دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنسنگ ونگ نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسورس اینڈ لائسنسنگ جنوبی پنجاب نعمان قریشی کی سربراہی میں کارروائیاں۔۔

ڈی جی خان 2 جولائی: تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران 10 ہزار 169 فوڈ پوائنٹس کو نوٹس جاری کیے گئے۔10,432 نادہندگان چالانز کی وصولی کی گئی

۔3,559 فوڈ لائسنس کی کیٹگری تبدیل کی گئی۔1ہزار 330 نئے فوڈ بزنس مالکان کو لائسنس اپلائی کروائے گئے۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ لائسنس کا مقصد فوڈ بزنس مالکان کو فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل کروانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار نہیں کیا جاسکتا۔

قوانین پر عمل نہ کرنے اور نادہندگان کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

About The Author