دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے 23 منڈیاں اور 20 عارضی سیل پوائنٹس قائم ہوں گے۔مقررکردہ مقامات کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد ہوگی

کمشنر محمد عثمان انور نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردیں۔عید اجتماعات کی سکیورٹی،صفائی اور آلائشوں کی محفوظ تلفی کیلئے پلان بھی طلب کرلیا۔

کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کیٹل منڈیوں کا از سر نو سروے کریں۔

مون سون کو سامنے رکھتے ہوئے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے بھی انتظامات کئے جائیں۔ہر مویشی منڈی میں ہیلتھ،لائیوسٹاک کے کیمپس کے علاوہ شکایات سیل بھی فعال کئے جائیں۔

لمپی سکن اور کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے مویشیوں کی ویکسی نیشن کے انتظامات کئے جائیں۔کمشنرنے کہا کہ مویشی منڈیوں میں شامیانے،چار پائی،پانی اور دیگر سہولیات کا خیال رکھا جائے۔تمام اضلاع میں فوکل پرسنز مقرر کئے جائیں

۔قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بروقت صفائی اور عید انتظامات کیلئے متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ سے اجازت نامہ حاصل کرنے والے قربانی کے جانوروں کی کھال حاصل کرسکیں گے پابندی پر عملدرآمد کیلئے موثر گشت کیا جائے کمشنر کو بتایا گیا کہ

چاروں اضلاع میں 23 مویشی منڈیوں کے علاؤہ یکم ذوالحج سے تحصیل سطح پر عارضی سیل پوائنٹس قائم ہوں گے۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی گھر گھر تقسیم کیلئے دس ہزار پلاسٹک بیگز خریدے گی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری،ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر

ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران،ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈاکٹر سیف اللہ اور دیگر افسران موجود تھے۔راجنپور،مظفر گڑھ او

لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 318625 مویشیوں کی لمپی سکن بیماری سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کرلی گئی ہے۔متاثرہ334 مویشیوں کو راجنپور کی صوبائی سرحدی چیک

پوسٹ شاہ والی سے واپس سندھ بھیج دیا گیا۔ یہ بات ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع میں لمپی سکن 692 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 604 مویشی صحت یاب ہوگئے اور 85 زیر علاج ہیں۔محکمہ لائیو سٹاک نے لمپی سکن سے

بچاؤ کیلئے مزید ایک لاکھ ڈوز کی ڈیمانڈ کردی گئی ہے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے لمپی سکن سے متاثرہ مویشیوں کی نقل و حرکت روکنے

کیلئے سندھ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی مقامات پر شاہ والی،ترنمن اور بواٹا چیک پوسٹوں کو فعال کرکے عملہ کو الرٹ کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لمپی سکن بیماری رپورٹ ہونے پر متاثرہ علاقہ میں دو سے پانچ کلومیٹر تک رنگ ویکسی

نیشن کی جاتی ہے۔ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں میں بھی محکمہ لائیو سٹاک کا میڈیکل کیمپ فنکشنل ہوگا۔

موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں بھی علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید الاضحی کے موقع پر صفائی پلان ترتیب دے دیا ہے۔الائشوں کی بروقت اور محفوظ تلفی کیلئے گھر گھر پلاسٹک بیگز تقسیم کئے جائیں گے

جس کیلئے دس ہزار بیگز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمپنی کی موجودہ مشینری کے علاؤہ 34 پھٹہ رکشہ کرایہ پر لیے جائیں گے۔چیف آفیسر ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری نے بتایا کہ

ڈیرہ غازی خان غازیخان شہر کو چار سیکٹر میں تقسیم کرکے تمام 17 یونین کونسلوں میں فیلڈ کیمپس لگائے جائیں گے عید کے موقع پر افسران اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں 15 مربع کلومیٹر کے رقبہ پر موجود چار لاکھ 39 ہزار آبادی کیلئے صفائی پلان

ترتیب دیا جارہا ہے۔شہر میں روزانہ 250 ٹن سالڈ ویسٹ اکٹھا ہوتا ہے۔گزشتہ عید الضحیٰ کے موقع پر 1750 ٹن ویسٹ اور آلائشیں اکٹھی ہوئیں اور اس سال 2000 ٹن ویسٹ کو سامنے رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

سی ای او نے بتایا کہ شہر میں عارضی کولیکشن سنٹر قائم کرکے ہاتھ ریڑھیوں،رکشوں،ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے ڈمپر تک اور پھر ڈمپر کے ذریعے شہر سے دور وڈور کے مقام پر آلائشوں کو کھودی گئی

خندقوں میں دفن کیا جائے گا۔شہر میں اجتماعی قربانی کی جگہوں پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا خصوصی سکواڈ تعینات ہوگا آلائشوں کی جگہوں کی صفائی کے ساتھ چونے کا

چھڑکاؤ کیا جائے گا تاکہ ماحول تعفن سے پاک ہو۔طاہر جاوید انصاری نے بتایا کہ آلائشوں کیلئے پلاسٹک بیگز فیلڈ کیمپس میں بھی موجود رہیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور کی طرف سے فورٹ منرو جانے والے سیاحوں اور عوام کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے

کمشنر ڈی جی خان عثمان انور کی ہدایت پر این ایچ اے نے خستہ حال بین الصوبائی شاہراہ کی مرمت اور بحالی ہنگامی بنیادوں پر شروع کرادی جنرل منیجر این ایچ اے نے سخی سرور سے بواٹا تک بین الصوبائی شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کرایا۔

کمشنر عثمان انور نے چند روز قبل این 70 پر 168 سے 181 کلومیٹر تک قومی شاہراہ کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے جنرل میجر این ایچ اے کو مراسلہ جاری کیا تھا جس پر شاہراہ کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر شروع کرادی گئی ہے۔

کمشنرنے کہا ہے کہ این 70 پر دو مختلف تعمیراتی کمپنیوں نے کام شروع کرادیا ہے راکھی گاج تا بواٹا روڈ کو ٹریفک کی روانی کیلئے بہتر کیا جائیگا۔

سخی سرور سے سٹیل پل اور سٹیل پل سے فورٹ منرو تک بین الصوبائی شاہراہ کی بھی بہتری شروع کردی گئی ہے

انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ کو بہتر کرکے جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو تک سفر کو آسان بنایا جائیگا۔قومی شاہراہ کی مرمت اور بحالی سے

ٹریفک کی روانی بہتر اور عوامی مشکلات کم ہوں گی۔کمشنر نے کہا کہ جنرل منیجر این ایچ اے نے کام کی

جلد تکمیل کیلئے یقین دہانی کرادی ہے۔ادھر کمشنر عثمان انور نے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر کو شاباش کا مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

جنرل منیجر این ایچ اے جنوبی پنجاب نے کمشنر ڈی جی خان کے نام مراسلہ میں کہا ہے کہ سٹیل پل سے فورٹ منرو روڈ کی مرمت و بحالی کا ورک آرڈر جاری کر کے

کام شروع کرادیا ہے۔راکھی گاج تا بواٹا سیکشن نہ صرف پروجیکٹ آفیسر کے حوالے کردیا ہے بلکہ کام کا بھی آغاز کرادیا گیا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پاک فوج کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔تمام محکموں کو ساتھ ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

۔انسانی جان و قیمتی املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا اس حوالے سے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر محمد عثمان انور نے کی۔چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد انور بریار،

جمیل احمد جمیل،شہباز حسین،علی عنان قمر،متعلقہ افسران اور پاک فوج کی نمائندگی موجود تھی۔کمشنر محمد عثمان انور نے گزشتہ اجلاسوں میں دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر انہار اور دیگر محکموں کے افسران نے بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں کریں۔دریاوں اور رود کوہیوں کے سیلاب کے ساتھ اربن فلڈنگ کیلئے تمام ممکنہ انتظامات کریں

ڈی واٹرنگ سیٹ اور معاون مشینری کو فنکشنل کرکے سرٹیفکیٹس فراہم کریں۔ چاروں اضلاع میں پی ڈی ایم اے،بلدیاتی ادارے،ریسکیو 1122،لائیو سٹاک،ایجوکیشن،ہیلتھ،پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والی آبادی

مویشی،فصلوں کا ضروری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ سیلاب سمیت قدرتی آفات کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تاہم پیشگی ضروری اقدامات کرکے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے، اس ضمن میں ضروری مشینری اور سامان کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب کو جلد ڈیمانڈ بھیجی جائیں،

کمشنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے خیموں،خشک راش،تیار خوراک اور مویشیوں کے لئے چارہ کی فراہمی کیلئے بھی پلان بناکر رپورٹ پیش کی جائے.ضلع سطح پر پی ڈی ایم اے کے ہنگامی سنٹرز اور کنٹرول رومز کو فعال رکھا جائے

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرصدارت انسداد پولیو و ڈینگی مہم بارے اجلاس منعقد ہوا۔ڈیرہ غازیخان کی7یونین کونسلوں میں سپیشل انسداد پولیو مہم27جون سے یکم جولائی تک جاری رہے گی،

کوٹ ہیبت،جلو والی،معموری،سخی سرور،مکول کلاں،ماڑی اور منگڑوٹھہ میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔اجلاس میں سی

ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی،ڈاکٹر احسن اور متعلقہ افسران شریک تھے۔سپیشل انسداد پولیو مہم کیلئے11فکس،223موبائل اور5 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ہے،پولیو کے قطرے پلانے کیلئے بارڈر ایریاز میں تربیت یافتہ سٹاف تعینات کیا جائے،

مہم کے دوران پیش آنیوالے مسائل کو موقع پر حل کیا
جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارشوں کے دوران ڈینگی مچھرکی افزائش روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،

سرکاری و نجی اداروں سمیت تمام نشیبی جگہوں سے پانی کی نکاسی کو ممکن بنایا جائے،اجلاس میں انسداد پولیو اور ڈینگی مہمات کیلئے حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرصدارت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی منصفانہ تقسیم بارے اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی،ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محمد علی محسن،زونل مینجر حبیب بینک نسیم قیصرانی سمیت متعلقہ افسران شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی منصفانہ تقسیم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

،اس سلسلہ میں کٹوتیوں کی شکاتیوں کا موقع پر ازالہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ رقوم کی تقسیم کی مختلف ذرائع سے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے

، اس دوران اگر کوئی اہلکار یا نمائندہ رقوم کی تقسیم کی کٹوتیوں میں ملوث پایا گیا تو اسے نشان عبرت بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لسٹیں شئیر کی جائیں،ایمان دار نمائندے رقوم کی تقسیم کیلئے متعین کئے جائیں،رقوم کیلئے بینکوں

اور مراکز پر نمایاں طور پر پینا فلیکس لگائے جائیں،ان پینا فلیکس پر شکایات کے ازالے کیلئے متعلقہ مجاز افسران کے نمبرز درج ہونے چاہئیے

،ان نمبرز پر آنیوالی شکایات کی فوری طور پر تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کی نشان دہی بھی کی جائے

۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کار خیر کے کاموں میں شفافیت کو برقرار رکھنا ہمارے فرائض میں شامل ہیں،ہم مشترکہ طور پر رقوم کی تقسیم کو منصفانہ بنائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ ریاض نذیر گاڑا، ڈی آئی جی پیٹرولنگ سرفراز احمد فلکی اور ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازی خان ریجن چوہدری محمد شریف کے احکامات کی

روشنی میں ڈی ایس پی پٹرولنگ عمران عارف سیال کی زیر نگرانی انچارج پوسٹ تونمی موڑ فیاض احمد نے دوران چیکنگ بلوچستان سے پنجاب بین الصوبائی سمگل کی جانے

والی بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے. ملزم عبدالستار کار کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپا کر بلوچستان سے پنجاب لا رہا تھا،پٹرولنگ پولیس نے دوران چیکنگ کار

سے 13 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر ا دیا ہے ایس پی پٹرولنگ چوہدری محمد شریف نے

پٹرولنگ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے لئے سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام کا بھی اعلان کیاہے. انہوں نے کہا کہ منشیات کا دھندہ کرنے والے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے. انہوں نے ریجن بھر کے

افسران کو ہدایت کی کہ مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھیں پٹرولنگ وہیکلز ہمہ وقت آن روڈ رکھیں ہیلپ کے منتظر افراد کو بر وقت مدد بہم پہنچائیں. بلیک سپاٹس کی کڑی نگرانی کی جائے،

اسلحہ اور منشیات کی نقل و حمل کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے. بیٹ ایریا میں ہونے والے حادثات کے سدباب کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائیں محفوظ شاہراہیں

محفوظ پنجاب کے سلوگن کے تحت ہائی ویز پرڈیوٹی سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی عبادت خدمت خلق ہے

اس لیے اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دیں تاکہ معاشرے میں امن و امان کی فضا قائم رہ سکے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کی طرف سے ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم جاری ہے.

ٹریفک سٹاف الطاف حسین، محمد ذیشان، صابر حسین، غلام قادر اور دیگر نے آج ٹریفک چوک پر لوگوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بارے لیکچر دیا.

اس موقع پر عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے. ڈی ایس پی کی طرف سے تشکیل کردہ ٹیم کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر عوام کو آگاہی دی جا رہی ہے.

ٹیم کی طرف سے لیکچر میں کہا گیا کہ موٹر سائیکل سوار دوران ڈرائیونگ ون ویلنگ سے گریز کریں اور ہیملٹ کا استعمال لازمی کریں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان انتظامیہ اور سیاسی رہنما مہنگائی کنٹرول کرنے پر متفق، مشترکہ طور پر مہنگی اشیاء فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو شکنجے میں لانے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار، اسامہ فیاض لغاری نے ڈی پی سی سی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سید عبدالعلیم شاہ،شبلی شب خیز غوری،میاں شوکت جتوئی،عبدالحمید جلبانی،طارق اسماعیل قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر جلیل،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی، ڈی ایف سی مہر اختر حسین سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسلسل پڑتال سے تمام آئٹمز کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے،ہماری دور دراز کے علاقوں میں انسپکشن پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ مختلف ذرائع سے بڑے ذخیرہ اندوزوں کا کھوج لگایا جائے،

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ہم انکی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔چئیرمین اسامہ فیاض لغاری نے کہا کہ

حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات سے لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے

ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے137انسپکشنز کیں،41گرانفروشوں کو وارننگ دی گئی،7ذخیرہ اندوز بھی پکڑے گئے ہیں،

گراں فروشوں کو مجموعی طورپر 30
ہزار روپے جرمانہ جبکہ 2دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں مجسٹریٹس کی پرفارمنس اور عوامی ریلیف کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

سینئر صوبائی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ پنجاب کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا35 فیصد حصہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیا گیا ہے اور240ارب روپے صرف جنوبی پنجاب میں ہی خرچ ہو سکیں گے،

وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کو بھی بحال کیا جا رہا ہے،اس مقصد کیلئے آئندہ مالی سال میں 1ارب50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔رحمت اللعالمین ﷺ پروگرام کے تحت مستحق طلبا و طالبات کے لیے

تعلیمی وظائف کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 86 کروڑ روپے اور پائیدار ترقیاتی اہدف کے حصول کے لیے 90 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جن میں سے31ارب50کروڑ روپے جنوبی پنجاب کیلئے مخصوص ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ضلعی حکومت کی طرف سے گندم اورآٹا سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات جاری ہیں. گزشتہ روز محکمہ خوراک اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے

دوران ایک کنٹینر سے چار سو بوری گندم برآمد کر لی. ڈرائیور نے بتایا کہ کنٹینر میں سکریپ ہے

جس پر سیل توڑ کر کنٹینر کو چیک کیاگیا تواس سے چار سو بوری گندم برآمد ہوئی

جبکہ دوسری کارروائی میں ایک ٹرک سے تیس ٹن آٹا بھی برآمد کر لیاگیا ہے.

دونوں ڈرائیورز اور ایک آڑھتی کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلع ڈیرہ غازیخان میں بجلی بچت پروگرام کے تحت کے تمام دکانیں، گودام، وئیر ہاؤسز،

دفاتر اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کی رات 9بجے بندش کو یقینی بنایا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ

شادی ہالز رات 10بجے اور ریسٹورنٹ، کلبز،تندورز، کیفے،کھانے کے پوائنٹس،سنیما، تھیڑ، سرکس اور دیگر عوامی تفریح مقامات را ت ساڑھے 11بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے تاہم ہسپتال،میڈیکل لیبارٹریز

،فارمیسی، میڈیکل سٹورز، بیکری،دووھ دہی، ٹائر مرمت شاپس،پٹرول پمپس،سی این جی اسٹیشز، شہری حدود سے دو ر ہائی ویز اور موٹر ویز کے اطراف موجود سروس ایریا شاپس اور فیکٹریز پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر سمیت تحصیل تونسہ، کوٹ چھٹہ اور دیگر علاقوں میں تاجر برادری کے تعاون سے

حکومت پنجاب کے مقرر کر دہ اوقات کار کی پابندی کرائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو دکاندار مقرر کردہ اوقات کار پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شدید مزاحمت کے باوجود جعلی دودھ کی تیاری ناکام بنادی۔۔فوڈ سیفٹی ٹیم کا پولیس کے ہمراہ چوک اعظم لیہ روڈ پر ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ

، جعلی دودھ تیار کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج، پولیس کی موجودگی میں چلر اور دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان ضبط کرلیا۔

ڈی جی خان 23 جون: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آئے روز کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کیمطابق ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ کی ہدایت پر لیہ میں ملک کولیکشن سنٹر چھاپہ مارا گیا۔

عمار نامی مالک اپنے حواریوں کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گزشتہ دنوں لیے گئے

سیمپل میں ڈالڈا گھی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملک کولیکشن سنٹر مالکان یوریا، کیمیکل اور ڈالڈا گھی سے جعلی دودھ تیار کررہے تھے۔

دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ملک کولیکشن سنٹر کیخلاف دربارہ کارروائی

عمل میں لائی گئی۔پولیس کی موجودگی میں چلر اور دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعلی دودھ کی تیاری کا دھندہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوراک نما سفید زہر کی فروخت ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

About The Author