دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اراکین اسمبلی فوری طور پر ڈی جی خان پہنچ کر سیلاب متاثرین کی امداد کریں،چوہدری پرویز الہی

سیلاب میں گھرے متاثرین کو کھانا اور ضروری اشیاء فوری طور پر پہنچائیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ہدایت کی ہے کہ اراکین اسمبلی فوری طور پر ڈی جی خان پہنچ کر سیلاب متاثرین کی امداد کریں

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیاست عبادت ہے ، لوگوں کی خدمت کی جائے۔ سیلاب میں گھرے متاثرین کو کھانا اور ضروری اشیاء فوری طور پر پہنچائیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے ڈی سی اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امداد کے لئے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ہدایت دی کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فعال کردار ادا کریں۔

اور دفاتر سے باہر نکلیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پانی اترنے کے بعد وہاں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے

محکمہ صحت کے عملے کو بھی متحرک کریں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایات پر محمد لغاری ایم این اے، سیف الدین کھوسہ

اور جاوید لنڈ ایم پی اے ڈی جی خان۔امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں

About The Author