دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

دوران مقابلہ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایس ایچ او سٹی تونسہ محمد فاروق اور کانسٹیبل وسیم ساغر کی

ڈی پی او محمد علی وسیم نے نشتر ہسپتال اور CMH میں عیادت کی، ڈی پی او نے پھولوں کا گلدستہ اور علاج معالجہ کے لئے امدادی رقم پیش کرتے ہوۓ جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے دوران ریڈ ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد فاروق اور تین کانسٹیبلان ذخمی ہو تھے

جنہیں ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر فورا ہسپتال منتقل کرکے بہترین علاج معالجہ شروع کر دیا گیا تھا

اور آج ڈی پی او محمد علی وسیم نے نشتر ہسپتال اور CMH ملتان میں زیر علاج ذخمی اہلکاران محمد فاروق اور وسیم ساغر کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوۓ کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی بھی پولیس اہلکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے

اور ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی تمام پولیس آپ کی جلد صحت یابی کے لٸے دعا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ

ڈی جی خان پولیس کو آپ سب پر فخر ہے جنہوں نے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنا خون بہایا۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے زخمی اہلکاران کے لواحقین سے مل کی تسلی دی اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کے علاج کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ-

ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا

۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی، ڈاکٹر کامران بھٹہ،ڈاکٹر محسن سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

حکومت پنجاب عوام کو ڈینگی سمیت دیگر وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے کوشاں ہے،بدلتے موسم اور برسات کے دنوں میں ڈینگی مچھر افزائش پاتا ہے

جس کے لئے ہمیں ابھی سے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا، پاک و صاف ماحول ہماری ترجیح ہونی چاہئیے،انسداد ڈینگی کیلئے ہمیں پانی کی نکاسی کو ہرصورت ممکن بنانا ہوگا،

پانی کے ٹینکوں کو ڈھانپ کر رکھا جائے،ڈینگی سرویلنس کو مزید موثر بنا یا جائے. انہوں نے کہاکہ

تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اپنے یوزر ز کو متحرک کریں اور ڈینگی سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر شیئر کی جائیں۔

اجلاس میں ڈینگی سرگرمیوں کیلئے حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی ہدایت پر ضلع بھر میں انتظامی افسران کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور فلور ملز میں

آٹا سپلائی کی چیکنگ کا عمل جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ احمد نوید نے سخی سرور چیک پوسٹ پر سمگلنگ روکنے کے اقدامات اورتحصیل کمپلیکس کے

ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ نے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال، ای لائبریری اور ماڈل بازار کے ترقیاتی کاموں

اور فلور ملز میں آٹا کی سپلائی عمل کا معائنہ کیا،اس موقع پر انہوں نے ایک غیر حاضر پٹواری کو معطل بھی کردیا،

دوسری طرف ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے سٹاف نے بھی فلور ملز میں آٹا کی کوالٹی و سپلائی کو چیک کیا۔

علاوہ ازیں محکمہ خوراک نے مستوئی فلور ملز سے ٹبی قیصرانی کو آٹا کی سپلائی بھی شروع کردی ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ایس پی چودھری محمد شریف نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن نے ماہ مئی کے دوران 273مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر کے 277افراد کو گرفتار کیا

جبکہ 38عدالتی مفرور گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کیے گئے. اس دوران انٹی نارکوٹکس کے آٹھ مقدمات درج کر کے 108لٹر شراب اور 300گرام چرس
2
برآمد کی گئی. اسی طرح پی پی سی کے مختلف 184مقدمات درج کر کے 185 افراد کو گرفتار کیاگیا.

ہائی ویز پر دوران گشت 1664 پریشان حال مسافروں کو مدد فراہم کی گئی اور حادثات کے 21زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی.

ایس پی نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن کی طرف سے گزشتہ ماہ پچیس ہزار روپے کی سرکاری لکڑی برآمد کر کے مقدمہ درج کرایاگیا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈیرہ غازیخان کے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں کو موقع پر جرمانے بھی کررہے ہیں

اور گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جار ہا ہے. ڈیرہ غازی خان میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف مجموعی طور پر 240انسپکشنز کی گئیں جن میں ناجائز منافع خوروں کو ایک لاکھ دو ہزار پانچ سو روپے جرمانہ

اورسات دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے دوسری طرف ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اسامہ فیاض لغاری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف الرحمن بلوانی کی زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا

جس میں پرائس پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دیہاتوں میں بھی چھاپے مارنے کا ٹارگٹ دیا گیا،ہر مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر اپنے دیہی علاقوں کی کارروائیاں اجلاس میں پیش کرنے کا پابند ہوگا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انورنے لیہ کا ایک روزہ دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین ہمراہ تھے۔

کمشنر ڈی جی خان نے کوٹ سلطان کے نشیبی علاقے بکھری احمد خان اور شاہ والا گرائن سپر بند کا معائنہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ دریائی پشتوں کی مضبوطی کے لئے جہاں ضروری ہو پتھر سے پچنگ کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ حفاظتی بند پر عارضی گزر گاہوں، ریمپ کا خاتمہ کیا جائے۔ کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان انورنے مزید کہاکہ

دریائی پشتوں پر تجاوزات قائم نہ کرنے دی جائیں اسسٹنٹ کمشنر حفاظتی پشتوں بارے حتمی رپورٹ دینے کے ذمہ دار ہوں گے

ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اور تعمیرومرمت کے کام کو تیز کیا جائے۔

کمشنر نے کہا متعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکس رہیں اور فیلڈسٹاف نگرانی کے عمل میں ہرگز کوتاہی نہ کریںکسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے

کنٹرول روم کو بروقت اطلاع دی جائے۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد نواز اور ایکسین انہار اسد شفیق نے بریفنگ دی۔

اے ڈی سی آر عبد الرو¿ف اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انورنے کاشتکاروں میں چیک تقسیم کر دیے۔ چیک گندم کی زیادہ پیداوار کا مقابلہ جیتنے والے کاشتکاروں کو دئے گئے۔ انعامی چیک حکومت پنجاب کی طرف سے دئے گئے تھے۔

ان مقابلوں میں فی ایکڑ گندم کی زیادہ پیداوار کا پہلا انعام 3 لاکھ روپے کاشتکار غلام رسول نے، دوسرا اور تیسرا انعام بالترتیب 2 لاکھ اور ایک لاکھ روپے محمد اقبال اور محمد مشتاق نے وصول کیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انورنے

کاشتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ زراعت اور کاشتکار پاکستان کے لئے لازم و ملزوم ہیں خوشحال کاشتکار اور کسان ہی فوڈ سیکیورٹی کے ضامن ہیں۔ کمشنر ڈی جی خان نے کہاکہ

حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے انہیں کھاد،

بیج اور دیگر زرعی مداخل پر ریلیف کی فراہمی کے لیے بھرپورکوششیں کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمدشہبازحسین موجودتھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور کا دورہ لیہ سپیشل افراد کے لئے یادگار بن گیا۔کمشنر ڈی جی خان نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں سپیشل افراد میں وائٹ کین اور وہیل چیئر تقسیم کیں۔

انہوں نے اس موقع پر مستحق خواتین میں سلائی مشین بھی تقسیم کیں۔ سپیشل پرسن کو مذکورہ سامان سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دیا گیا۔کمشنر محمد عثمان انورنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ

سپیشل پرسن ہمارے معاشرے کی نہ صرف اہم اکائی ہیںبلکہ مستحق افراد ہماری توجہ اور سرپرستی کے زیادہ حقدار ہیں۔

کمشنر نے کہاکہ حکومت پنجاب سپیشل افراد کی تعلیم و تربیت ، ملازمت اور فلاح و بہبود پر فوکس کئے ہوئے ہے

تاہم مخیرحضرات کو سپیشل افراد کے لئے فلاحی اقدامات میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمدشہباز حسین ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین اور سپیشل پرسن کے لواحقین بھی موجودتھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے ضلع لیہ میں مصروف ترین دن گزارا وہ گرمی کی شدت کے باوجود فیلڈ میں گئےکھاد کے سیل پوائنٹس،دریائی علاقے دیکھے۔لوگوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے سرکاری اداروں کی سروس ڈیلوری سے متعلق معلومات لیں اور بہتری کےلئے احکامات جاری کئے ۔

کمشنر ڈی جی خان عثمان انور نے عوامی ریلیف کے اقدامات کی خود نگرانی انہوں نے متعدد اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے

حکومت پنجاب اور چیف سیکرٹری کے انیشیوٹیوز پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انورنے کہاہے کہ لیہ ایک زرخیرعلاقہ ہے یہاں کی مٹی نہ صرف بہترین پیداواری صلاحیت رکھتی ہے بلکہ اس دھرتی پر پیدا ہونے والی شخصیات نے ملک بھر میں لیہ کا نام روشن کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ لیہ کے بہترین سافٹ امیج کو برقرار رکھنا یہاں کے ایڈمنسٹریٹرز کی اولین ذمہ داری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ لیہ کے شہریوں کوبنیادی سماجی سہولیات ،صحت وتعلیم ،اشیاءخورد نوش بہترسے بہترمہیاکی جائیں۔

انہوں نے ا ن خیالات کا اظہار اپنے دورہ کے موقع پر ڈی سی کمیٹی روم میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان انورکو ڈی سی آفس آمدپر ڈپٹی کمشنرمحمدشہبازحسین نے پھولوںکاگلدستہ پیش کیاجبکہ

ایپکایونٹ ڈی سی آفس نے سرائیکی اجرک اور خطے کی پہچان پگڑی پہنائی ۔کمشنر محمد عثمان انورکو پولیس کے چاک و چوبنددستے نے سلامی دی اور مارچ پاسٹ پیش کیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انورنے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی

صدار ت کی۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع لیہ ملک بھر میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے

یہاں کے طلباو طالبات انتہائی ذہین و فطین ہیں انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنکل علوم اور ہنرسکھاناوقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ وہ ڈگری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک بہترروزگارکمانے کے قابل بھی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ لیہ کا میٹھاپانی ،مٹی ،آب وہواکاشتکاری اور جانوروں کے لئے ا نتہائی لاجواب ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے محکمہ زراعت اور محکمہ لائیوسٹاک ریسرچ کے زریعے کسان بھائیوں کا جدیدزریعہ کاشت، نئی مختلف فصلیں اُگانے ،مویشیوں کی نئی نسل تیار کرنے بارے آگہی دیں تاکہ

ہمارے کاشتکار بھائی بہتر منافع کما کر ملکی اور اپنے خاندان کی ترقی مزید بہترکرسکیں۔کمشنر محمد عثمان انورنے کہاکہ مارکیٹوں میں کھانے پینے کی بیماریوں سے پاک اعلی درجے کی بہتراشیاءکی موجودگی کا یقینی بنایاجائے تاکہ

صحت مندخوراک میسر ہو اور ہسپتالوں پر مریضوں کابوجھ کم ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عمل کیاجائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمحمدشہباز حسین نے بریفنگ دی۔اجلاس میںتمام ایڈیشنل کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر زاور ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔

بعدازاں کمشنر عثمان انور نے زیرتعمیرمدراینڈچائلڈہسپتال ،اے سی آفس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔کمشنر ڈی جی خان نے شہرمیں قائم آٹااور کھاد سیل پوائنٹس ،

کسان سہولت سنٹروں کا بھی دورہ کیااور عوام سے گفتگوکرتے ہوئے سہولیات بارے دریافت کیا۔کمشنر ڈی جی خان نے سبزی منڈی لیہ میں انجمن آڑھتیان کی طرف سے عوام کے لئے سبزیوں اور پھلوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کے لئے

قائم ہمدرد شاپ کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے واحدبخش باروی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ

عوامی خدمت کا یہ ایک منفرداقدام ہے اور اس کو ڈویژن بھر میں رائج کرنے کے لئے بھرپورکوششیں کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں کمشنرڈی جی خان نے تحصیل چوبارہ میں زینفاسولرپراجیکٹ اور انگوارا گوٹ فارم کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ نے بریفنگ دی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

مظفرگڑھ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے دوران فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے

کا واقعہ،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

لاہور14جون: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مظفرگڑھ میں خواتین کو ہراساں کرنے کے

دوران فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انسپکٹر جنرل پولیس سے

رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ناحق بے گناہ نوجوان کی جان لینے والے

ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی

جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے

ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

About The Author