجاب کی احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل درآمد کرائے گی،انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے،

ڈیش بورڈ پر روزانہ کا ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے،ڈینگی مہم میں کوتاہی نہ برتی جائے،شکایات کو موقع پر ہی حل کیا جائے

اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ نے کہا کہ

ڈی جی خان میں ڈینگی کیسز کنٹرول میں ہیں،فلڈ ایریا میں بھی ہماری ٹیمیں کام کررہی ہیں جو ہیلتھ کی سہولیات سیلاب متاثرین کو فراہم کررہی ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر نے کہا ہے کہ اوور لوڈ گاڑیاں بالخصوص ٹریکڑ ٹرالیاں حادثات کا موجب بنتی ہیں

جن سے مالی اور جانی نقصان ہوتا ہے لہذا عوام الناس اور ڈرائیور اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں اور ٹرالیوں پر ترپال کا استعمال کریں بصورت دیگر ایف آئی آردرج کر کے سخت سزا دی جائے گی.

انہو ں نے یہ بات سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے اوورلوڈ اور تیز رفتار گاڑیوں کے کے خلاف پل ڈاٹ، سمینہ چوک،مصطفیٰ چوک پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف مہم کی نگرانی کے موقع پر کہی.

اس موقع پر80گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو 68ہزار روپے جرمانہ بھی کیاگیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی جی خان ڈسٹرکٹ میں ایک اور سیلابی ریلے کے خدشہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ایمرجنسی نافذ کرکے محکموں کو الرٹ کردیاہے.

انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود 25 کشتیوں کے علاوہ مزید بھی منگوالی گئی ہیں،ضلع کے حساس علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیلئے کشتیوں کو استعمال لایا جائے گا،لوگوں کے محفوظ انخلاء کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کا بھی انتظام کررہے ہیں

،اسسٹنٹ کمشنرز کو تحصیل اور اے ڈی سی آر کو ضلع کا فوکل پرسن مقرر کردیا گیاہے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

حساس علاقوں میں اعلانات کیلئے مساجد،نمبردار،یوسی سیکرٹری اور معززین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں،عوام اپنی جان اور املاک کو بچانے کیلئے بروقت محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ سیلابی ریلے سنگھڑ کے شگاف کو بھی ہنگامی بنیاد پر بند کیا جانے لگا ہے

اوربھاری مشینری منگڑوٹھہ اور سوکڑ میں شگاف بند کرنے میں مصروف ہے علاوہ ازیں چورکن ڈرین کے متاثرہ حصہ کی بھی مرمت کی جا رہی ہے.

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سیلابی پانی کے مزید نقصان سے بچنے کیلئے ہرممکن حفاظتی اقدامات کررہے ہیں،

اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر علاقوں کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،

حفاظتی بند اور حساس مقامات کو محفوظ کیا جارہا ہے،منقطع راستوں،شاہراہوں کی بحالی اولین ترجیح ہے،

ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،ریسکیو 1122 کی کشتیوں کو حساس مقامات پر پہنچا دیاگیاہے

،سیلاب زدگان کیلئے ریلیف آپریشن بھی جاری ہے

،سیلابی پانی خشک اور راستے بحال ہونے پر ہر گھر تک پہنچیں گے،فلڈ ریلیف کیمپس اور بستیوں میں تین وقت کا کھانا دیا جارہا ہے.

About The Author