ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے دو بلے بازوں کی حکمرانی ،،، کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار
قومی بیٹر امام الحق نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی ،،، نوجوان فاسٹ باولر شاہین آفریدی ایک بار پھر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں
ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندار کارکردگی ،،، قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی او ڈی آئی رینکنگ بہتر سے بہتر ہونے لگی
۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم اور امام الحق کی جوڑی نے عالمی رینکنگ کی پہلی دو پوزیشن پر قبضہ جما لیا
امام الحق ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں میں ایک سو ننانوے رنز بنا کر پلئیر آف دی سیریز قرار پائے تھے،،، آئی سی سی رینکنگ میں امام الحق آٹھ سو پندرہ ریٹنگ پواِنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں
آئی سی سی او ڈی آئی پلئیرز رینکنگ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے
آئی سی سی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں شاہین آفریدی نے دو درجہ ترقی حاصل کی ہے
شاہین آفریدی او ڈی آئی باولرز رینکنگ میں چھٹے سے چوتھے نمبر پر پہنچے ہیں ،، شاہین
آفریدی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف نپی تلی باولنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے بلے بازوں کی ایک نہیں چلنے دی
آئی سی سی او ڈی آئی پلئیرز رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کی نوویں پوزیشن اور ڈیوڈ وارنر ایک درجہ تنزلی کے بعد دسواں نمبرہے
جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں جوئے روٹ دنیا کے نمبر ون بلے بن گئے ہیں
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی