دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ضلعی پولیس کی ماہ جون کی کار گزاری،کل1026مقدمات درج، 836ملزمان گرفتار، ماہ جون میں 204مجرمان اشتہاری،204عدالتی مفروران گرفتار

، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اورکل01کروڑ14لاکھ37ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اوفیصل گلزار
تفصیلات کے مطابق

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں

ملوث 836ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 54لاکھ52ہزارسے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

جبکہ ضلعی پولیس نے08سر گرم گینگ کے35 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 59لاکھ85ہزار800 روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے74 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے03رائفلیں،07بندوقیں /رپیٹر، 65پسٹل اور 260روند/کارتوس برآمد کیے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے110ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 19کلو750 گرام چرس،02کلو05گرام ہیروئن،770گرام افیون،2955لیٹر شراب، 757 لیٹر لہن اور09چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔

اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 13اور Bکیٹیگری کے191 مجرمان اشتہاری اور204 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10مقدمات کا اندراج کرکے 25ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی ماہ جون میں 4485 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔

ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

About The Author