نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈی جی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ میں غیر معیاری خوراک کے خلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کریانہ سٹورز

بیکریز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، زائدالمیعاد خوراک کی فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد، 20 کلو ایکسپائرڈ چائے کی پتی، 5 کلو ممنوعہ خوراک اور 2 کلو حشرات زدہ مٹھائی تلف کردی گئی۔۔

ڈی جی خان 2 اگست: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر عوام تک معیاری اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کیمطابق ڈی جی خان میں 6 کریانہ سٹورز کو ایکسپائری اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر بھاری جرمانے کیے گئے۔

اسی طرح مظفرگڑھ میں 2 بیکریز کو خوراک ڈھانپ کر نہ رکھنے، کھلے اجزاء کی ملاوٹ کرنے، حشرات کی بھرمار ہونے پر 22 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔

اس کے علاوہ راجن پور میں کریانہ سٹور کو چائنہ نمک بیچنے جبکہ بیکری پروڈکشن یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر 15، 15 ہزار کے جرمانے کردیے گئے۔

مزید لیہ میں متعدد کریانہ سٹور، ملک شاپس اور سویٹس شاپس کو صفائی نہ ہونے اور غیر معیاری خوراک کی تیاری پر بھاری جرمانے کیے گئے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں

ضلع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ابتک 5200 خیمے اور 6000 راشن بیگز،دس کلو آٹا کے دو ہزار تھیلے،دو ہزار پلاسٹک چٹائیاں اور منرل واٹر کی دو ہزار بوتلیں بھی تقسیم کر دی

گئی ہیں. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ 17 ریلیف کیمپس اور بستیوں میں تین وقت کا تیار کھانا بھی دیا جارہا ہے26 جولائی سے اڑھائی ہزار لوگوں کو تین وقت کا تیار کھانا دیا جارہا ہے

، ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ ہر بستی تک پہنچیں گے،ہر متاثرہ فرد کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے

،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریا ر کا کہنا ہے کہ سروے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک کرد ی گئی ہیں اورنقصانات کے ازالہ کیلئے شفاف سروے کو یقینی بنایا جائے گا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن نے ماہ جولائی کے دوران مختلف نوعیت کے 263مقدمات کا اندراج کر کے اتنے ہی ملزمان کو گرفتارکیا اور ایک پسٹل 30بور 19گولیاں، 21.5لٹر شراب برآمد کی.

اس دوران چار عدالتی مفرور گرفتار اور 26مشکول موٹر سائیکل تھانوں میں بند کیے گئے. پی آر او ممتاز حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ

ایس پی پٹرولنگ چودھری محمد شریف کی ہدایت پر ریجن بھر میں گزشتہ ماہ کے دوران 331مسافروں کی مدد کی گئی،

گیارہ گمشدہ بچوں کو لواحقین کے حوالے کیاگیا. حادثات میں زخمی ہونے والے 23مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 63تجاوزات کا خاتمہ کیاگیا.

ایس پی پٹرولنگ چودھری محمد شریف کا کہنا ہے کہ پٹرولنگ پولیس محفوظ ہائی ویز کے سلوگن پر عمل پیرا ہے اور 24گھنٹے ہائی ویز پر موجود ہے

عوام کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124پر رابطہ کریں جس پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس چند منٹوں میں موقع پر پہنچے گی

اور ہرممکن مدد کو یقینی بنائے گی. ایس پی نے پٹرولنگ فورس کے افسران اورجوانوں کو ہدایت کی ہے کہ فرائض منصبی دلجمعی اور دیانتداری سے انجام دیں

اور کسی قسم کی سستی، غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان مشتاق حسین نے کہا ہے کہ مشقوں سے کسی بھی ادارہ کی استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے.

انہوں نے یہ بات سنٹرل جیل میں منعقدہ جیل پولیس، پنجاب پولیس،رینجرز، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ،سکیورٹی برانچ، سپیشل برانچ اوردیگرا داروں کی مشترکہ

فرضی مشق کی نگرانی کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز اوردیگر افسران بھی موجود تھے.

اس موقع پر جیل کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور فرضی مشق میں جیل پولیس اور دیگر اداروں کے جوانوں نے جوش و جذبہ سے شرکت کی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے راجن پور او رڈی جی خان پہنچ گئے،سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے جاں بحق افراد کے لواحقین میں 8،8لاکھ کی مالی امداد کے چیک تقسیم کئے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا رود کوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے کا اعلان، حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی

بغیر کسی سیاسی وابستگی سیلاب متاثرین کی خدمت کریں گے او رلوگوں کے دل جیتیں گے اور سروے کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے آج جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں راجن پور او رڈی جی خان کا دورہ کیا-

وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب او ربارشوں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیااور متعلقہ حکام کو سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی-

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے

سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان کیا-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے رود کوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے شاہ پورگئے اور ریسکیو آپریشن سنٹر شاہ پور کا دورہ کیا-

وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی- وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ

پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔متاثرہ افراد کی جلد بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سیلاب کے باعث جن لوگوں کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت نے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ

جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے۔مالی امداد کسی کی جان کانعم البدل نہیں۔آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔

نصراللہ دریشک، حسنین بہادر دریشک،محسن لغاری،فاروق امان اللہ دریشک،اویس خان دریشک،کمشنر ڈیرہ غازی خان،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔

بعدازاں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ تونسہ کے علاقے بستی چھٹانی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی-

وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیااور ان کی دلجوئی کی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی سیلاب زدہ کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے۔ فصل اور گھروں کے نقصانات کا جلد ازالہ کریں گے۔ میں نے آج راجن پور او رڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم کی منصوبہ بندی کیلئے پی ڈی ایم اے اور دیگر محکمے فوری کام شروع کریں گے- 2004 میں جب سیلاب آیاتو اس وقت خواجہ صاحب مجھے یہاں لے کے آئے،میں نے اس وقت رودکوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے

کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کے لئے اڑھائی ارب رکھے گئے-اس وقت ڈالر60روپے کا تھا لیکن شہباز شریف نے آکر کوئی کام نہیں کیااور15سال ضائع کئے،جس سے پراجیکٹ کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوا،شہبازشریف صرف باتیں کرتے رہے

غریبوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ ہم بغیر کسی سیاسی وابستگی سیلاب متاثرین کی خدمت کریں گے اورلوگوں کے دل جیتیں گے اور سروے کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ

یہاں پر جتنے بھی ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں،یہ میرے ساتھی ہیں اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے مختص 20 ارب روپے سے متاثرہ علاقوں میں فوری کام شروع کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہاکہ شادن لنڈ فوڈ سنٹر اور گندم زیر آب والے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے گی۔

اراکین اسمبلی سردار محمد خان لغاری،خواجہ شیراز محمود، محمد حنیف پتافی،خواجہ داؤد سلیمانی، سردار سیف الدین خان کھوسہ،جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین خان کھوسہ، سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ،کمشنر ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے راجن پور او رڈی جی خان پہنچ گئے،سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کا سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے جاں بحق افراد کے لواحقین میں 8،8لاکھ کی مالی امداد کے چیک تقسیم کئے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا رود کوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے کا اعلان، حکومت سیلاب

متاثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی

بغیر کسی سیاسی وابستگی سیلاب متاثرین کی خدمت کریں گے او رلوگوں کے دل جیتیں گے اور سروے کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا

لاہور 2اگست:-وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے آج جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ

علاقوں راجن پور او رڈی جی خان کا دورہ کیا-وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب او

ربارشوں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین میں 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک

تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیااور متعلقہ حکام کو سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی-

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی-وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان کیا-

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے رود کوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقے شاہ پورگئے اور ریسکیو آپریشن سنٹر شاہ پور کا دورہ کیا- وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی-

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔

متاثرہ افراد کی جلد بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سیلاب کے باعث جن لوگوں کے پیارے دنیا سے چلے گئے

ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت نے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دی جارہی ہے۔مالی امداد کسی کی جان کانعم البدل نہیں۔آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔

نصراللہ دریشک، حسنین بہادر دریشک،محسن لغاری،فاروق امان اللہ دریشک،اویس خان دریشک،کمشنر ڈیرہ غازی خان،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے۔بعدازاں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ تونسہ کے علاقے

بستی چھٹانی کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی- وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیااور ان کی دلجوئی کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

کسی بھی سیلاب زدہ کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے۔ فصل اور گھروں کے نقصانات کا جلد ازالہ کریں گے۔ میں نے آج راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم کی منصوبہ بندی کیلئے پی ڈی ایم اے اور دیگر محکمے فوری کام شروع کریں گے- 2004 میں جب سیلاب آیاتو اس وقت خواجہ صاحب مجھے یہاں لے کے آئے،میں نے اس وقت رودکوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کے لئے اڑھائی ارب رکھے گئے-

اس وقت ڈالر60روپے کا تھا لیکن شہباز شریف نے آکر کوئی کام نہیں کیااور15سال ضائع کئے،جس سے پراجیکٹ کی لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوا،شہبازشریف صرف باتیں کرتے رہے، غریبوں کیلئے کچھ نہیں کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے کہاکہ

ہم بغیر کسی سیاسی وابستگی سیلاب متاثرین کی خدمت کریں گے اورلوگوں کے دل جیتیں گے اور سروے کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ

یہاں پر جتنے بھی ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں،یہ میرے ساتھی ہیں اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے مختص 20 ارب روپے سے متاثرہ علاقوں میں فوری کام شروع کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہاکہ شادن لنڈ فوڈ سنٹر اور گندم زیر آب والے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے گی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان انورنے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی او ربتایا کہ

متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کردئیے گئے ہیں او رمتاثرین کو کھانا فراہم کیاجارہاہے جبکہ میڈیکل کیمپس میں متاثرہ افراد کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے-

اراکین اسمبلی سردار محمد خان لغاری، خواجہ شیراز محمود، محمد حنیف پتافی،خواجہ داؤد سلیمانی، سردار سیف الدین خان کھوسہ،جاوید اختر لنڈ، سردار محی الدین خان کھوسہ، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کاآرمی ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار،قوم شہید فوجی افسروں کو سلام پیش کرتی ہے

وزیراعلیٰ کا شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، میجرجنرل امجد حنیف، بریگیڈئیر محمد

خالد،میجر سعیداحمد، میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاضکو خراج عقیدت

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اوردیگرفوجی افسروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایااور اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں

لاہور 2اگست:-وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے-

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے حادثے میں شہید ہونے والے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجرجنرل امجد حنیف،

بریگیڈئیر محمد خالد،میجر سعیداحمد، میجر طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاضکو خراج عقیدت پیش کیا ہے-

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے-

انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اوردیگرفوجی افسروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اوردیگرفوجی افسروں نے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں۔

انہوں نے کہاکہ قوم کو شہداء کی فرض شناسی پر فخر ہے۔ شہید ہونے والے فوجی افسران قوم کے ہیرو ہیں اورقوم شہید فوجی افسروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ہم شہداء کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وزیر اعلیٰچودھری پرویز الٰہی کا راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے

زمینی دورے کے بعد فضائی دورہ،طیارے میں بھی بریفنگ لی

لاہور 2اگست:-وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے

سیلاب متاثرہ علاقوں کے زمینی دورے کے بعد فضائی دورہ بھی کیا- وزیراعلیٰ چودھری

پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہونے والے علاقوں کافضائی جائزہ لیا- سیکرٹری آبپاشی نے

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی-وزیراعلیٰ چودھری

پرویز الٰہی نے امدادی سرگرمیوں کو مزید تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ افراد

کوتسلسل کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی جاری رکھی جائے اور مصیبت میں

گھرے بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے

آج جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوتے ہی طیارے میں بریفنگ

لی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں کے بارے میں

بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کومتاثرہ علاقوں میں قائم امدادی کیمپس

اورمیڈیکل کیمپس کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کوامدادی کیمپس

میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے ضروری ہدایات دیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

عوامی خدمت میں ڈیرہ غازیخان پولیس کا کردار ہمیشہ مثالی، سیلاب زدگان میں راشن تقسیم

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب اجسان صادق کے حکم پر اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے سیلاب زرگان میں راشن تقسیم کیا گیا۔

پولیس لاٸن میں مستحق افراد میں 15 دن تک کھانے کا راشن تقسیم کیا گیا۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کا مقصد مشکل وقت ان کی مدد کرنا ہے۔

ڈیرہ غازیخان پولیس نے عوامی خدمت میں ہر موقع پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

About The Author