سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
دو ٹیسٹ میوں کی سیریز کے لئے اٹھارہ رکنی سکواڈ میں یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہوئی ہے
جبکہ انجری کا شکار ہو کر آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے محمد نواز دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ سری لنکا کے لیے اٹھارہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اٹھارہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں تین اوپنرز، چار مڈل آرڈر بیٹس مین، تین آل راؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرز اور چار فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔
ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے، وکٹ کیپر محمد رضوان نائب کپتان ہونگے۔ عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف،
حسن علی، امام الحق اور محمد نواز سکواڈ میں شامل ہیں۔ نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود بھی ٹیم کا حصہ ہونگے
محمد وسیم (سری لنکا کی کنڈیشن کے حساب سے تیم سلیکٹ کی ہے،، آصٹریلیا کے خلاف بھی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا تھا)
مکمل فٹنس حاصل کرنے والے یاسر شاہ کے علاوہ سلمان علی آغا کی بھی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی۔ انجری کے باعث آسٹریلیا کے
خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز کو دورہ سری لنکا کے لیے دوبارہ قومی
ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
محمد وسیم (یاسر شاہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں ،، ان فٹ تھے،، اب ٹیم میں واپس آئے ہیں ،، یاسر شاہ میچ ونر کھلاڑی ہیں)
پاکستان اور سری لنکا کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ سولہ سے بیس جولائی تک گال جبکہ دوسرا چوبیس سے اٹھائیس جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ چھبیس جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔
قومی اسکواڈ چھ جولائی کو سری لنکا کے لیے روانہ ہوگا۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی