نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان کے عجیب قصے||گلزار احمد

یہ ایک دو سیر گندم کے ہمیں نقد رقم ملتی جس سے اپنی پسندیدہ شئے خرید کر مزے اڑاتے ۔اس کام کو سرائیکی زبان میں۔۔ وڈھ ۔۔ چننا کہتے ہیں۔ ا ب مشینی دور میں یہ قصے ختم ہو گئے۔

گلزاراحمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے عجیب قصے ۔۔ وڈھ چننا
ڈیرہ کے تاریخی شھر بے مثال کے عجیب قصے ہیں ۔ڈیرہ میں آجکل کے موسم میں جب گندم کی فصل
کی کٹائ ہو جاتی تو ہم بچہ لوگ گندم کے گرے پڑے تیلے ایک ایک کر کے اٹھا کے ایک ہاتھ میں اس طرح جمع کرتے جیسے مالی پھولوں کا گلدستہ بناتا ہے ۔پھر ایک تھیلے میں جمع کر کے گھر لے جاتے اور کوٹ پیٹ کر صاف کرتے اور گندم نکال کر گاوں کی دکان پر لے جاتے۔ یہ ایک دو سیر گندم کے ہمیں نقد رقم ملتی جس سے اپنی پسندیدہ شئے خرید کر مزے اڑاتے ۔اس کام کو سرائیکی زبان میں۔۔ وڈھ ۔۔ چننا کہتے ہیں۔
ا ب مشینی دور میں یہ قصے ختم ہو گئے۔

ڈیرہ والوں کی عیدیں ۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان پچھلے کئ سالوں سے دھشت گردی کا شکار رہا اور گزشتہ دو ماہ میں بھی متعدد سیکورٹی فورسز کے جوان مادر وطن کی حفاظت میں شھید کر دیے گئے۔دھشت گردی نے ہمارے شاعروں اور ادیبوں کو بہت متاثر کیا اور ہماری شاعری اور ادب ان واقعات کی تحریروں سے بھرا پڑا ہے۔آج ہم نے سرائیکی کے ممتاز شاعر بشیر احمد سیماب کو اس وقت کی شاعری کی فرمائش کی جو آپ وڈیو میں سنیں گے۔وڈیو میں گلزار احمد ۔ محمد لطیف اور نوجوان شاعر سعد الدین موجود ہیں ۔

About The Author