دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے تونسہ میں سیوریج مسائل پر شہریوں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی تونسہ کے ذمہ داران افسران سے وضاحت اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سے رپورٹ طلب کرلی۔

کمشنر نے پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کو ملکر سیوریج مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر نےپبلک ہیلتھ،ایم سی اور دیگر محکموں کے ماہرین کی کمیٹی تشکیل کرنے کے بھی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ

کامرس کالج سے تعمیر نو چوک تک سیوریج کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے۔کمیٹی سیوریج مسائل کا فوری اور مستقل حل کےلئے سفارشات پیش کرے۔

کمشنر عثمان انور نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور میونسپل سروسز میں کوتاہی برداشت نہیں جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ سیلاب زدگان کی خدمت میں سب سے آگے ہے،

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیر

نگرانی امدادی سامان کی بلاتفریق تقسیم جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے 26تا4اگست دس دنوں میں

امدادی سامان کی تقسیم کا ڈیٹا شیئر کردیا ہے،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے مطابق ایک عشرہ میں
6074

خیمے متاثرین میں تقسیم کئے گئے،دس کلو آٹا کے 2300تھیلے،6562راشن بیگز بھی سیلاب متاثرین تک پہنچائے گئے،پلاؤ کی 370،

قورمے کی189دیگیں اور روٹیاں بھی سیلاب زدگان کو مہیا کی گئیں،سیلاب متاثرین

میں2660چٹائیاں اور منرل واٹر کی1430بوتلیں بھی تقسیم کی گئی ہیں،محمد انور بریار نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو احمدانی،یارو،

کھوسہ کی بستیوں اور لوہار والا میں روزانہ2500افراد
کی میزبانی کا شرف حاصل ہے،پورے عشرہ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق متاثرین کو کھانا فراہم کیا گیا،

سیلاب زدگان کی تین اوقات میں دس دنوں سے مسلسل خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔

یوم شہدائے پولیس کے موقع پر سادہ /پروقار تقریب، شہدائے پولیس اورشہدائے پاک فوج کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا۔۔۔

یوم شہداپولیس کے حوالے سے ایک پروقار او ر سادہ تقریب پولیس لائن میں منعقد ہوئی۔

شہداء پولیس کے خاندانوں کا ڈی پی او محمد علی وسیم نے استقبال کیا اور تقریب کے آغاز پر یاد گار شہداء پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے خاندانوں کو سلامی دی۔

تقریب کے دوران ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں جن کی شہادت نے ہمیں زندگی بخشی اور ہم زیادہ پرعزم ہوکر خلق خد ا کی حفاظت کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ذمہ داری کے ساتھ لاء اینڈ آرڈر کو بحال رکھنا آسان کام نہیں ہے ۔

ہمیں تب مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب سماج دشمن عناصر عام آدمی کے روپ میں امن و امان تباہ کرتے ہیں۔

ہنگامی صورت حال میں پاکستان کے دشمن اور اس کے محب وطن شہریوں کے درمیان فرق کرنا آسان نہیں رہتا اگر فورس اپنی جان کو مقدم سمجھنا شروع کردے تو پھر شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہوجائیں گی ۔

شہداء کی وجہ سے ہم سب لوگ امن کی زندگی جی رہے ہیں شہداء کی ان قربانیوں کوقوم بھول نہیں سکتی۔

ڈی پی او نے کہا کہ پولیس فورس میں بہت سے غازی موجو د ہیں جن کی آواز ہے کہ انہیں شہادت نصیب ہولیکن اللہ تعالیٰ جس انسان کو چاہتا ہے شہادت کا عظیم رتبہ عطاکرتا ہے۔

اسی طرح پنجاب پولیس بھی شہداء کے لواحقین کے لئے ایک خاندان کے طور پر کام کر رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر لواحقین کے درمیان تحائف تقسیم کیے گئے اور ان کی تواضع بھی کی گئی۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان شہر میں بلاک 17 کے گرلز ایلیمنٹری سکول کی عمارت پر قبضہ کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کو معاملہ دیکھنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

قبضہ مافیا مشتاق کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔کمشنرنے سی ای او ایجوکیشن سے بھی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

اور بروقت کارروائی نہ کرنے پر سی ای او ایجوکیشن سے ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔کمشنر نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے بروقت کارروائی ہوجاتی تو اساتذہ اور طالبات سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ ہوتے۔

کمشنر نے ڈی پی او کو بھی قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے افسران سے کہا کہ سکول کے فرنیچر کی توڑ پھوڑ اور چوری پر ملزم سے نقصانات کا ازالہ کرائیں سکول کی متاثرہ عمارت کی فوری بحالی کی جائے انہوں نے کہا کہ

معلمات اور طالبات کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔کمشنر کوبتایا گیا کہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بلاک 17 کی چار دیواری،بیت الخلاء اور دیگر تعمیرات گرانے پر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے

ہمسایہ مشتاق کھوسہ نے پہلے بھی کئی بار سکول کے رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی،عدالت نے بھی سکول کے حق میں فیصلہ دیا تھا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ پنجاب پولیس نے امن وامان کے قیام اور دہشت گردعناصر کی سرکوبی کیلئے لازوال قربانیاں دیں.

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پولیس شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کو ترجیح دے گی

اور ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی. انہوں نے یہ بات یوم شہداء پنجاب پولیس کے موقع پر اپنے بیان میں کہی. انہوں نے کہاکہ

وطن کی حفاظت اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جانیں قربان کرنے والے پنجاب پولیس کے جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں. ہم شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

آج کے دن شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ فورس کے دیگر جوانوں کیلئے بھی قابل فخر ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

مخیر حضرات،شہریوں اور تاجروں کی طرف سے ڈیرہ غازیخان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے

،رحیم یارخان کے تاجر بھی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ڈیرہ غازی پہنچ گئے۔صدر فلور ملز ایسوسی ایشن رحیم یار خان فہد خان درانی نے

امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ

ہم سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،مشکل اور آزمائش کے دنوں میں خدمت خلق کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

،محمد انور بریار نے کہا کہ تعاون کرنے والوں کے شکر گزار ہیں،ضلعی انتظامیہ کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف

ورک اچھے انداز میں جاری ہے،ہماری کوشش ہے کہ سیلاب سے متاثرہ ہر حقدار تک امدادی سامان ضرور پہنچے

،مخیر حضرات کی طرف سے فراہم کردہ امدادی سامان شفاف انداز میں متاثرین تک پہنچائیں گے،

رحیم یار خان کے تاجروں کی طرف سے فراہم کردہ سامان میں تین سو راشن بیگز،ادویات ودیگر اشیاء شامل ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پریکٹیکل امتحان دینے والے اُمیدواروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ

وہ اپنی رول نمبر سلپس پر درج شیڈول کے مطابق عملی امتحانات میں شرکت کریں اوررول نمبر سلپس پر درج شیڈول یعنی مضامین/ امتحانی سنٹرز پر مشتمل لیبارٹریز بمعہ تاریخ و اوقات اور دی گئی

ہدایات پر من و عن سختی سے عمل کریں۔ یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے یہاں بتائی. انہوں نے کہا کہ

اُمیدواران کی طر ف سے بورڈ کی طرف سے الاٹ شدہ عملی امتحان کی تاریخ/ اوقات لیبارٹریز/ سنٹرز پر نہ پہنچنے یا شیڈول کی پیروی نہ کرنے کی صورت میں

کسی بھی پریکٹیکل کا دوبارہ یا متبادل انعقاد یا تبدیلی لیب، متبادل لیب/ تبدیلی اوقات/تبدیلی گروپ بالکل ناممکن ہوگا

اور ایسی کوتاہی/لاپرواہی کی ذمہ داری اُمیدوار پر ہو گی اور شیڈول پر عمل نہ کرنے والا امیدوار پریکٹیکل امتحان میں غیر حاضر تصور ہو گا۔

ڈپٹی کنٹرولر نے واضح کیا کہ پریکٹیکلز پر مبنی مضمون/مضامین پاس کرنے کے لیے تھیوری اور پریکٹیکل کے پیپرز الگ، الگ پاس کرنے پڑتے ہیں

تاہم عملی امتحانات میں شمولیت کرنے والے امیدوار عملی امتحانا ت کے تمام لوازمات/شرائط بمعہ پریکٹیکل نوٹ بُک کی تیاری، پورا کرنے کے پابند ہوں گے۔ ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ

بورڈ کے زیرِ اہتمام کورونا پالیسی کے بعد اس سال سالانہ 2022ء کے امتحانات میں تھیوری کے تمام پرچہ جات کے مکمل انعقاد کے بعد عملی امتحانات بھی مکمل

جامع پالیسی/مکمل سکیم آف سٹڈیز کے تحت منعقد کیے جار ہے ہیں اور تمام قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرائی جار ہی ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان ریجنل آفس میں اردل روم لگایا گیا.پبلک ریلیشن آفیسر ممتاز حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایس پی پٹرولنگ چوہدری محمد شریف کے روبرو 48 افسران و ملازمین پیش ہوئے جن پر کرپشن، ڈیوٹی سے غیر حاضری اور

مختلف نوعیت کے الزامات تھے، ایس پی نے تمام افسران کے بیانات سنے اورایک ملازم کو کرپشن ثابت ہونے پر ملازمت سے برخاست،

ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے والے چھ ملازمین کو سن شور اور 13 کی سالانہ انکریمنٹ روکنے کی سزا سنائی اس کے علاوہ مختلف نوعیت کے الزامات میں

ملوث دیگر 17 ملازمان کی سروس ضبط کر لی گئی.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی

چوہدری محمد شریف نے کہا کہ کرپشن اور ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اپنے فرائض منصبی مکمل دیانتداری اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر سرانجام دیں.

انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا مقصد عوام الناس کی خدمت ہے اسی جذبے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں جس سے عوام کاپولیس پر اعتماد بڑھتا ہے اور عوام پولیس کو اپنا دوست سمجھتی ہے،

ایس پی نے کہاکہ عوام الناس کیلئے ہیلپ لائن 1124 ہر وقت فعال ہے کسی پریشانی کی صورت میں رابطہ کر کے پٹرولنگ پولیس کو مدد کے لیے بلایا جا سکتا ہے

دریں اثناپٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن کی طرف سے یوم شہداء پولیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پٹرولنگ پولیس کے تمام شہداء کی فیمیلیز کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیاگیا

اورراہ حق میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا. ایس پی چوہدری محمد شریف نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں نے شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا

اورپٹرولنگ پولیس کے سپوتوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے محکمہ پولیس کی عزت و تکریم کو چار چاند لگائے۔

ڈی ایس پی پٹرولنگ عمران عارف سیال نے کہا کہ محکمہ پیٹرولنگ پولیس ہر دکھ سکھ کی گھڑی میں شہدا کی فیملیز کے ساتھ ہے اور شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

تقریب میں شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی جبکہ تقریب کے اختتام پر شہداء کی فیملیز میں پھول اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرنگرانی ڈیرہ غازی خان میں محرم الحرام کے انتظامات کیلئے افسران متحرک ہیں،

محرم الحرام کے روٹس،امام بارگاہوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کیلئے شفٹوں میں سٹاف تعینات ہے، پیچ ورک، لائٹنگ اور راستوں سے تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے

جب کہ مجالس کے شرکاء کو بہترین سہولیات فراہمی کیلئے افسران کو ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں،

اسسٹنٹ کمشنرصدر شکیب سرور نے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کی اور روٹس کا جائزہ لیا

۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹیم کے طور پر کام کیا جارہا ہے،

وہ غازی پارک روڈمرکزی
قدیمی امام بارگاہ،بہاری پارک روڈ،رضویہ امام بارگاہ،کمہارانوالہ

چوک،بلاک44،49،29،28،48،30،اعوان والا چوک،پتھر بازار بھی گئے۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر پیچ ورک جلد مکمل کیا جائے

گٹروں کے ڈھکنوں کا بندوبست کیا جائے،انتظامیہ محرم الحرام کے شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی،

اسسٹنٹ کمشنر شکیب سرور نے روٹس پر لائٹنگ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ

نکاسی آب کیلئے مشینری کو ایکٹیو رکھا جائے،روٹس کے راستوں میں لٹکتی حائل تاروں کو اونچا کیا جائے،جلوس شرکاء کی سہولت کیلئے متعلقہ محکموں کاسٹاف

ہمہ وقت حاضر رہے۔محرم الحرام روٹس وزٹ کے دوران تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان میں قومی انسداد پولیو مہم22 سے26 اگست تک جاری رہے گی،پولیو مہم کے سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا،اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی

،ڈی ایچ او ڈاکٹر احسن،ڈاکٹر علی شیر،ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر رابعہ رحمن،عطاء اللہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیمیں 7لاکھ سے زائد بچوں کو

پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔ڈیرہ غازی خان شہر کے علاؤہ ضلع کی تحصیلوں میں بھی پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہمیں سنجیدہ کاوشیں کرنا ہوں گی،ہمارا مقصد وطن عزیز سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے،پولیو ٹیموں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے،انہوں نے کہا کہ

پولیو مہم میں پچھلی مہم کی غلطیوں کو نہ دھرایا جائے،پولیو ٹیموں کی انسپکشن کا عمل موثر اور سو فیصد ٹارگٹ حصول کو ہر صورت ممکن بنایا جائے

،کوئی بچہ بھی ان حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہئے،جن بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں ان کی فنگر اور ڈور مارکنگ کی پڑتال کی جائے

،پولیو فری وطن عزیز کیلئے سب سے اہم ذمہ داری والدین کی ہے جن کے تعاون کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے

،والدین اپنے بچوں کوعمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ اجلاس میں پولیو مہم کو موثر ترین بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کے ہمراہ محرم روٹس کا معائنہ کیا.

منتظمین سے ملاقات کر کے سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں. پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا، محمود بھٹی اوردیگر ہمراہ تھے.

اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور اوردیگر بھی موجود تھے. زرتاج گل وزیر نے کہاکہ محرم الحرام تقدس کا مہینہ ہے

صبر و تحمل اور برداشت کے درس کو عام کیا جائے.انہوں نے منتظمین سے بھی کہا کہ وہ روٹس اور وقت کی پابندی کریں.

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان ضلع میں دس محرم الحرام تک 463جلوس اور 940 مجالس منعقد ہوں گی

جن میں سے 35جلوس اور 127مجالس کو انتہائی حساس قراردیاگیاہے. ضلع میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرارکھنے کیلئے 13علماؤذاکرین کی

زبان بندی اور 25کی ضلعی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے. مجالس و جلوس منتظمین انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں. اس موقع پر استحکام پاکستان، امن وامان سے متعلق خصوصی دعا بھی کرائی گئی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی،ڈی ایچ او ڈاکٹر احسن سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی پانی میں ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے موثر ترین اقدامات کو یقینی بنایا جائے

،بدلتے موسم میں مچھروں کی افزائش روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ڈارمنٹ یوزرز کو ایکٹوکیا جائے

،مچھروں کی افزائش بارے شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ہم سب پہلے کی طرح متحرک ہوں تاکہ

ہمارے ضلع میں ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو سکے،نکاسی آب پر خصوصی توجہ دی جائے،

کسی جگہ بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔اجلاس میں ڈینگی مچھر کے افزائش روکنے بارے کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

About The Author