دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(وقائع نگار )

شہید محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 69 ویں سالگرہ کا کیک جام پور میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز لائرز فورم کے کارکنوں کی جانب سے کاٹا گیا

اور جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے گئے پیلپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سیکرٹری انفارمیشن (سرائیکی وسیب )

میاں نور الہی ایڈووکیٹ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بی بی نےانصاف،جمہوریت، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں

بی بی شہید نے ہمیشہ غریب اور مزدور کے لئے آواز اٹھائی جبکہ بھٹو خاندان کی اس ملک کے لئے بھرپور خدمات ہیں اور قربانیوں کی لمبی فہرست ہے

کارکنوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلایا اور ملکی سلامتی کے دعا بھی کی اس موقع پر حافظ جہانگیر مہوٹہ صدر پی وائی او ڈویژن ڈی جی خان ۔

محسن رضا غلزئی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع راجن پور آصف شبیر منہاس تحصیل صدر پیپلز لائرز فورم جام پور مرید تیمور سٹی صدر پی پی پی جام پور

ملک زنیر ببر سیکرٹری انفارمیشن (پی وائی او ) راجن پور ۔ حاجی عاشق حسین ڈراجہ راہنما پی پی پی جام پور تیمور خان لغاری

سٹی صدر پی وائی او جام پور زریاب محسن بھٹہ ۔قاضی شہروز کے علاوہ کثیر تعداد میں یوتھ کے عہدیداروں نے شرکت کی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

: پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا جا رہا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جام پور

( وقائع نگار )

مسلم لیگ ن کے راہنما اور صوبائی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کے صاحبزادے عمار اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ

سابقہ حکومت ملک کو مسائل کے گرداب میں پھنسا کر گئی ہے ماسوائے اپوزیشن راہنماوں کی کردار کشی اور انتقامی کاروائیوں کے اپنے ساڑھے تین سالہ دور

میں عمران خان نے صرف جھوٹ کو فروغ دیا کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے اتنا قرض قیام پاکستان سے لیکر پی ٹی آئی کی حکومت آنے تک تمام حکومتوں نے نہیں لیا

جتنا عمران حکومت نے لیا وہ کوٹلہ مغلان میں میاں محمد افضل خان ڈاہا کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی

ضیافت کے موقع پر اجتماع عام سے خطاب کر رہے تھے جسمیں مسلم لیگی راہنماوں محمد ایوب خان ناصر ایڈوکیٹ ‘ ملک کریم نواز ارائیں سردار منصور احمد خان مستوئی

بلال احمد خان لنڈ شمشیر حیدر خان مرزا محمد یونس خان میاں عرفان اکرم بودلہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ

تحصیل جام پور بے پناہ محرومیوں اور مسائل کا شکار ہے ان شا اللہ بہت جلد دو رویہ انڈس ہائی وے کی تعمیر سمیت دیگر منصوبہ جات پر کام شروع ہو جائے گا

میاں حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب بالخصوص سرائیکی وسیب ترقی کریگا

قبل ازیں کوٹلہ مغلان پہنچنے پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا

 

 

 

About The Author