نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں کھیلوں کے بجٹ میں بیس فیصد سے زائد کے اضافے کا امکان

آئندہ مالی سال کے لیے کھیلوں کا بجٹ آٹھ ارب تک مختص کیے جانے کا امکان ہے

پنجاب میں کھیلوں کے بجٹ میں بیس فیصد سے زائد کے اضافے کا امکان

آئندہ مالی سال کے لیے کھیلوں کا بجٹ آٹھ ارب تک مختص کیے جانے کا امکان ہے

محکمہ خزانہ پنجاب نے سپورٹس بورڈ کو آئندہ مال سال کے بجٹ کے لیے بیس فیصد سے زائد کے اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے

پنجاب میں کھیلوں کو فروغ دینے کا ہدف

پنجاب میں ن لیگ کی حکومت نے کھیلوں کے بجٹ میں بیس فیصد سے زائد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق مالی سال دو ہزار بائیس تئیس کے لیے کھیلوں کا بجٹ آٹھ ارب تک ہوگا ،،،، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب جاوید چوہان کے مطابق

موجودہ حکومت کے سابقہ ادوار میں کھیلوں کو فروغ ملا ہے

جاوید چوہان ،، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ،،، ” اس بار ہمیں ریکارڈ بجٹ ملنے والا ہے

امید ہے آئندہ مالی سال کے لیے کھیلوں کے بجٹ میں مزید بہتری آئیگی،،، ہمیں بیس فیصد تک اضافہ کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے”

ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص شدہ ترقیاتی فنڈر نوے فیصد تک استعمال کیا جاچکا ہے

جاوید چوہان ،، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ،،، "کوشش ہے کہ 30 جون تک 95 فیصد بجٹ استعمال کرلیا جائے،،، ابھی تک ہم نووے فیصد استعمال کرچکے ہیں”

مال سال دوہزار اکیس بائیس میں پنجاب حکومت نے کھیلوں کے لیے چھ ارب پندرہ کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا تھا

اکانوے جاری سکیموں کے لیے دو ارب اکانوے کروڑ دس لاکھ سے زائد جبکہ نووے نئی متعارف کرائی گئی

سکیموں کے لیے تین ارب تئیس کروڑ اسی لاکھ سے زائد کے فنڈز رکھے گئے تھے

About The Author