دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پرڈی جی خان آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان میں 13 اگست کو ساڑھے گیارہ بجے دن ”قومی یک جہتی اور امن کے قیام” کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوگا

جس میں اراکین اسمبلی،ڈویژنل،ضلعی افسران،سول سوسائٹی،اساتذہ،طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔

کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ جشن آزادی اور ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے تحت مختلف پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں. جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جارہی ہیں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔

ڈیرہ غازیخان

مون سون کے دوران ڈینگی پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے محکموں کو ہائی الرٹ کردیا

ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس بڑھانے کے احکامات جاری کردئیے گئے.کمشنر محمد عثمان انور نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

بارشوں میں پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے تمام محکمے ہائی الرٹ رہیں۔

چاروں اضلاع میں انسداد ڈینگی مہم تیز کردی جائے۔ ڈپٹی کمشنرز باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرکے اقدامات کا جائزہ لیں۔

ان ڈور، آؤٹ ڈور سرویلنس یقینی بنائی جائے۔کمشنر نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کرنا ضروری ہے۔پرانے ٹائر کی شاپس،کباڑخانوں اور دیگر کاروباری مراکز کی چیکنگ کی جائے۔

ڈینگی لاروا نظر آنے پر کاروباری مراکز فوری سربمہر کئے جائیں۔کمشنرنے کہا کہ مہم کیلئے تاجر برادری کو آگاہی دینے کے ساتھ اعتماد میں لیا جائے

۔سرکاری دفاتر میں خصوصی صفائی مہم چلائی جائے۔پانی کے ذخائر ڈھانپ کر رکھے جائیں۔ جوہڑ ختم کرنے کے ساتھ تالابوں میں سپرے کرایا جائے۔بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کرائی جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں مختلف اوزان و آلات کی چیکنگ و پیمائش کا عمل جاری ہے

،صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے احکامات کی

روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اصغر صدیقی نے شہر و مضافات میں واقع کریانہ و جنرل سٹوروں،ہوٹلوں،چکن،گھی شاپس،پیٹرول پمپس سمیت مختلف نوعیت کی دیگر دکانوں پر اوزان اور آلات کی پیمائش و چیکنگ کی انہوں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو

ماہ اگست میں 16ہزار روپے جرمانہ کیا ہے،8کے چالان اور دو ایجنسیوں کو سیل کرکے ان کے مقدمات عدالتوں کو بھجوائے ہیں،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی نے دکانداروں،تاجروں اور پیٹرول پمپس مالکان ودیگر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ

وہ اپنے اوزان اور پیمائش کے آلات درست رکھیں،کسی قسم کی ہیرا پھیری نہ کریں،ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں کسی جگہ بھی وائیلیشن ہوئی

تو ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 27پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام کررہے ہیں جو قیمتوں کو کنٹرول رکھنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں،

شہری قیمتوں میں زیادتی کے حوالے سے,9260261 9260364-064 پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں

،تمام سٹیک ہولڈرز پیمائش کے اوزان درست رکھیں کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں،ضلع بھر میں اوزان و پیمائش کے آلات کی چیکنگ کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت موسم برسات شجر کاری مہم کے حوالے سے جوڈیشل کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سرفراز احمد، جہانزیب چٹھہ اور سول ججز اعجاز حسین اور عابد حسین نے پودے لگانے کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دعا کی

اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران خالد جاوید بھٹہ اور دیگر بھی موجود تھے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ڈی جی خان کے ترقیاتی فنڈز جاری کردئیے
ہیں ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے سیوریج اور روڈ ورک ہفتہ 13،ا گست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے

پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کو ٹاسک دے دیئے. اس سلسلے میں ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم اور ایکسیئن عدنان نصیر نے ایم پی اے محمد حنیف پتافی سے ملاقات کی اور ایس ای نے سیوریج منصوبوں پر بریفنگ دی.

ایم پی اے نے کہا کہ شہر میں سیوریج لائن کی تنصیب فوری شروع کردی جائے،کالج چوک سے وقار کینٹین سیوریج لائن کے بعد کارپٹڈ روڈ بنایا جائیگا

،پرانی بکر منڈی سے ارشاد نوحی پارک،پل پیارے والی سے مین ڈسپوزل ورکس تک بھی سیوریج لائن تبدیل ہوگی

،ایم پی اے نے پتھر حلوائی پاکستانی چوک سے اعوان والا چوک تک سیوریج لائن فوری شروع کرنے کی بھی ہدایت کی.

انہوں نے کہاکہ کالج چوک سے پل ڈاٹ پر اسفالٹ ہوگااورسمینہ چوک تا سلطانیہ سپر سٹور دو رویہ روڈ بنے گا.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کے 75ویں یوم جشن آزادی کی تقریبات جاری ہیں. وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

پاکستان حاصل کرنے کے لیے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ہمیں اس آزاد مملکت کی قدر کرنی چاہیئے. نظامتِ امور طلبہ کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریبات کے تحت پہلے روز مقابلہ حسنِ قرآت و نعت کا انعقاد ہوا قرآت و نعت کلب کی

انچارج ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی اور ڈاکٹر ضیا ء اللہ ضیاء، ڈاکٹر عبدالمنان اور آصفہ پروین نے نگرانی کی۔

منصفین کے فرائض ڈاکٹر جمشید اختر اور آصفہ نے انجام دیئے۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزپروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم نے بھی ہدیہ نعت سے دلوں کو منور کیا مقابلہ قرآت میں عروا،عبدالرمضان مدنی اور اعزازالحق جبکہ مقابلہ نعت میں غلام نظام الدین،

صنوبر اور بتول اختر نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں دوسرے دن طلباء و طالبات کے درمیان”تحریک آزادی پاکستان میں طلبہ کا کردار کے موضوع پر تقریری مقابلہ ہوا نظامت کے فرائض انچارج ڈیبیٹ کلب ڈاکٹر سہیل اختر نے سرانجام دیے۔ مصنفین ڈاکٹر محمد نعیم ا ور ڈاکٹر محمد اسلم تھے محمد شیراز،

عبداالسلام اشارب اخلاق جبکہ طالبات میں فریال زہرا بتول اختر اور رابعہ بی بی نے اول، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کیں. اسی طرح مضمون نویسی،

ملی نغمے اور تحریک پاکستان کے موضوع پر پینٹنگ کے مقابلے بھی کرائے گئے اردو مضمون نویسی میں صنوبر اکبر،

خوشبوفاطمہ، فرح بی بی اور تسکین اعجاز جبکہ انگریزی مضمون نویسی میں سلمان عزیز، محمد فیصل یسین اور شاجیہ خان نے بالترتیب فسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشنز حاصل کیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان محمد بخت نصر نے کہا ہے کہ 14 اگست ہماری آزادی کا دن ہے،سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے آزادی کے پر مسرت موقع پر عوام الناس سے گزارش ہے کہ

اس خوشی کے موقع پر ون ویلنگ سے اجتناب کریں،اپنے بچوں پر خاص نظر رکھیں اور انہیں تیز رفتار ی سے گاڑی نہ چلانے دیں،انہوں نے کہا کہ

یوم آزادی کے موقع پر ٹریفک پولیس عوام کی سلامتی کیلئے کوشاں ہے،یوم آزادی پر ویلنگ اور اوور سپیڈ سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس نے

کریک ڈاؤن شروع کیا ہے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں جدید ذیابیطس کلینک قائم کر دیا گیا ہے

جس کا افتتاح سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم،سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی

اور ایم ایس ڈاکٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر امجد کھتران نے کیا. محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال میں ایک بہت بڑی سہولت کا اضافہ ممکن ہوا ہے

کلینک میں او پی ڈی، بلڈ شوگر اوردیگر ٹیسٹ کے علاوہ ماہرین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گے.

کلینک کے پیٹرن انچیف پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال اور انچارج ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون بلال کو مقررکیاگیا ہے یہ کلینک پرانے کارڈیالوجی بلاک میں قائم کیاگیاہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کے پکوان سنٹرز، سپر سٹورز اور بیکریوں پر چھاپے، حفظان صحت کے اصولوں کی

خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 30 کلو حشرات زدہ مٹھائی، 20 کلو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز تلف کردیے۔۔

ڈی جی خان 12 اگست: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کیمطابق ڈی جی خان میں پکوان سنٹر کو خوراک کی تیاری میں باسی سبزیوں کے استعمال، گندے واٹر کولر کا استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اسی طرح مظفرگڑھ میں فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو برگر کی تیاری میں ایکسپائرڈ بریڈ اور کھلے مصالحے استعمال کرنے جبکہ سپر سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 14 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔

اس کے علاؤہ سویٹس شاپ کو مٹھائی میں مردہ مکھیاں پائے جانے اور کھلا رنگ استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مزید راجن پور میں کریانہ سٹور کو زائدالمیعاد خوراک

بیچنے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

ضلع بھر میں ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں گئیں ہیں۔

جشن آزادی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور شاہراوں پر ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

خواتین کو ہراساں یا دست درازی کرنے والے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

تفریحی مقامات بالخصوص پارکوں میں آنے والی فیملیز اور خواتین کے تحفظ کے لیے لیڈی اہلکار تعینات کی جائیں گی۔

موٹر سائیکلوں کے سائلنسر نکالنے والے ورکشاپس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہوائی فائرنگ، آتشبازی اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

13 اور 14 اگست کی درمیانی شب اضافی نفری اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

بلاوجہ سڑکیں بلاک کرنے اور شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے جشن آزادی کی تقریبات اور پروگرامز کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنےکی ہدایات کی گئیں ہیں ۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کے 75ویں یوم جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری۔

پاکستان حاصل کرنے کے لیے ہمارے بزرگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ہمیں اس آزاد مملکت کی قدر کرنی چاہیئے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی
غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں عزت مأب وائس چانسلر کے ویژن کی تحت نظامتِ امور طلبہ کی زیر نگرانی بسلسلہ تقریبات یومِ جشنِ آزادی متفرق مقابلہ جات کروائے جا رہے ہیں،

اس ضمن میں پہلے روز مقابلہ حسنِ قرآت و نعت کا انعقاد ہوا ۔پروگرم کو عملی جامہ پہنانے والوں میں قرآت و نعت کلب کی انچارج ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی صاحبہ

اور کو انچارج ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء صاحب کی بھرپور کوششوں سے ممکن ہوا۔پروگرام کے انتظامی فرائض ڈاکٹر عبدالمنان اور میڈم آصفہ پروین نے سرانجام دیئے۔اس مقابلے میں مختلف شعبہ جات سے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگارم میں اسٹیج سیکٹری کی ذمہ داری ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء صاحب نے احسن طریقے سے سرانجام دی مقابلے کے مصنفین کی ذمہ داری عزت مآب حافظ ڈاکٹر جمشید اختر اور میڈم آصفہ صاحبہ کو سونپی گئی۔

پروگرام کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم صاحب (ڈائیریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز) نے اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت سے سامعین کے دلوں کو منور کیا مزید برآں انہوں نے طلباء و طالبات کا مقابلے میں کثیر تعداد میں حصہ لینے کوسراہا

اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایا طلباء و طالبات کو مزید محنت کرنے کے ساتھ، ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی تلقین فرمائی۔

مقابلہ قرآت :میں پہلی پوزیشن کی حقدار عروا (شعبہ اسلامیات),دوسری پوزیشن کی حقدار عبدالرمضان مدنی(شعبہ اسلامیات),اور تیسری پوزیشن لینے کے حقدار اعزازالحق(شعبہ اسلامیات) ٹھہرے۔

اسی طرح مقابلہ نعت میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں میں سے غلام نظام الدین (شعبہ ایگریکلچر)، صنوبر(شعبہ اسلامیات) اور بتول اختر نے بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آخرمیں انچارج قرآت ونعت کلب ڈاکٹر طاہرہ بتول قیصرانی صاحبہ نے پروگرام کے سب منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تقریبات یومِ جشنِ آزادی کے دوسرے دن طلباء و طالبات کے درمیان الگ الگ تقریری مقابلہ ہوا جس کا عنوان "تحریک آزادئ پاکستان میں طلباء کا کردار”۔پروگرام کا أغاز تلاوت قران مجید اور نعت رسول مقبول(ص) سے ہوا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض انچارج ڈیبیٹ کلب ڈاکٹر سہیل اختر سکھانی صاحب نے سرانجام دیے ۔

اس مقابلے میں مختلف شعبہ جات سے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقابلے کے مصنفین کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد نعیم صاحب ور ڈاکٹر محمد اسلم صاحب نے سرانجام دی ۔

پروگرام کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم صاحب (ڈائیریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز) نے طلباء و طالبات کا مقابلے میں کثیر تعداد میں حصہ لینے کوسراہا اور پوزیشن وصول کرنے والوں کو مبارکباد دی اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے فرمایا طلباء و طالبات کو مزید محنت کرنے کے ساتھ، ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی

تلقین فرمائی اور کرنل اشفاق صاحب نے اس بات پر زور دیا کے ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیئے اور کہا کہ

طالب علم ہی ہیں جوقوم کاعظیم سرمایہ اور ہراول دستہ ہیں۔ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والے طالبعلم محمد شیراز (شعبہ انوائرمنٹل سائنس),دوسری پوزیشن لینے والے طالبعلم عبداالسلام(شعبہ تاریخ),تیسری پوزیشن لینے والے طالبعلم اشارب

اخلاق(شعبہ انگریزی) تھے۔ طالبات میں سے پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی طالبہ فریال زہرا(شعبہ زوالوجی)،دوسری پوزیشن لینے والی طلبہ بتول اختر

اور تیسری پوزیشن لینے والی طلبہ رابعہ بی بی شامل تھیں۔ آخرمیں انچارج ڈیبیٹ کلب ڈاکٹر

سہیل اختر سکھانی صاحب نے پروگرام کے سب منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تقریبات یومِ جشنِ آزادی کے دوسرے روز بھی متفرق پروگرامز کے سلسلے جاری رہے

، جن میں مقابلہ مضمون نویسی ، مقابلہ ملی نغمے اور تحریک پاکستان کے موضوع پر پینٹنگ کا مقابلہ شامل تھے۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے ان مقابلوں میں شرکت کی۔

تحریک آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے طالب علموں کو مقابلہ کے اصول بتائے گئے

انچارج کلب ڈاکٹر سہیل عباس صاحب (صدر شعبہ اردو) نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی۔مقابلہ کا دورانیہ چالیس منٹ تھا ۔مقررہ وقت پر مقابلہ کا اختتام ہوا

اردو مضمون نویسی میں اول پوزیشن صنوبر اکبر (شعبہ انگریزی) نے حاصل کی دوسری پوزیشن خوشبو فاطمہ (شعبہ شماریات )نے حاصل کی۔تیسری پوزیشن فرح بی بی (شعبہ اردو ) اور تسکین اعجاز (شعبہ سوشیالوجی ) نے حاصل کی ۔

انگریزی مضمون نویسی میں سلمان عزیز(شعبہ انگریزی) نے اول پوزیشن حاصل کی ۔محمد فیصل یسین (شعبہ انگریزی) نے دوسری اور شاجیہ خان (شعبہ انگریزی) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تمام مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی [تمغہ امتیاز] نے ستائشی اسناد سے نوازا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

ہم ایک آزاد مملکت ہیں اور ہمیں ان تمام قربانیوں کو ذہن میں رکھنا چاہیئے جو ہمارے بزرگوں نے آزادی کی خاطر دیں،

انہوں نے تمام سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ غازی یونیورسٹی کے طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔

About The Author