دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان الیکشن کمیشن کا فیصلہ || نذیر ڈھوکی

مذکورہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ 2018 کے انتخابات سے قبل آنا تھا مگر ملک کو تختہ مشق بنانے والوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو گود لے لیا ۔ میں نہیں جانتا کہ چاچے رحمتے کو عمران خان میں کون سی خوبی نظر آئی جو انہیں صادق اور امین کی سند دے دی ؟

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اداروں کے نیوٹرل ہونے پر عمران خان کا اعتراض یوں ہی نہیں تھا دراصل خان کو خوف یہ تھا اداروں کے نیوٹرل ہونے کے بعد وہ خود کہاں کھڑے ہونگے ؟ اور حقیقت بھی یہ ہے جیسے ہی ادارے نیوٹرل ہوئے تو وہ ان بیساکھیوں سے محروم ہوگئے جن کے ستونوں پر ان کا ناجائز اقتدار کھڑا تھا ۔

منگل کے روز پاکستان الیکشن کمیشن نے گزشتہ 8 سال سے زیر التواء مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔ غور طلب پہلو یہ ہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے فارن فنڈز کے حوالے سے شکایت پی ٹی آئی کے بانی لیڈر اکبر ایس بابر نے کی تھی ۔ جب پی ٹی آئی فارن فنڈر کی تحقیقات شروع ہوئی تو ان کے نامی اور بے نامی اکاؤنٹ سامنے آئے اور ممنوعہ فارن فنڈنگ کا راز فاش ہوا ۔ اس حوالے سے عمران خان کا موقف یہ رہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چندہ دیا ہے تاہم حقائق بتا رہے تھے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا چندہ اونٹ کے منہ میں زیرہ تھے اصل کہانی یہ سامنے آئی کہ غیر ملکی شخصیات نے ان کی فنڈنگ کی جس کی ملک کے آئین میں ممانعت تھی ۔ اس حوالے سے بنیادی سوال یہ بھی کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارتیوں نے ان کی فنڈنگ کیوں کی ؟

مذکورہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ 2018 کے انتخابات سے قبل آنا تھا مگر ملک کو تختہ مشق بنانے والوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو گود لے لیا ۔ میں نہیں جانتا کہ چاچے رحمتے کو عمران خان میں کون سی خوبی نظر آئی جو انہیں صادق اور امین کی سند دے دی ؟

مگر جس کمانڈو انداز میں عمران خان کو سیاسی میدان میں لایا گیا وہ سوالیہ نشان بنا رہا تاہم خود کو قوم کے سامنے جوابدہ ہونے سے بے نیاز تھے بنجر زمین پر ہل چلاتے رہے، تاہم لالچی میڈیا ہاوسز جس انداز سے عمران خان کی مارکیٹنگ کرتے رہے یہ عمل تمام راز فاش کر رہا تھا ۔ مجھے اس موقع پر یہ جسارت کرنے کی اجازت دی جائے کہ گزشتہ 55 سال سے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف مہم جوئی کے نتائج کیا نکلے ہیں سوائےاس کے جب بھی ملک مشکلات کا شکار ہوا ہے تو بھٹو کے جانشین دستگیر بن کر سامنے آئے ہیں ،تم بے شک پیپلزپارٹی کو سندھ تک محدود کرنے کیلئے بھرپور طاقت اور دولت کا استعمال کرو مگر پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں پیپلزپارٹی اور جیالوں کو ختم نہیں کر سکتے۔

جی ہاں عمران خان فارن ممنوعہ فنڈنگ کے بل بوطے پر ایک فرعون بن گئے بلاشبہ ان کے پاس دولت کی طاقت ہے جس کی بنیاد پر وہ ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ علماء کرام عمران خان کے بیانیہ کہ نیوٹرل تو صرف جانور ہوتا کو چیلنج کیوں نہیں کرتے ؟ کیا ہم اس آفاقی اصول کو بھول گئے ہیں کہ ماوں نے اپنے بچے آزاد جنا ہے ، میرے خیال میں پاکستان الیکشن کمیشن کا آج کا فیصلہ عمران خان کو نہ صرف جھوٹا ثابت کرتا ہے بلکہ ان کے چہرے سے صادق اور امین کی کلعی اتار دی ہے ۔

۔

۔یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author