نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد عثمان انور نے ڈیرہ غازیخان او ر راجن پور میں رودکوہیوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری سروے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں.

سروے میں شامل ٹیموں کو بھی مانیٹر کیاجائے گا.من پسند کو نوازنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی. انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہاکہ

وہ تمام معاملات کی خود نگرانی کریں سیلاب سے متاثرہ ہر فرد کی بحالی ہماری ترجیح ہونی چاہیئے. کسی کی حق تلفی نہیں کرنے دی جائے گی. امدادی سرگرمیوں کو بھی بروقت مکمل کیاجائے تاکہ

سیلاب سے متاثرہ افراد اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں. کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایات پر من و عن عمل کرایا جائے گا. تمام محکمے ہدایات پر عملدرآمد کراتے ہوئے رپورٹ پیش کریں.

کمشنرنے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کے سیلاب زدہ علاقوں میں سروے کیلئے 25سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

جس میں ریونیو آفیسر، نمبردار، پٹواری، امام مساجد اور دیگر کو شامل کیاجارہاہے تاکہ شفافیت برقرار رہے.

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ متعلقہ اراکین اسمبلی سے قریبی رابطہ رکھیں سروے ٹیموں میں بھی اراکین اسمبلی کے نمائندوں کو شامل کیاجائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرصدارت محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی، ایکسیئن پی ایچ ای عدنان نسیم،سید فراست شاہ،سید ندیم حیدر نقوی،سی ایس اے حق نواز و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امام بارگاہوں اور روٹس کے تعمیراتی کاموں کو فوری مکمل کیا جائے،پیچ ورک،ٹف ٹائلز کے کاموں کی جلد تکمیل کیلئے اضافی لیبر لگائی جائے،

روٹس،مجالس کی جگہوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی و ستھرائی کرائی جائے،محمد انور بریار نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل کی فوٹیج فوری ارسال کی جائے،بجلی کی لوڈشیڈنگ مقررہ اوقات میں کی جائے،رات کو لائٹ بحال رکھی جائے،

ہر محکمہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دے،محرم کے روٹس پر تجاوزات کو فوری ختم کیاجائے،بنیادی سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں،تمام افسران امام بارگاہوں کے منتظمین کے ساتھ شہر کا وزٹ کرکے موقع پر مسائل کا ازالہ کریں،شفٹوں میں سٹاف تعینات کرکے صفائی و ستھرائی کو یقینی بنایا جائے،

روٹس کے شرکاء کی آسانی کیلئے راستوں کو ہموار کیا جائے،روٹس میں خلل کا باعث بننے والی لٹکتی تاروں کو کنٹرول کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میں خود بھی محرم الحرام کے روٹس،امام بارگاہوں کا وزٹ کر کے مسائل کو حل کراؤں گا۔اجلاس میں مسائل حل کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

محکمہ سول ڈیفنس ڈیرہ غازیخان نے عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی بارے پلان جاری کر دیا ہے.

سول ڈیفنس آفیسرخالد کریم کے مراسلہ کے مطابق پانچ سے دس محرم الحرام تک مختلف امام بارگاہوں میں مجالس کے علاوہ جلوسوں کے راستوں پر سول ڈیفنس

کے 20رضا کار فرائض انجام دیں گے. اس کے علاوہ بم ڈسپوزل سکواڈ امام بارگاہوں اور روٹس کی مکمل

سرچنگ و سوئپنگ کرے گا. مراسلہ کے مطابق دفتر سول ڈیفنس ان ایام کے دوران 24گھنٹے کھلا رہے گا

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں دفتر کے نمبر 064-9260162پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

مراسلہ میں عوام الناس سے کہا گیاہے کہ ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی بارے فوری طو رپر سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جائے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیلاب کی مشکل گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کو ہماری مدد ضرورت ہے۔

ہم سب نے مل کر ان کی مشکلات کو حل کرنا ہے انہوں نے یہ بات سیلاب سے متاثرہ علاقے کوٹ مبارک جیون جندانی میں متاثرین کو کھانا اور راشن تقسیم کے دوران کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر

رمضان خان لنڈ،نسیم انور، سید امجد، غفار سندھو، شاہین کھوسہ و دیگر بھی موجود تھے. رقیہ رمضان ایڈووکیٹ نے سیلاب متاثرین کی دلجوئی بھی کی انہوں نے کہاکہ سیلاب قدرتی آفت ہے

اللہ تعالی آزمائش کے ذریعے اپنے پیاروں کو آزماتے ہیں صبر سے مشکل وقت گزر جائے گا. انہوں نے کہاکہ دین اسلام ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے اللہ کی رضا کے لئے سب مل کر سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔

مشکل کی گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے. انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے سیلاب زدگان کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

جلد ہی ان کے گھروں کی تعمیر اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے کام شروع کیا جائے گا اورپنجاب حکومت کی جانب سے چیک تقسیم کیے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

4 محرم الحرام پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

4 محرم الحرام کو دن اور رات کو ضلع بھر میں 102 مجالس جبکہ 11 جلوس ہوں گے۔

داخلی و خارجی راستوں پر پکٹس قائم حساس مقامات پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔

ضلع بھر میں سینکڑوں پولیس افسران اہلکاران الرٹ ہو کر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

مجالس کے 102 پروگرام جنمیں اے کیٹیگری کے 12, بی کیٹیگری کے 54 سی کیٹیگری کے 36 پروگرام شامل ہونگے۔

جلوس کے 11 پروگرام جنمیں بی کیٹیگری کے 6 اور سی کیٹیگری کے 5 شامل ہیں۔

پولیس کے ساتھ ساتھ منتظمین ہاۓ امام بارگاہ کی طرف سے نامزد کردہ وولنٹیرز بھی اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

دوران جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کی CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اشتعال انگیز وال چاکنگ، بینرز،پوسٹرز،اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاپندی ہے۔

ایمبرجنسی کیصورت میں پولیس کنٹرول روم نمبر0649260303 پر اطلاع دی جا سکتی ھے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

About The Author