ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازیخان کی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان ضمنی الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے متحرک ہیں
،پی پی288کے 17جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ضمنی الیکشن کے انتظامات کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ڈی پی او محمد علی
وسیم نے ریجنل الیکشن کمیشن آفس ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیاجہاں انہیں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ضابطہ اخلاق بارے بریف بھی کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کو ہر صورت فری اینڈ فئیر بنایا جائے گا
حلقہ میں کسی قسم کے کوئی نئے ترقیاتی کام نہیں ہورہے،نئے ترقیاتی کاموں کی شواہد کے ساتھ نشاندہی کی جائے،ہم فوری ایکشن لیں گے،
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر امیدوار ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ
ضمنی الیکشن کے دوران بھرپور سکیورٹی فراہم کرینگے،پولنگ سٹیشنوں پر پولیس فورس کے علاوہ پاک آرمی اور رینجرز کے دستے بھی تعینات ہوں گے
،امیدواران حساس پولنگ سٹیشنوں کی نشاندہی کریں ہم وہاں اضافی نفری متعین کریں گے۔
ریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ غازی خان فضل حکیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ضمنی الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا،
کسی کو ضمنی الیکشن میں پینا فلیکس لگانے کی اجازت نہیں ہے، پولنگ والے دن ووٹرز کو رائے دہی کیلئے پرسکون ماحول فراہم کریں گے،
فضل حکیم نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی شواہد کے ساتھ نشاندہی کی جائے،
خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور نااہلی کا سامنا کرنا پڑے گا،الیکشن کمیشن کے افسران ہر لحاظ سے حلقہ کی مانیٹرنگ کو ممکن بنا رہے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان عبدالرحیم نے سنٹرل جیل کا معائنہ کیا اور جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30فیاض الرحمن، سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین،
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل آفیسر بھی ہمراہ تھے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈمختلف بیرکس اور بلاکس کا معائنہ کیا انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کی زیر صدارت منعقد ہوا
اجلاس میں شہریوں کی سہولت کیلئے ماڈل بازار ٹریفک چوک اور تونسہ میں یوٹیلٹی سٹور کے قیام کا فیصلہ کیا گیا.
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ریلیف پیکج سمیت سستی اشیاء تک ہر شہری کی رسائی ہونی چاہیئے.
پرائس مجسٹریٹس کی نواحی علاقوں میں کارروائیوں سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے. اجلاس میں مہنگائی کنٹرول کرنے بارے پرائس
مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا.
ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈی ایف سی مہر اختر حسین،ایس این اے زبیر انجم اور دیگرافسران اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں،ذخیرہ
اندوزوں کیخلاف105انسپکشنز
کیں اورمجموعی طو رپر ضلع بھر میں ناجائز منافع خوروں کو24ہزار500روپے جرمانہ کیاہے.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ۔
ڈیرہ غازی خان
ضلع ڈیرہ غازی خان کی سات یونین کونسلوں میں جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ
کوٹ ہیبت، جلو والی،معموری،سخی سرور،مکول کلاں،ماڑی اور منگڑوٹھہ میں جاری مہم کے دوسرے روزمجموعی طور پر 31570 ٹارگٹ بچوں میں سے 29830پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے
اور یوں مہم کی کوریج94فیصد رہی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ
سپیشل انسداد پولیو مہم میں رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلائے جائیں یہ ہماری قومی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ فرائض میں بھی شامل ہے
.ورکرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں ہمارا کوئی بچہ بھی پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیئے.
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی،ڈاکٹر احسن،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت ڈیرہ غازیخان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا18واں اجلاس ڈی سی آفس کی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمپنی کیلئے سامان خریداری،عیدالاضحی پر آلائشیں اٹھانے اور صفائی صورتحال بارے اہم فیصلے کیے گئے،
تھرڈ پارٹی کے ذریعے آڈٹ کرانے،فیول ٹریکنگ سسٹم کو فنکشنل کرنے بارے اقدامات پر غور کیا گیا۔عید الاضحی پر شاپر بیگز کی تقسیم کیلئے
ڈیرہ غازیخان شہر میں 17کیمپس قائم کیے جائیں گے،30فیصد شاپر بیگز کیمپوں میں جبکہ70فیصد شہریوں کے گھروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
عید الاضحی پر کرایے پر لی گئیں گاڑیوں کی مانیٹرنگ کو موثر بنایا جائے گا،وسائل میں رہتے ہوئے خراب مشینری کو درست کرکے آن روڈ کیا جائے،
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کمپنی کے اثاثہ جات کی حفاظت کیلئے ایماندار سٹاف کو تعینات کیا جائے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام معاملات میں شفافیت برقرار رکھی جائے،
کام نہ کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتیاں کی جائیں،عید الاضحی پر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ اور انہیں یونیفارم میں نظر آنا چاہیئے۔
محمد انور بریار نے کیا کہ آلائشیں اٹھانے کیلئے آگاہی مہم بارے شہر بھر میں پینا فلیکس آویزاں کیے جائیں،
سپروائزرز اور منیجرز فیلڈز میں نظر آئیں اور سٹاف کے کام کو چیک کریں۔
اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران پروفیسر ملک الطاف حسین،بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ،جاوید اقبال جسکانی،
پروفیسر عمران لودھی،سی ای او طاہر جاوید انصاری اور کمپنی سیکرٹری محمد عباس ستار نے شرکت کی۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ