دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، محمد رضوان اور شان مسعود کو تربیتی کیمپ میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

کاوئنٹی کرکٹ میں مصروف قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور کرکٹر شان مسعود سری لنکا سیریز کے لئے تربیتی کیمپ میں شریک نہیں ہونگے

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز، محمد رضوان اور شان مسعود کو تربیتی کیمپ میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

دونوں کرکٹرز انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں، یکم جولائی کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے

کاوئنٹی کرکٹ میں مصروف قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور کرکٹر شان مسعود سری لنکا سیریز کے لئے تربیتی کیمپ میں شریک نہیں ہونگے.

دونوں کھلاڑی یکم جولائی کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے. انگلینڈ میں جاری کاوئنٹی سیزن میں شان مسعود ڈربی شائر اور محمد رضوان سس ایکس کاوئنٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ

چھبیس جون سے راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے جو یکم جولائی تک جاری رہے گا۔

سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے

قومی ٹیم چھ جولائی کو سری لنکا پہنچے گی۔

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے

About The Author