دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مالی سال دو ہزار بائیس تئیس کا بجٹ منظور

ریڈ اور وائیٹ بال مینز کرکٹرز کیلئے دو سینٹرل کنٹریکٹ منظور، کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ دس فیصد تنخواہوں میں اضافہ بھی کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مالی سال دو ہزار بائیس تئیس کا پندرہ ارب روپے کا بجٹ منظور کر لیا گیا

ریڈ اور وائیٹ بال مینز کرکٹرز کیلئے دو سینٹرل کنٹریکٹ منظور، کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ دس فیصد تنخواہوں میں اضافہ بھی کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئندہ مالی سال کا اٹھہتر فیصد بجٹ کرکٹ سے متعلقہ سرگرمیوں پر خرچ کیا جائے گا

ایشیا کپ دو ہزار تئیس اور چیمپئنز ٹرافی دو ہزار پچیس کے پاکستان میں انعقاد کے پیش نظر فنڈز کی بھی منظوری دی گئی ہے جو انفراسٹرکچر اور اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر خرچ ہوں گے

بی او جی کے انہترویں اجلاس میں ریڈ اور وائیٹ بال مینز کرکٹرز کے لیے دو سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی ہے

جن میں اضافی "ڈی کٹیگری” متعارف کروائی گئی ہے، کھلاڑیوں کے ماہوار وظیفہ میں اضافے کی منظوری بھی ہوئی

، تینوں طرز کی کرکٹ کی میچ فیس میں دس دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے

رمیز راجا ،،، چئیرمین پی سی بی ،،، "دو قسم کے سینٹرل کنٹریکٹس پیش کررہے ہیں،،، تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے ،،، ہمارے پاس بڑا پول ہوگا”

نان پلیئنگ پلیئرز کی میچ فیس میں پچاس سے ستر فیصد اضافہ بھی ہوا

کپتان کیلئے خصوصی الاؤنس بھی متعارف کروادیا گیا، ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل

کھلاڑیوں کے ماہوار وظیفہ میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے
رمیز راجا، چئیرمین پی سی بی،ہم نے ویمن کنٹریکٹ میں بھی پندرہ فیصد اضافہ کیا ہے

ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 25 کرنے کی منظوری دی ہے”

بورڈ آف گورنرز نے ورک لوڈ منیجمنٹ کے تحت ایلیٹ کھلاڑیوں کیلئے خصوصی رقم مختص کرنے کے علاوہ

کم درجہ ملازمین اور ریٹائرڈ کرکٹرز کیلئے ٹرسٹ کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ فاونڈیشن کے قیام کی منظوری بھی دی ہے

جس میں دس کروڑ روپے کا عطیہ مختص کر دیا ہے

About The Author