بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکا ڈی پی او آفس میں ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور کے ہمراہ ضلع بھر کے
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد، مناسب ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر فیصل گلزار نے ڈی پی او آفس میں ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد انور کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ میں ڈی پی او نے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کی کرائم کنٹرول کے حوالہ سے کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا اور تمام مقدمات کی پراگرس کو
تفصیلاًزیر بحث لاتے ہوئے مناسب ہدایات جاری کیں زیر تفتیش بالخصوص سنگین نوعیت کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کر کے میرٹ پر یکسو کریں،
مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور ٹارگٹ آفینڈر ز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں، غیر قانونی حراست اور کرپشن کی شکایات پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ا س بارہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔
میٹنگ کا مقصد جرائم پیشہ افرادکی بیخ کنی کو یقینی بنانا ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں۔میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او نے کہا کہ
تمام پولیس افسران الرٹ ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیں اورتھانہ جا ت میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )
14 اگست یو م آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں 10 مقا ما ت پرتقریبات منعقد کی جا ئیں گی۔ 400
سے زائد پو لیس ملازمین سیکیو رٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،ایس ڈی پی اوز،
ایس ایچ اوز ضلع ہذا کو سیکیو رٹی کے حوالہ سے خصو صی ہدایا ت جا ری۔ڈی پی او بہا ولنگر فیصل گلزار
تفصیلا ت کے مطا بق ڈی پی او بہا ولنگر فیصل گلزار نے کہا کہ 14 اگست ہما ری آزا دی کا
دن ہے یو م آزادی جشن آزادی کے طور پربحیثیت پاکستا نی ہما رے لیے سب سے بڑا تہوار ہے۔
ہمیں اندرونی اور بیر ونی خطر ات لا حق ہیں دہشتگر د عنا صر ہما رے ہر تہوار پر ہما ری خوشیو ں کو غمو ں میں تبدیل کر نے کے در پے ہیں
علا وہ ازیں مو جو دہ ملکی حا لا ت فر قہ وارنہ تعصب، لسانی اور گر وہی مفا دات نے بھی امن واما ن کے خطرہ کی صور ت حال پید ا کر رکھی ہے ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بہا ولنگر میں 400سے زائدپو لیس ملا زمین سیکیو رٹی کے فول پر وف انتظا ما ت پر اپنی ڈیو ٹی سر انجا م دیں گے۔
ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا کو ہدا یت کی کہ وہ اپنے اپنے علا قہ میں جہا ں جہا ں یو م آزا دی کی تقریبا ت اور اجتما عا ت ہو ں گے اور دیگر حسا س مقاما ت اہم
تنصیبا ت یا پبلک مقا ما ت پر مثلا ًلا ری اڈہ، ویگن سٹینڈ، سرائے،ہو ٹل، سنیما ہا ل، تجا رتی مراکز اور واپڈا تنصیبات پر نگرانی کو موثر بنایا جائے نیزتمام سرکاری گاڑیاں گشت کریں گی۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی و گشت کے نظام کو موثر بنائیں۔انہوں نے کہاکہ
موٹر سائیکل ریس،ون ویلنگ، ہلڑبا زی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کاروائی کریں۔
ڈی ایس پی ٹریفک اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ان مقامات پر ٹریفک کا ہجوم بڑھنے نہ پائے اورٹریفک کو باحفا ظت گزارنے میں مدد فراہم کریں۔اہم مقامات پر ٹریفک ڈیوٹی بھی تعینات کرینگے۔
ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ جشن آزادی کے مو قع پر عوام النا س کو پر امن ما حو ل فرا ہم کر نے کے لئے تما م وسا ئل برو ئے کا ر لا ئے جا ئیں گے
اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہا ئی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے سر شا ر ہو کرانجام دیتے ہو ئے ملک دشمن عنا صر کے نا پا ک ارادوں کو نا کا م بنائیں گے۔
ایلیٹ فو رس، ایگل اسکوارڈاور ضلعی پو لیس مو با ئلز کے دستے مسلسل گشت کناں ہو ں گے
جشن آزادی کے مو قع پر پارکوں اور تفریح گا ہوں پر بھی پو لیس ملا زمان کو ما مو ر کیا گیا ہے
جو مشتبہ افرا د،اشیاء،گا ڑیو ں،مو ٹر سا ئیکل ہا ئے،مشکوک پا رسل،بیگ یا پیکٹ پر کڑی نظر رکھیں گے
عو ام النا س بھی اپنے ارد گردکے ما حو ل پرکڑی نگا ہ رکھتے ہو ئے مشکوک اور شر پسند عنا صر کے با رے میں اطلاع ریسکیو 15،مقا می پو لیس اسٹیشن یا
ضلع کنڑول روم کے فو ن نمبر063-9240063-64پر اطلا ع دے کر محب وطن شہری ہو نے کا ثبوت دیں عوام قانون کی پاسداری اورپولیس سے تعاون کریں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ