دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبرین،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔

لادی گینگ کے ممبر نے جرائم کی دنیا چھوڑ کر خود کو پولیس کے پاس سرنڈر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل و ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث لادی گینگ کے ممبر مٹھہ ولد اللہ ڈتہ نے جرائم کی دنیا کو خیر باد کہتے ہوئے خود کو ڈیرہ غازیخان پولیس کے پاس سرنڈر کر دیا۔

ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز حسین نے بتایا کہ ملزم مٹھہ سکنہ اندر پہاڑ جو ضلع ڈیرہ غازیخان کے مختلف تھانوں کوٹ مبارک، تھانہ کالا،

تھانہ شاہصدر دین اور تھانہ صدر میں پولیس کو قتل و ڈکیتی کے دو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

ڈی ایس پی سرکل صدر نے کہا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی بہترین حکمت عملی کے تحت جراٸم پیشہ عناصر کا قلع قمع شروع ہے۔ مٹھہ جو کہ لادی گینگ کا ممبر ہے نے اب جرائم کی دنیا کو چھوڑ کر خود کو سرنڈر کر دیا ہے۔

سرنڈر کرنے والا ملزم لادی گینگ کا ساتھی ہے جو قتل و ڈکیتی میں ان کے ساتھ خود بھی ملوث رہا ہے ڈی ایس پی سرکل صدر کا کہنا تھا کہ

سرنڈر کرنے والے ملزم کو قانون کے مطابق میرٹ پر تفتیش کی جائے گی اور انصاف کوہر صورت مد نظر رکھا جا رہا ہے

اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دیگر لادی گینگ کا ممبر خود کو سرنڈر کرنا چاہے تواسکے ساتھ قانون اور انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے تفیش عمل میں لائی جائے گی اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر پولیس ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان۔

لادی گینگ کے ممبر نے جرائم کی دنیا چھوڑ کر خود کو پولیس کے پاس سرنڈر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قتل و ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ملوث لادی گینگ کے ممبر مٹھہ ولد اللہ ڈتہ نے جرائم کی دنیا کو خیر باد کہتے ہوئے

خود کو ڈیرہ غازیخان پولیس کے پاس سرنڈر کر دیا۔

ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز حسین نے بتایا کہ ملزم مٹھہ سکنہ اندر پہاڑ جو ضلع ڈیرہ غازیخان کے مختلف تھانوں کوٹ مبارک،

تھانہ کالا، تھانہ شاہصدر دین اور تھانہ صدر میں پولیس کو قتل و ڈکیتی کے دو درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

آئی جی پنجاب سردار علی، ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب احسان صادق اور آر پی او محمد سلیم کی ہدایت پر لادی گینگ کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے

ڈی پی او محمد علی وسیم کی بہترین حکمت عملی کے تحت جراٸم پیشہ عناصر کا قلع قمع شروع ہے۔ مٹھہ جو کہ لادی گینگ کا ممبر ہے نے اب جرائم کی دنیا کو چھوڑ کر خود کو سرنڈر کر دیا ہے۔

سرنڈر کرنے والا ملزم لادی گینگ کا ساتھی ہے جو قتل و ڈکیتی میں ان کے ساتھ خود بھی ملوث رہا ہے ڈی ایس پی سرکل صدر کا کہنا تھا کہ سرنڈر کرنے والے ملزم کو قانون کے مطابق میرٹ پر تفتیش کی جائے گی

اور انصاف کوہر صورت مد نظر رکھا جا رہا ہے اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ

اگر کوئی دیگر لادی گینگ کا ممبر خود کو سرنڈر کرنا چاہے تواسکے ساتھ قانون اور انصاف کو مد نظر رکھتے ہوئے تفیش عمل میں لائی جائے گی اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر پولیس ڈیرہ غازیخان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

غیر معیاری آئسکریم اور قلفیاں بنانے والے یونٹس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری،

کچی بستی پل مگسی پر آئسکریم اینڈ قلفی پروڈکشن یونٹ پر جھاپہ، پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی، مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج، 1170 آئس لولیز اور 27 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا۔۔۔

ڈی جی خان 25 جون: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر غیر معیاری خوراک کی تیاری اور مس برانڈنگ کرنے والے کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ تفصیلات کیمطابق کچی بستی مظفر گڑھ میں غیر معیاری قلفی تیار کرکے

معروف برانڈز کے نام سے پیکنگ کرنے والا یونٹ پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران 1170 آئس لولیز اور 27 کلو مس برانڈڈ پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا۔ غیر معیاری قلفیاں تیار کرکے معروف برانڈز کے نام سے پیک کی جارہی تھیں۔

واشنگ ایریا میں انتہائی گندگی، حشرات اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ قوانین کی خلاف ورزیوں پر پروڈکشن یونٹ اصلاح تک بند کردیا گیا جبکہ جعلسازی اور غلط لیبلنگ کرنے پر مالکان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی۔

پروڈکٹس کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ

معروف برانڈز کی جعلی پیکنگ فوڈ اتھارٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلساز مافیا کو عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں ریونیو افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔ واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کی گرفتاری، جائیداد قرقی سمیت دیگر وسائل استعمال میں لائے جائیں۔

وراثتی جائیداد کی ضروری تحقیق کے بعد منتقلی کی جائے تاہم غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے جمعبندیوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے آن لائن کیا جائے۔انہوں نے یہ بات ریونیو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد انور بریار،جمیل احمد جمیل،شہباز حسین،علی عنان قمر،ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈاکٹر سیف اللہ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار سمیت دیگر ریونیو افسران،

اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارج اور متعلقہ افسران شریک تھے۔ کمشنرنے کہا کہ ڈویژن میں زیر التواء جوڈیشل،ریونیو کیسز اور انکوائریز جلد نمٹائی جائیں۔اراضی ریکارڈ سنٹر اور پٹوار خانوں میں عوام کی سہولت کیلئے انتظامات کئے جائیں

۔قانونگو اور پٹوار سرکل کے دیہی مراکز مال میں عوام کو ان کے گھروں کے نزدیک ریونیو کی سہولیات دی جائیں، دیہی مرکز مال کی خامیوں کو دور کیا جائے۔

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔اجلاس میں ریونیو کے دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار آٹے گندم کھاد کی سمگلنگ روک تھام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے متحرک ہیں۔ انہوں نے بین الصوبائی چیک پوسٹ سخی سرور

کا دورہ کرتے ہوئے پنجاب سے بلوچستان آنے جانے والی گاڑیوں، سول ہسپتال سخی سرور کی نئی عمارت، روڈز کی تعمیر کے کام سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو چیک کیا ہے۔ڈپٹی کمشنرنے چیک پوسٹ سخی سرور کے دورہ کے

دوران پوسٹ پر محکمہ فوڈ اورزراعت کے عملے کی حاضری اور گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈی سی نے سخی سرور چیک پوسٹ پر کسٹم حکام سے میٹنگ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز، ڈرائیوروں کے ساتھ معاملات کو حل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی.

انہوں نے
سول ہسپتال سخی سرور کی نئی عمارت روڈز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔سول ہسپتال سخی سرور کی نئی عمارت کو ایک ہفتے میں فنکشنل کرنے کے لیے خصوصی میٹنگ رکھ لی ہے

اور سول ہسپتال سخی سرور کی نئی عمارت کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ سخی سرور پر پارک کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا۔ شہریوں کی شکایات پر ڈی سی نے سخی سرور واٹر سپلائی اسکیم کے

منقطع کنکشن بحال کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

پنجاب سے بلوچستان آٹے گندم کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

سخی سرور میں پارک، نادرا آفس، سول ہسپتال سخی سرور کی نئی عمارت سمیت دیگر کاموں کے حوالے سے خصوصی توجہ دی ہوئی ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ چھٹہ احمد نوید بلوچ اورسابق چیئرمین و مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر ملک غلام یاسین بھی موجود تھے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈڈیرہ غازیخان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں

منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر نیئر عالم،ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈاکٹر نظام الدین،سی ای او ایجوکیشن ندیم مسعود،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں،

فلڈ پلان کو ازسر نو تشکیل دیں،سٹاف کو متحرک کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات کو یقینی بنائیں،

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کو مکمل طور پر فعال کیا گیاہے،کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات و انتظامات کو یقینی بنایا جائے،

انسانی زندگیوں اور مال مویشیوں کے بچاؤ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایڈوانس تیاریاں شروع کی جائیں،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ریلیف کیمپس بنائے جائیں،

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع اور تحصیلوں میں فوکل پرسنز نامزد کردیئے گئے ہیں،تمام محکموں کا فلڈ پلان تیار ہے،ضلع بھر میں 30ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت سیلابی صورتحال کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کرایا جائے،ریلیف کیمپس میں سماجی فاصلے کو ترجیح دی جائے۔

اجلاس میں ضلع بھر کی طرح کوہ سلیمان میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد، ایس این اے زبیر انجم ملغانی، محمد شاہد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ منڈیوں کی نیلامی کے دوران سبزیوں اور پھلوں کو مانیٹر کرنے کے ساتھ گلی محلوں کی دکانوں پر ان کی قیمتوں کا موازنہ کیا جائے.

زائد منافع خوروں کو موقع پر جرمانے اور ان کی دکانوں کو سربمہر کیا جائے. قیمتوں کو ا عتدال میں رکھنے کیلئے پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی کارکردگی ایپ پر اپ لوڈ کریں.

حکومت کی ہدایات کے مطابق عام لو گوں کو ریلیف دینے کیلئے قیمتوں کو کنٹرول کیاجائے. اجلاس میں بتایاگیا کہ

ضلع بھر کے 33مجسٹریٹس نے گرانفروشوں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مجموعی طور پر 163انسپکشنز کیں اس دوران 31اوورچارجنگ اور سات ذخیرہ اندوزی کے

مرتکب پائے گئے. 53دکانداروں کو وارننگ دی گئی جبکہ مجموعی طو رپر ناجائز منافع خوروں کو نو ہزار روپے جرمانہ کیاگیا

اور ان کی دو دکانوں کو سربمہر کر دیاگیا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کے دوران پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ٹریننگ کا اہتمام کیاگیا.

اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ندیم اقبال نے پرائس مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت اختیارات بارے آگاہی دی.ٹریننگ میں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ، ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک کلیم کوریہ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس فریحہ جعفر،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر مارکیٹنگ اطہر جلیل اور ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی. اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس قیمتوں کی پڑتال کے دوران موقع پر اوورچارجنگ کو بھی ظاہر کریں.

گاہک سے خریدی گئی اشیاء کی رسید بھی رپورٹ میں شامل کریں. شواہد کو مضبوط بنانے کیلئے ناقص اور ضائع ہونے والی اشیاء کو ضبط نہ کریں. منافع خوروں کے خلاف ایف آئی آر اسی دن میں ہی درج کرائی جائے

جس دن چیکنگ کی گئی ہو. جائے وقوعہ کا نقشہ اور خشک آئیٹم بطور ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں. ایف آئی آر درج نہ ہونے کی اطلاع اعلی افسران کو دی جائے. ٹریننگ سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چا نڈیہ نے کہاکہ

تمام مجسٹریٹس محکمہ پراسیکیوشن کی ہدایات پر عمل کریں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

سینئر صوبائی وزیر سردار اویس خان لغاری نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے بجٹ 2022-23میں سپورٹس اور صحت کی سہولیات کیلئے خطیر فنڈز مختص کیے ہیں

جس کے تحت ضلع ڈیرہ غازیخان کے منصوبوں میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس کوہ سلیمان میں مسنگ سہولیات کیلئے پانچ کروڑ چھتیس لاکھ روپے، سنتھیٹک ٹرف ہاکی گراونڈ سٹی پارک ڈیرہ غازیخان کی مسنگ سہولیات کیلئے

دس کروڑ باون لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں اسی طرح صحت کے منصوبوں میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے چار ارب 28کروڑ پچاس لاکھ روپے،مدر اینڈ چائلڈ کیئر بلاک کیلئے تین ارب 64کروڑ ساٹھ لاکھ روپے،

ٹیچنگ ہسپتال کے او پی ڈی ایمرجنسی بلاک کیلئے تین ارب 93 کروڑ تیس لاکھ روپے،ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ چھٹہ کی مرمت کیلئے 29کروڑ دس لاکھ روپے،

بی ایچ یو لوہار والا کی آر ایچ سی اپ گریڈیشن کیلئے 14 کروڑ روپے،آر ایچ سی چوٹی زیریں کی سول ہسپتال میں اپ گریڈیشن کیلئے 15کروڑ روپے،

آر ایچ سی فاضل پور کی ٹی ایچ کیو میں اپ گریڈیشن کیلئے بارہ کروڑ نوے لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں.

About The Author