نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ہاکی ٹیم کی لاہور میں بغیر ہیڈ کوچ کے کامن ویلتھ گیمز کے لیے تیاریاں

پی ایچ ایف کے مطابق ہیڈکوچ کا ویزہ جاری ہوچکا ،، وہ ایک دو روز میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے

قومی ہاکی ٹیم کی لاہور میں بغیر ہیڈ کوچ کے کامن ویلتھ گیمز کے لیے تیاریاں

کپتان اور نائب کپتان کو ہیڈکوچ کی کمی ستانے لگی

کہتے ہیں سیگفرائیڈ ایکمن نے کھلاڑیوں میں ڈسپلن پیدا کیا ،،، ٹیکٹیکل سکلز پر بھی خاصا کام کیا گیا ہے

پی ایچ ایف کے مطابق ہیڈکوچ کا ویزہ جاری ہوچکا ،، وہ ایک دو روز میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے

کامن ویلتھ گیمز جیسا بڑا ایونٹ ،،، مگر قومی ہاکی کا دوسرا تربیتی سیشن بھی بغیر ہیڈکوچ

کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری

سیگفرائیڈ ایکمن کی غیر موجودگی میں اولمپئن سمیر حسین کھلاڑیوں کی کوچنگ کرتے نظر آئے

کیمپ میں حبس کے موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی آئس تھیرپی کا بھی انتظام کیا گیا ہے
اولمپئن سمیر حسین ،،، کوچ ہاکی ٹیم ،،، "ہم نے ان کی ٹریننگ تبدیل نہیں کی ،،، دو سیشن چل رہے ہیں”

کپتان قومی ہاکی ٹیم عمر بھٹہ اور نائب کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ کی موجودگی سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے

ان کی کمی محسوس کررہے ہیں
عمر بھٹہ ،،، "کوچ کے ویزے کا مسلہ حل ہوگیا ہے

ایک دو دن میں وہ آجائینگے ،، ایشیا کپ میں ہماری کارکردگی اچھی رہی تھی بدقسمت سے کوالیفائی نہیں کرسکے”

عماد بٹ ،، نائب کپتان قومی ہاکی ٹیم ،،، "کوچ کو کافی مس کرتے ہیں ان کے انے سے ٹیم میں کافی تبدیلی ائی ہے ،، انہوں نے ڈسپلن سکھایا”

پی ایچ ایف کے مطابق ہیڈکوچ سیگفرائیڈ ایکمن کا ویزہ جاری ہوچکا ہے

وہ ایک دو دن میں ٹیم کو جوائن کرینگے ،،، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ سات جولائی تک جاری رہے گا

تئیس جولائی کو قومی ٹیم اسلام آباد سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی

About The Author