نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

محکمہ موسمیات کی طرف سے عید ایام میں بھی بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے کےلئے پلان پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ہیں۔

کمشنر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر افسران شریک تھے۔

کمشنر عثمان انور نے عید کے ایام میں بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر نشیبی علاقوں،عید اجتماعات،مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر بارش کے پانی کی نکاسی کے

بہتر انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر عثمان انور نے کہا کہ شہری علاقوں میں سیوریج اور ڈرین کی مکمل صفائی کی جائے۔کمشنر نے شہر کو سیکٹرز میں تقسیم کرکے سیوریج لائن کی جامع صفائی کی ہدایات جاری کردیں

جس کےلئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔کمشنر ڈی جی خان نے شاہراہوں پر کراؤن فیلئیر کی وجوہات جاننے کےلئے ماہرین کی کمیٹی بھی قائم کردی۔

پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران اہم شاہراہوں کا سروے کرکے رپورٹ پیش کریں گے۔کمشنر نے کہا کہ اربن فلڈنگ کے ساتھ دریا اور رود کوہیوں کے ممکنہ سیلاب سے بھی نمٹنے کےلئے پیشگی انتظامات کئے جائیں۔

اجلاس میں متعلقہ افسران نے تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

محکمہ موسمیات کی طرف سے عید ایام میں بھی بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے کیلئے پلان پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ہیں۔

کمشنر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر افسران شریک تھے۔کمشنر نے عید کے ایام میں بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر نشیبی علاقوں،عید اجتماعات،مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر بارش کے پانی کی نکاسی کے بہتر انتظامات کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ شہری علاقوں میں سیوریج اور ڈرین کی مکمل صفائی کی جائے۔کمشنر نے شہر کو سیکٹرز میں تقسیم کرکے سیوریج لائن کی جامع صفائی کی ہدایات جاری کردیں

جس کیلئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔کمشنر نے شاہراہوں پر کراؤن فیلئیر کی وجوہات جاننے کیلئے ماہرین کی کمیٹی بھی قائم کردی۔

پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے افسران اہم شاہراہوں کا سروے کرکے رپورٹ پیش کریں گے۔

کمشنر نے کہا کہ اربن فلڈنگ کے ساتھ دریا اور رود کوہیوں کے ممکنہ سیلاب سے بھی نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جائیں۔

اجلاس میں متعلقہ افسران نے تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان شہر میں جانور فروخت کرنیوالے بیوپاریوں کیخلاف انتظامیہ سرگرم عمل ہے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن نے رات گئے

مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سیل پوائنٹس کے علاؤہ شہر میں فروخت کیلئے لائے گئے جانور ضبط کرلئے،شہر میں جانور فروخت کرنے پر فوجداری کی دفعہ 144کے تحت کارروائی کی جائیگی

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن کا کہنا ہے کہ کسی کو شہر کے چوکوں، پبلک مقامات پر جانور فروخت نہیں کرنے دینگے،قربانی کے جانور فنکشنل کئے گئے سیل پوائنٹس میں ہی فروخت کرنے کی اجازت ہوگی،

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں چورہٹہ چوک،گل زمین کالونی ملتان روڈ پر سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جن پر تمام ترانتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے،شہری ان سیل پوائنٹس سے ہی قربانی کے جانور خریدیں،انہوں نے کہا کہ

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے احکامات کے تحت قانون شکن بیوپاریوں کے جانور ضبط کریں گے

۔نبیل احمد میمن نے رات گئے میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کے ہمراہ شہر میں فروخت کیلئے لائے گئے35بکرے بھی ضبط کرلئے،انہوں نے وارننگ دیتے

ہوئے کہا کہ بیوپاری آئندہ شہر میں جانور فروخت کرتے پائے گئے تو ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ سیل پوائنٹس میں سایہ دار جگہ،

پانی،چارے کابندوبست بھی کیا گیا ہے،خریدار اور بیوپاری ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھائیں،سیل پوائنٹس میں لمپی سکن کی ویکسین

چیچڑ مار سپرے اور لائٹنگ کو بھی ممکن بنایا گیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

سرکاری اداروں کی انسپکشن، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار رات گئے اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ چھٹہ پہنچ گئے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہم ہوگئے،انہوں نے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر چیک کیا،ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز میں گئے،

علاج معالجہ کی صورتحال،ادویات ریکارڈ کا جائزہ لیا۔محمد انور بریار نے مختلف وارڈز میں مریضوں کی تیمارداری کی اور ان سے علاج بارے دریافت کیا،انہوں نے ایم ایس کو معاملات بہتر کرنے بارے موقع پر احکامات بھی دیئے

اور عیدالاضحی کے حوالے سے اقدامات کرنے اور سٹاف ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی جاری کرنیکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ او پی ڈی میں رش پر اضافی عملہ تعینات کیا جائے،شفٹ وائز ہیلتھ سٹاف ڈیوٹیوں پر موجود ہونا چاہئے

،میں ادویات سٹاک میں ہیراپھیری،سٹاف کی غیر حاضری کسی طور بھی برداشت نہیں کروں گا،

ہسپتال آئے مریضوں،لواحقینء کیلئے ٹھنڈے پانی کے کولررکھے جائیں،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کی انسپکشن کرکے انتظامی کوتاہیاں دور کی جائیں گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے اسسٹنٹ کمشنر صدر نبیل احمد میمن کے ہمراہ رجسٹری برانچ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،انہوں نے رجسٹریوں کے عمل میں شفافیت لانے کیلئے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

رجسٹریوں سے حکومت کو ریونیو حاصل ہوتا ہے،رجسٹری کے وقت تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں،کسی پریشر کو خاطر میں نہ لایا جائے،کسی بھی رجسٹری کو التواء میں نہ ڈالا جائے،انہوں نے کہا کہ

رجسٹری برانچ سے سائلین کو سب سے زیادہ شکایات ہوتی ہیں،انکی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے،اگر رجسٹری برانچ کے کسی اہلکار کی کرپشن میں ملوث ہونے کی اطلاع ملی

تو میں سخت ایکشن لوں گا،رجسٹری برانج میں پرکام شفاف ہونا چاہئیے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سائلین سے رجسٹریوں کے دوران پیش آنیوالی مشکلات بارے بھی

معلومات لیں اور معاملات میں بہتری بارے ہدایات بھی دیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی ڈیرہ غازی کا اجلاس منعقد ہوا۔

افسران کو ڈارمنٹ یوزرز کو ایکٹیو کرنے،ڈیش بورڈ کو روزانہ چیک کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا،ڈرک اجلاس سے غیر حاضر رہنے والے افسران سے وضاحت بھی طلب کر لی گئی۔

اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ اکرام ملک،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی،ڈاکٹر احسن،زبیر انجم،عابد علی،عطا الرحمن سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے ڈینگی کا خاتمہ ترجیح ہے جس کیلئے

ضلع بھر میں سنجیدگی کے ساتھ کاوشیں کی جائیں،موسمی تبدیلیوں سے ڈینگی لاروا کی افزائش ہورہی ہے،سرویلنس کو مزید موثر بنانا ہوگا،محمد انور بریار نے کہا کہ ڈینگی سرگرمیوں کیلئے ٹیم کے طور پر کام کیا جائے

،ان ڈور،آوٹ ڈور سطح پر فیلڈ میں کام نظر آنا چاہیے،پبلک ویلفیئر کیلئے ہر محکمہ اپنی پرفارمنس کو ضرور بہتر کرے،

نکاسی آب پر توانائیاں مرکوز کی جائیں،چھتوں،ٹائر شاپس کی خصوصی پڑتال کی جائے،ڈارمنٹ یوزرز کو ہر صورت متحرک کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر

سرگرمیاں اپ لوڈ کی جائیں، اجلاس میں تمام محکموں کی انسداد ڈینگی بارے سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں سری پائے جلانے اور آلائشوں کو نہروں،سیوریج لائنوں اور پبلک مقامات میں پھینکنے پر پابندی عائد کردی ہے،اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سڑکوں،پبلک مقامات پر تندور لگا کر سری پائے جلانے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں،باقیات کو نہروں،نالوں سیوریج لائنوں میں پھینکنے پر پابندی عائد کر دی ہے،انہوں نے عیدالاضحی کے دنوں میں دریاؤں، نہروں،

ندیوں،تالابوں،جھیلوں اور پرائیویٹ سوئمنگ پولز میں نہانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے. انہوں نے عیدالاضحی پر صفائی و ستھرائی،

قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس کی نگرانی اور کھالوں کی تقسیم کے معاملات کیلئے اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن، صاحبزادہ محمودالحسن، قراۃ العین، ملک معراج، اعظم گوپانگ اور فریحہ جعفر کی نگرانی میں کمیٹی بھی قائم کر دی ہے

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے پبلک مقامات پر قربانی کے جانور فروخت کرنے، غیر قانونی منڈیوں کے قیام پر بھی پابندی عائد کی

ہے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت کے زیرا ہتمام قائم کردہ منڈیوں اور سیل پوائنٹس میں قربانی کے جانور خریدنے کیلئے کوئی پرچی و چارجز نہیں ہیں

شہری کسی کے جھانسے میں نہ آئیں اور کسی کو بھی پرچی کے ضمن میں رقم نہ دیں. انہوں نے تمام ضلعی افسران کو ہدایات دی ہیں کہ وہ حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں

اور قانون شکن افرادکیخلاف فوجداری کی دفعہ144کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر تحصیل تونسہ،کوٹ چھٹہ میں بھی سٹرکوں پر جانور فروخت کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں،

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد جانور ضبط کرلئے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و ا علی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین نے کہا ہے کہ چھ جولائی سے شروع ہونے انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ گیارہویں کے

ا متحان کے دوران عید الاضحی اور ضمنی الیکشن کی تعطیلات کی وجہ سے 8، 16اور 18تاریخ کے پیپرز ملتوی کر کے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ سات جولائی کا پیپر پہلے سے جاری شیڈول کے مطابق ہو گا.

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق آٹھ جولائی کو ہونے والے اسلامک ہسٹری، ہسٹری آف مسلم انڈیا، ہسٹری آف پاکستان،ہسٹری آف ماڈرن ورلڈ، ہسٹری اینڈ کلچر، اسلامک سٹڈیز گروپ، جیوگرافی، ایلیمنٹری اناٹومی اینڈ مائیکروٹیکنیکس،

بیسک میڈیکل سائنسز کے پیپرز 29جولائی کو ہوں گے. اسی طرح16جولائی کو ہونے والے سوکس،

بزنس میتھی میٹکس، فلاسفی کے پیپرز 27جولائی جبکہ 18جولائی کو ہونے والا انگلش کا پیپر اب 28جولائی کو ہو گا. مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رجوع کیا جاسکتاہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ، ملتان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز پروگرام کے تحت ترقیاتی پروگرام شروع کئے جائیں گے

جن پر 60 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کا تخمینہ ہے۔ یہ بات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب عمران سکندر بلوچ کو محکمانہ بریفنگ میں بتائی گئی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے گزشتہ روز پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز پروگرام ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر

حمزہ سالک نے پروگرام پر بریفنگ دی۔ سیکریٹری بلدیات نے ہدایت کی کہ پسپ کے تحت تمام اہداف مقررہ وقت پر حاصل کیے جائیں۔

بالخصوص شہریوں کی تکالیف کے مدنظر سیوریج کی کھدائی جلد از جلد مکمل کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں –

قبل ازیں انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساہیوال اور سیالکوٹ میں 43 ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں

جبکہ دوسرے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے پانچ اضلاع ملتان، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور مظفرگڑھ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ پسماندہ اور کم ترقی یافتہ اضلاع میں اس منصوبہ سے جنوبی پنجاب کی ترقی میں اضافہ ہوگا اور وہاں کے عوام کا احساس محرومی دور کرنے میں مدد ملے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ضلعی حکومت ڈیرہ غازیخان کی طرف سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں جاری ہیں.

گزشتہ روز ضلع کے 31مجسٹریٹس نے 154دکانوں میں قیمتوں کی پڑتال کی

اس دوران 27دکاندار زائد قیمتیں وصول کرنے میں ملوث پائے گئے

جنہیں مجموعی طور پر 47500روپے جرمانہ کیاگیا

About The Author