: بہاول پور
(راشد ہاشمی )
بہاول پور کے علاقائی فنکاروں کی حق تلفی بند کی جائے اور بہاول پور آرٹس کونسل میں ہونے والی ثقافتی تقریبات میں مقامی فنکاروں
اور گلو کاروں کوموقع دیا جائے۔بہاول پور کے علاقائی فنکاروں کی جانب سے کمشنر بہاول پور اور چیئر مین آرٹس کونسل کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ آرٹس کونسل میں ٹیلنٹ ہنٹ کے
عنوان سے ہونے والے ثقافتی پروگرام میں ملتان،ڈی جی خان،ساہیوال،فیصل آباد کے فنکاروں کی بجائے بہاول پور ڈویژن کے گلو کار،ڈرامہ فنکار اور دیگر آرٹسٹوں کو شامل کیا جائے کیونکہ بہاول پور آرٹس کونسل بہاول پور ڈویژن کے فنکاروں کی
صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے بنی ہے۔مگر اکثر منعقدہ تقریبات میں فنکار اور کمپیئر باہر سے لائے جاتے ہیں جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔اس کے لیے ضروری ہے کہ ہر ڈویژن میں آڑٹس کونسل بنائی جائے۔علاقائی فنکاروں کا کہنا تھا کہ
مقامی فنکاروں کو چھوڑ کر صرف ذاتی مفادات کے لیے خطیر معاوضہ پر دوسرے ڈویژنکے فنکاروں کو لایا جاتا ہے
اور اگر مقامی فنکار ڈرامے کی بات کریں تو انہیں کہا جاتا ہے فنڈ نہیں ہے۔حالانکہ بہاول پور ڈویژن میں بہت سے گلوکار،فنکار،
دانشور اور آرٹسٹ موجود ہیں جنہوں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری داد رسی نہ کی گئی ت ہم پریس کلب،کمشنر آفس،آرٹس کونسل پر پرامن احتجاج کرئے گے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول پور
(راشد ہاشمی)
وومن یونیورسٹی کی ایم ایس اسلامک سٹڈیز کی طالبات کا اپنے مطالبات کے لیے احتجاجی مظاہرہ۔احتجاجی مظاہرے میں طالبات نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔طالبات کا کہنا تھا کہ
2 جون کو ہمیں سمسٹر فیس جمع کروانے کے لیے چالان دیئے گئے جس میں اصل فیس 18 ہزار 400 روپ کے ساتھ 8 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہوا تھا حالانکہ ہم اپنی کلاس انچارج میڈم ثوبیہ سے مسلسل فیس چالان بابت پوچھتے رہے
جس وہ ہمیں کہتی رہی کہ آپ کے فیس چالان جون یا جولائی میں آئے گئے 2 جون کو جب ہمیں فیس چالان دیا گیا تو انکشاف ہوا کہ فیس فروری کے مہینے میں ادا کرنی تھا اور کلاس انچارج نے ہمیں مسلسل دھوکے میں رکھا۔
طالبات کا کہنا تھا کہ فیسوں کے ساتھ ناجائز جرمانہ کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ہمیں بروقت چالان دینا ادارے کی ذمہ داری تھی جو کہ اس نے ادا نہیں کی لہذا کسی کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کی سزا ہمیں کیوں دی جائے طالبات کا کہنا تھا کہ
ہم نے 3 جون کو وائس چانسلر کو درخواست دی تھے اب تک شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور ہمارے فیس چالان میں سے جرمانہ کے 8 ہزار روپے ختم کیے جائے اور۔
میڈم ثوبیہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اس حوالے سے رجسٹرار وومن یونیورسٹی نے کہا کہاس معاملے انکوائری ٹیم بنا دی گئی ہے چند روز میں مسئلہ حل کر لیا جائے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول پور
(راشد ہاشمی )
لال سہانرا نیشنل پارک میں موجود دو مگر مچھ آپس میں لڑ پڑے ایک مگر مچھ ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل پارک لال سہانرا میں موجود دو مگر مچھوں کی لڑائی میں ایک مگر مچھ زخمی ہو گیا
اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے مگر مچھ کو پوسٹ مارٹم کے لیے چولستان ویٹرنری یونیورسٹی لایا گیا۔اس حوالے
جب ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نیشنل پارک لال سہانرہ فضل شاہ نے بھی مگر مچھ کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون