دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزے۔

صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی ڈیلی سویل بہاولنگر

بہاولنگر

محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ ۔ ترجمان پولیس

 ایس ڈی پی او صدر سرکل ندیم افضال نے فلیگ مارچ کی قیادت کی ۔ ترجمان پولیس

 فلیگ مارچ عبدالرزاق شہید پولیس لائنز سے شروع ہوا جو شہر کے مختلف علاقوں سے گزرا ۔ ترجمان پولیس

 فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس ،رینجر اورٹریفک پولیس کے دستوں نے حصہ لیا ۔ ترجمان پولیس

بہاولنگر : فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔ ترجمان پولیس

بہاولنگر : فلیگ مارچ جلوس روٹس،ستلج پارک ، جٹووالا پھاٹک، کمرشل کالج چوک، چڑیا گھر روڈ، منچن آباد روڈ سے ہوتا ہواپولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی ڈیلی سویل بہاولنگر

بہاولنگر:

ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

 احتجاجی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک نے کی

 یوم استحصال کشمیر ریلی تمام محکموں نے شرکت کی

 ریلی میں ضلعی افسران، سول سوسائٹی ۔ تاجر برادری، طلباء اور شہریوں نے شرکت کی

 5 اگست مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ارشد ورک

نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی نے متنازعہ علاقے کو طاقت کے ذریعے تقسیم کرنے کی کوشش کی۔اسسنٹ کمشنر ارشد ورک کے مطابق

بہاولنگر :جموں و کشمیر میں بھارتی جارحانہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

 کشمیری عوام نے جرات، بہادری اور عظیم قربانیوں کے ساتھ بھارتی اقدامات کے خلاف مزاحمت کی۔

جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔

 کشمیریوں نے 5 اگست 2019 کو اٹھائے گئے تمام غیر قانونی سامراجی اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

 حکومت پاکستان اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

 اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیریوں کو حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 

 

About The Author