دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تم ہوتے کون ہو گیدڑ نیازی۔۔؟ || نذیر ڈھوکی

سچی بات یہ ہے کہ اپر دیر میں جنرل ثناء اللہ کی شہادت پر جشن منانے والوں اور بلوچستان میں ہیلی کاپٹر سانحہ پر غلیظ پروپیگنڈہ کرنے والے ایک ہی ہیں اور ان کی سوچ بھی یکساں ہے ۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سلام ان پر جو وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرتے ہیں گرمی کی شدت اور جسم کو سکڑانے والی سردی سے بے نیاز جوان قوم کے لیئے باعث فخر ہیں ۔ مجھے یاد ہے اپر دیر میں جنرل ثناء اللہ شہید کی شہادت ایک قومی سانحہ تھا مگر ان کے قاتلوں نے جشن منایا تھا ایسا ہی منظر گزشتہ دنوں جب بلوچستان میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں افواج پاکستان کے سینئر افسران شہید ہوئے عمران خان کی سوشل میڈیا کے ربوٹوں کے ریوڑ نے انتہائی غلیظ مہم چلائی سچی بات یہ ہے لشکر نیازی کی اس غلیظ حرکت پر وطن پرستوں کے دل دکھے اور عمران خان کے رویہ پر قے آئی، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عمران خان اس حرکت پر نادم یا شرمسار نظر نہیں آتا نہ ہی پشیماں الٹا کہہ رہا ہے کہ ان کی سوشل میڈیا کے خلاف کارروائی ہونے والی ہے ۔ نیازی کہتا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو فوج سے لڑایا جا رہا ہے، سوال یہ ہے کہ کون سی بڑی سیاسی پارٹی کیسی بڑی سیاسی پارٹی ؟ بلے کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا اور تم لیڈر بن گئے ۔ تمہیں اقتدار میں تو لایا گیا مگر تم اپنی فنڈنگ کرنے والوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا رہے ۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ بتا رہی ہے تمہاری ممنوعہ فنڈنگ ہوئی غور طلب بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2012 تک ممنوعہ فارن فنڈنگ کو کھنگال کر فیصلہ سنایا ہے مگر جب ریاست نے 2014 سے لیکر 2018 تک عمران خان کی فنڈنگ کی تحقیقات کی تو ان کا مکروہ چہرہ ایسے بے نقاب ہو گا کہ میر جعفر اور میر صادق کی روحیں بھی شرمندہ ہو کر تڑپ جائیں گی۔

عمران خان تو اس وقت بے نقاب ہو گئے تھے جب مقبوضہ کشمیر پر مودی نے جارحیت کی تھی اس وقت پوری قوم ایک صفحہ پر تھی کہ مودی کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے مگر بھارتیوں کی فنڈنگ سے مالدار بننے والے عمران خان پہلے مریم نواز شریف کو گرفتار کیا اور جب ملک کی اصل بڑی پارٹی پیپلزپارٹی پارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام سے یکجہتی کرنے کیلئے عید کی رات مظفر آباد پہنچنے تو عید کی رات وقت 11 بجے اسلام آباد کی سرکاری ہسپتال میں زیر علاج محترمہ فریال تالپور کو بستر بیماری سے اٹھاکر اڈیالا جیل منتقل کیا گیا جو قومی یکجہتی کو ثبوتاژ کرنے کا عمل تھا۔

کوئی دو رائے نہیں کہ عمران خان اپنے ایجنڈے میں کامیاب رہے اور مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن گئی ۔ قوم اس وقت بھی پریشان ہوگئی جب عمران نیازی نے بھارتی پائلٹ کو کسی ریاست کے سربراہ جیسا پروٹوکول دیکر بھارت کو واپس کیا ۔ رہی بات عمران خان کو اقتدار سے نکالنے کی تو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیلنج کرکے جمہوری انداز میں اقتدار سے نکالا پارلیمان میں جن بیساکھیوں مرہون منت اقتدار پر کھڑا تھا وہ بیساکھیاں چھین لیں، عمران خان کو تکلیف یہ تھی ریاست کے اداروں نے ان کے اقتدار کو کیوں نہیں بچایا اس پرخاش میں وہ اداروں پر حملے کرتے رہے آخر کار وہ ریاست کے اداروں کی ڈسیپلین کو ثبوتاژ کرنے پر اتر آئے ۔ قوم کیلئے یہ باعث اطمینان ہے ریاست کے تمام ادارے آئین آج آئین پر عمل کر رہے ہیں، وہ آئین جو ریاست کی روح اور بقا ہے۔

سچی بات یہ ہے کہ اپر دیر میں جنرل ثناء اللہ کی شہادت پر جشن منانے والوں اور بلوچستان میں ہیلی کاپٹر سانحہ پر غلیظ پروپیگنڈہ کرنے والے ایک ہی ہیں اور ان کی سوچ بھی یکساں ہے ۔

۔

۔یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author