دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ عیدالاضحی پر سبزیوں،اشیائے خوردونوش کی سپلائی چین بحال رکھنے کیلئے کوشاں ہے،قیمتوں کے توازن کو برقرار رکھنے کے ساتھ اشیاء کی سپلائی کیلئے افسران کو ٹارگٹ دے دیا گیا،

پیاز،ٹماٹر،لہسن،مصالحہ جات سمیت دیگر آئٹمز کی اوور چارجنگ بھی نہیں کرنے دی جائیگی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے

،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے،حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مکمل مینڈیٹ دیا ہے، آٹا،گھی دالیں چینی،اشیائے خوردونوش کی قلت پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے140انسپکشنز کیں۔اوور چارجنگ پر39دکان داروں کو وارننگ اور گراں فروشوں کو 72ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں،

ایک گراں فروش کیخلاف ایف آئی آر درج اور ایک کی دکان بھی سیل کی گئی ہے۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیلی کی پرفارمینس کا جائزہ بھی لیا گیا

اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری مارکیٹنگ اطہر جلیل سمیت دیگر افسران موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری، ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن

جمعہ خان،قاری جمال عبدالناصر سمیت این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بے ہنگم آبادی ہمارے وسائل کو تیزی سے ہڑپ کر رہی ہے،

وقت کا تقاضا ہے کہ ہم وسائل میں رہ کرکنبہ تشکیل دیں، ماں و بچے کی بہتر صحت پر خصوصی توجہ دیں،محکمہ بہبود آبادی اور الائیڈ محکمے بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں،
انہوں نے کہا کہ علمائے کرام بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت کیلئے آگے ائیں،ہم سب مل کر کام کریں گے

تو آبادی پر کنٹرول کے ساتھ ہم صحت مند قوم تیار کرنے میں کامیاب ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ

تونسہ ہسپتال میں فیملی ہیلتھ کلینک کو فنکشنل کرنے کیلئے پیش رفت جاری رکھی جائے۔اجلاس میں محکمہ بہبود آبادی کی ورکنگ اور کارکردگی پر بھی غور کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار نے کہا ہے کہ سپیشل انسداد پولیو مہم
سات یونین کونسلوں میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے

پولیو ورکرز،یو سی ایم اوز اور ہیلتھ افسران اس مہم میں ٹارگٹ کو سو فیصد حاصل کریں. ہماری ہر ممکن کوشش ہو کہ کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے. اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ

کوٹ ہیبت، جلو والی،معموری،سخی سرور،مکول کلاں،ماڑی اور منگڑوٹھہ میں جاری مہم میں ابتک 94709بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ تھا جن میں سے 93245 بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر 98.5فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیاگیاہے

، 12والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا جنہیں قائل کر کے ان کے بچو ں کو بھی قطرے پلا دیئے گئے ہیں.

کیچ اپ ڈیز کے دوران سو فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سپیشل انسداد پولیو مہم میں رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائے جائیں

یہ ہماری قومی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ فرائض میں بھی شامل ہے.ورکرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید، ڈی ایچ او ڈاکٹر احسن،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About The Author