دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرکٹ کے میدان میں بہترین کارکردگی،پاکستان کو عالمی رینکنگ میں صلہ مل گیا

قومی مینز کرکٹ ٹیم پندرہ سال بعد بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے او ڈی آئی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی

کرکٹ کے میدان میں بہترین کارکردگی ،،، پاکستان کو عالمی رینکنگ میں صلہ مل گیا

قومی مینز کرکٹ ٹیم پندرہ سال بعد بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے او ڈی آئی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی

قومی کرکٹر امام الحق دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے قریب جبکہ قومی ویمن کرکٹر طوبی حسن نے پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

کرکٹ کے میدان میں فتوحات کے جھنڈے گاڑنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو محنت کا پھل گیا
قومی مینز ٹیم ہو یا ویمن کرکٹ کے کھلاڑی ۔۔ آئی سی سی رینکنگ میں ترقی کا سفر جاری ہے

قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز سیریز میں تین صفر سے کامیابی کی بدولت بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی ہے ۔۔

قومی ٹیم ایک سو چھ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ۔۔

او ڈی آئی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ویرات کوہلی اور امام الحق کے درمیان صرف

سولہ پوائنٹس کا فرق باقی ہے جو آئی سی سی کی آنیوالی نئی رینکنگ میں کافی حد تک کم ہوجائیگا

امام الحق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں میں ایک سو ننانوے رنز بنا کر پلئیر آف دی سیریز قرار پائے تھے

ویمن کرکٹ میں بھی پاکستان کے لئے اچھئ خبر ہے ۔۔

سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈبیو کرنیوالی طوبی حسن کو ویمن پلئیر آف دی منتھ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے

طوبی حسن نے سری لنکا کیخلاف اپنے ڈبیو میچ میں چار اوورز میں تین وکٹیں حاصل کی۔۔

تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں خاتون اسپنر نے آٹھ عشاریہ آٹھ کی اوسط سے

پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔۔

About The Author