ڈیرہ غازیخان۔
ٰعلاقہ تھانہ شاہصدردین دین صدیقی مارکیٹ میں پولیس کا موٹر سائیکل ڈکیتوں سے مقابلہ۔
پولیس کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل ڈکیتوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
تھانہ شاہصدردین پولیس نے ڈکیتی ناکام بنا دی عوام الناس کا رش اور زیادہ آبادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلحہ سے لیس ملزمان بخوف گرفتاری موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار۔
پولیس کا فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تعاقب جاری۔
ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
عوام الناس کے تحفظ کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوان الرٹ ہیں۔
جرائم پیشہ عناصر کے مزموم عزائم کو ہرصورت ناکام بنانا ڈیرہ غازیخان پولیس کا مشن ہے۔
پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر محمد عثمان انور نے چاروں اضلاع کے
ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا
معائنہ کرکے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے رپورٹ پیش کریں گے
کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ عید کے ایام میں
گرانفروشی بڑھ جاتی ہے۔ٹماٹر،پھل اور دیگر اشیاء خوردونوش کے من مانے نرخ وصول کئے جاتے ہیں۔سرکاری نرخ پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں
سبزی منڈیوں میں نیلامی کی نگرانی کے ساتھ مارکیٹوں اور ریڑھی بانوں تک نرخ کو کنٹرول کیا جائے۔
کمشنر۔ محمد عثمان انور نے کہا کہ کسی کو خود ساختہ مہنگائی نہیں کرنے دی جائے گی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جائے گی۔
نرخ چیک کرنے کی آڑ میں کسی بھی دکاندار کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ناقص کارکردگی پر افسران سے مجسٹریٹ کے اختیارات بھی واپس لئے جاسکتے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کمشنر محمد عثمان انور نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں۔پرائس
کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف
کریک ڈاؤن کرکے رپورٹ پیش کریں گے
کمشنر نے کہا کہ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ عید کے ایام میں گرانفروشی بڑھ جاتی ہے۔
ٹماٹر،پھل اور دیگر اشیائے خوردونوش کے من مانے نرخ وصول کئے جاتے ہیں۔سرکاری نرخ پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔
سبزی منڈیوں میں نیلامی کی نگرانی کے ساتھ مارکیٹوں اور ریڑھی بانوں تک نرخ کو کنٹرول کیا جائے۔کمشنرنے کہا کہ کسی کو خود ساختہ مہنگائی نہیں کرنے دی جائے گی۔پرائس
کنٹرول مجسٹریٹس کی سرگرمیوں پر بھی نظر رکھی جائے گی۔نرخ چیک کرنے کی آڑ میں کسی بھی دکاندار کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
،ناقص کارکردگی پر افسران سے مجسٹریٹ کے اختیارات بھی واپس لیے جاسکتے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں مویشی منڈیوں کے سیل پوائنٹس فنکشنل کردیئے گئے ہیں
،سیل پوائنٹس میں تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے جہاں پر شہری قربانی کے جانوروں کی خریداری کرسکتے ہیں،
چورہٹہ چوک،گل زمین کالونی ملتان روڈ،کوٹ چھٹہ اور تونسہ میں سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے گزشتہ روز گل زمین کالونی ملتان روڈ پر بنائے گئے سیل پوائنٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میونسپل کارپوریشن،کیٹل اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں،لائیو سٹاک کے افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کی چیکنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیل پوائنٹس پر ہر ممکن سہولیات دستیاب ہونی چاہئیں،جانورں کیلئیپانی،چارے کا بندوبست کیا جائے،خریداروں اور بیوپاریوں کیلئے پینے کا ٹھنڈا پانی کا بھی اہتمام کیا جائے
،انہوں نے کہا کہ سیل پوائنٹس میں لمپی سکن کی ویکسین کرانے والے جانوروں کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے،محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کو لمپی سکن کی ویکسین کے
سٹیکر لگائے اور چیچڑ مار سپرے کو بھی ممکن بنائے،ڈپٹی کمشنر نے سیل پوائنٹس میں سایہ دار جگہوں کو وسیع کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ
رات کو بھی ان سیل پوائنٹس میں لائٹنگ کو یقینی بنایا جائے،سیل پوائنٹس پر شکایات سیل بھی بنایا جائے
2
اور آنے والی کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ کسی کو بھی جانور شہروں میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہے
،جانورں کی خریداری صرف اور صرف سیل پوائنٹس پر ہی ہوگی،اس سلسلہ میں ٹیموں کو بھی متحرک کیا گیا ہے جو جانوروں کی سیل پوائنٹس پر ہی فروخت کو یقینی بنائیں گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ٹراما سنٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا اچانک دورہ کیا،انہوں نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا،
ادویات کے سٹاک کو یقینی بنانے اور تمام مریضوں کو اسکی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
ہیلتھ سہولیات ہر شہری تک پہچانا ہماری ذمہ داری ہے جس کیلئے حکومت پنجاب کثیر رقم خرچ کررہی ہے،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج اپنے گن مین امجد فہیم کی تیمارداری بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنیوالے ہر مریض کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں،ڈاکٹرز قوم کے مسیحا ہیں جو شہریوں کی تکالیف کو دور کرتے ہیں،ہسپتالوں میں تمام ادویات دستیاب ہیں جو اب مریضوں کو باہر سے نہیں خریدنا پڑیں گی،
محمد انور بریار نے کہا کہ عید ایام کے دوران ہسپتالوں، دیہی و بنیادی مراکز صحت پر طبی عملہ موجود رہے گا جو کسی بھی ایمرجنسی میں اپنے فرائض انجام دے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیحان محمد بخت نصر کی ہدایت پر ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری ہے. ڈی ایس پی نے کہا ہے
کہ ٹرانسپورٹرز اوور چارجنگ، تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ سے گریز کریں عید کے عیام ہیں
عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنا اڈا مالکان کی ذمّہ داری ہے اور وہ ڈرائیورز کو پابند کریں کہ عوام الناس سے اوور چارجنگ ہرگز نہ کریں
بصورت دیگر سخت کارروائی عمل لائی جائے گی اس سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کی طرف سے آگاہی لیکچر ز دیئے گئے
اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اس مہم میں کفیل الرحمن، غلام قادر شہزاد محسن اور معظم گل نے حصہ لیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
گرین ڈرائیو 2022 ایکو ٹوارزم انٹرنیشنل موٹربائیک کمپین، پاکستان تا ایران ترکی آذربائجان
پاکستان کے انٹرنیشنل بائیکر مکرم خان ترین کا اعزاز ،
دنیا کے دیگر ممالک میں پاکستان کی طرف سے شجرکاری اور امن کا پیغام لے کر بائیک رائیڈ کا آغاز
مکرم ترین جہانگرد پاکستان کے میدانِ سیاحت میں ایک فعال اور سرکردہ شخصیت کا نام ہے موٹر بائیک ٹورازم کو بام عروج تک پہنچایا۔
آپ پاکستان کے معروف موٹر بائیک کلب "کراس روٹ موٹر سائیکل ٹریولرز کلب آف پاکستان” کے بانی و چیئرمین ہیں۔شجرکاری کے سلسلہ میں بھی
مکرم ترین خان نے لوکل، صوبائ اور ملکی سطح پر متعدد موٹر بائیک رائیڈز کیں اور اب ماشاءاللہ گرین ڈرائیو کے عنوان سے بین الاقوامی شجرکاری مہم پر روانہ ہو رہے ہیں جس میں آپ لاہور سے بائیک رائیڈ کا آغازکر چکے ہیں
، اور ہمسایہ مسلم ممالک ایران، ترکی اور آذربائجان کے سیاحتی دورہ کے ساتھ ساتھ شجرکاری اور ایکوٹوارزم کے پیغام کو فروغ دیں گے۔ آپکی جنوبی پنجاب آمد پر وسیب ایکسپلورر کی جانب سے ڈاکٹر سید مزمل حسین نے ملتان تا فورٹ منرو بائیک رائیڈ کا اعلان کیا جس میں ملتان، میاں چنوں، جامپور
، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان سے سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جنوبی پنجاب کے بائیکر ٹورسٹس مکرم ترین کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان پہنچے جہاں مقامی سیاح برادری بشمول پروفیسر شعیب رضا، ہمایوں ظفر جسکانی، حاجی عبداللہ ، محمد اسلم بھائی،سعید خان، اسد کھوسہ، عمر خان لغاری، طاہر شاہ، و دیگر نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔
اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، جس کے بعد انہیں ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان کے مرکزی سنٹر پر لے جایا گیا، جہاں عالمگیرخان ، ذیشان خالد اور کاشف ممتاز بخاری نے ان کا استقبال کیا، ریسکیو کی تربیت بارے آگاہی دی،
انہیں کنٹرول روم کا دورہ کروایا گیا انہوں نے ریسکیو کے لان میں بسلسلہ شجر کاری سایہ دار پودا لگایا۔ اس کے بعد ڈیرہ غازی خان کے مایہ ناز تاریخ دان عمران بھٹی مرحوم کے گھر تشریف لے گئے،جہاں ان کے بھائیوں سے ملاقات کی
، عمران بھٹی کی سیاحت کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھی، اس کے بعد مکرم خان نے عمران بھٹی مرحوم کی خدمات انکے بڑے بھائی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا۔
مکرم ترین کو سخی سرور میں الطاف شیخ اور دیگر سیاحوں نےخوش آمدید کہا بعدازاں ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان و دیگر علاقوں کے سیاح حضرات کے ساتھ فورٹ منرو تشریف لے گئے
جہاں انہیں جبیب اللہ بلوچ،اسدا للہ ،محمد طارق اور دیگر نے ویلکم کیا یہ ٹور ڈھائی ماہ کے عرصے پر محیط ہوگا جس میں وہ تین ممالک میں بائیک رائیڈ کریں گے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم ہونے جا رہا ہے کہ
کسی پاکستان بائیکر نے شجر کاری اور امن کے پیغام کو لے کر دنیا کے دیگر ممالک میں بائیک رائیڈ کی ہو۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ