بہاولنگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)
رشوت خور بلڈنگ انسپکٹر محکمہ انٹی کرپشن کے خوف سے آپے سے باہر ہوگیا ہوش و حواس کھو کر مدعی صحافی کے خلاف جھوٹی ایف آئ ار درج کروا دی
درخواست واپس لینے کئے لیے حلقہ احباب کی جانب سے دباؤ ڈالنے لگا تفصیلات کے مطابق فیصل کالونی کے رہاہشی سینئر صحافی چوہدری غلام شبیر ساجد نے
صحافیوں کو بتایا کہ میں نے اپنے پلاٹ کی تعمیر کے لئے میونسپل کمیٹی بہاولنگر سے نقشہ منظور کروانا تھا محمد ظفر بلڈنگ انسپکٹر جو کہ میرا محلے دار ہے نے کہا کہ مجھے پیسے دیدو میں آپ کو نقشہ منظور کروا دیتا ہوں
بعد میں معلوم ہوا کہ جو رقم اس نے بطور رشوت وصول کی ہے وہ خود اکیلا ہی ہڑپ کر گیا ہے اور نقشہ منظور نا کروایا ہے
میں نے رقم کی واپسی اور اس کے خلاف کارروائی کے لئے ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پور کو درخواست گزاری ہے
محکمہ انٹی کرپشن کے خوف اور درخواست واپس کروانے کی خاطر اس نے میرے خلاف جھوٹے وقوعہ کی تعریر بنا کر
میرے خلاف جھوٹی بےبنیاد من گھڑت FIR درج کروائی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق واسط میری چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ایڈ میسٹرٹر بلدیہ وا ضلع
کونسل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈپٹی کمشنر وا دیگر حکام بالا سے میڈیا کے
ذریعے پر ظور اپیل ہے میرے خلاف درج ہونے والی جھوٹی FiRخارج فرما کر ظفر انسپکٹر کے خلاف کارروائی فرمای جائے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر
( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )
ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب راؤ سردار علی خاں صاحب کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے
ضلعی پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔
ایس ڈی پی اوزنے اپنے اپنے سرکل کی مساجد ہائے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ایس ڈی پی اوز نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے
اور پیچیدہ معاملات کے حل کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔جبکہ تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا
جس میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے میرٹ اور انصاف کی یقین دہا نی کرائی۔
کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔
اوپن ڈور پالیسی کے تحت علاقہ میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون