نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: جام پور

( وقائع نگار )

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر انٹی نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی تمام مشکلات کے باوجود

ہم پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئیے پوری قوم کو متحد رکھنے کا عزم لئیے آگے بڑھ رہے ہیں

تمن لنڈ ویلفئیر اتحاد کے سربراہ سردار مختیار احمد خان لنڈ کی جانب سے سپورٹس اسٹیڈیم جام پور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے مہنگائی کا ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان کو ٹھہرا تے ہوئے کہا کہ دوسروں پر الزام تراشی کرنے والا عمران خان بتائے کہ ماسوائے مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیں کرنے کہ ان کی حکومت نے ساڑھے تین سال میں پاکستانی عوام کو کیا ریلیف دیا

شاہ زین بگٹی نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر عمران خان کی حکومت تک بیرونی ممالک سے تمام حکومتوں کا لیا گیا

قرض 25 ہزار ارب ڈالر تھا جبکہ عمران خان نے صرف تین سال میں 20 ہزار ارب ڈالر قرضہ لیا قوم کو بتایا جائے کہ وہ اربوں روپے کہاں خرچ ہوئے انہوں نے کہا نہ تو ہم ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کریں گے

اور نہ ہی پچاس لاکھ گھر بنانے کا جھوٹا سپنا دکھائیں گے ہمارا مقصد پاکستان کی ترقی خوشحالی اور استحکام ہے وقتی طور پر عوام کو مہنگائی کے جس عذاب سے گزرنا پڑ رہا ہے

اسکا ہمیں بھی شدت سے احساس ہے مگر اس وقت سابق حکومت کی نااہلیوں کے باعث ملک معاشی لحاظ سے تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے جس کو بچانے کے لیے مشکل ترین فیصلے کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ

عمران خان نے جھوٹے لاروں کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ایک کاغذ کا ٹکڑا لہرا کر عمران خان ڈرامہ رچائے ہوئے ہیں

جس سے ملک کی بدنامی اور جگ ہنسائی ہورہی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ایمپورٹیڈ حکومت چور اور منتخب نمائندوں پر غدار کا راگ الاپ کر خود پارسا بنا ہوا ہے جبکہ ان کی اپنی حکومت میں باہر سے وزراء شامل رہے اس موقع پر

جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ سربراہ لنڈ ویلفیر اتحاد سردار مختیار احمد خان لنڈ نے سپاس نامہ پیش کیا اور اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت جمہوری وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا سردار مختیار احمد خان نے علاقائی وڈیروں کے

خلاف موجودہ صوبائی حلقہ پی پی 293 جام پور سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا چیف تمن سردار محمد جعفر خان لنڈ اور شادن لنڈ چیف کے صاحبزادے نے بھی جمہوری وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

قبل ازیں سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ جام پور سے چھ کلو میٹر باہر انڈس ہائی وے پر سردار مختیار احمد خان لنڈ اور ان کے ساتھیوں نے شاہ زین بگٹی کا

پر تپاک استقبال کیا ۔ان کے جلسہ کا وقت تین بجے دن مقرر تھا مگر وہ رات آٹھ بجے جام پور پہنچے اس دوران لوگوں کی کثیر تعداد جلسہ گاہ میں موجود رہی ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ جام پور

( وقائع نگار )

الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر سرائیکی وسیب ڈاکٹر اشرف علی عتیق نے کہا ہے کہ الخدمت فاونڈیشن کے رضا کار اللہ کی رضا کیلیے دن رات انسانیت کی خدمت کیلیے ملک کے کونے کونے میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں

بار روم جام پور میں الخدمت فاونڈیشن تحصیل جامپور کے زیر اہتمام تحصیل صدر حشمت رسول ایڈوکیٹ کی میزبانی میں 70 خصوصی افراد ( معذور مرد و خواتین ) میں وہیل چئیرز کی مفت تقسیم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن بلا رنگ و نسل اور ہرقسم کے سیاسی گروہی فروعی اور لسانی امتیازات سے بالا تر ہوکر انسانیت کی فلاح وبہتری کیلیے

بلا معاوضہ خدمات سر انجام دے رہی ہے انہوں نے بتایا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے الخدمت ہسپتال ‘ یتیم اور لاوارث بچوں کی کفالت تعلیم اور دیگر امور کیلیے آرفن پروگرام عیدین کے موقع پر

خشک راشن اور گوشت کی تقسیم سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات میں الخدمت کے رضا کار خدمات سر انجام دے رہے ہیں اسی طرح چولستان میں 100 مقامات پر پینے کے پانی کی سہولتیں.

فراہم کرنے کیلئیے تیزی سے کام جاری ہے اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عرفان اللہ ملک ‘ تحصیل امیر مولانا غلام قادر خان لنڈ الخدمت کے ضلعی صدر ملک ظہیر اکبر سٹی صدر سعد اللہ قریشی اور صدر بار ایسوسی ایشن جام پور حافظ ملازم حسین

ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا تقریب میں الخدمت ہسپتال ملتان کے ڈائریکٹر عبدالمحسن شاہین ‘ کے علاوہ میجر ( ر ) ولی اللہ طارق ایڈوکیٹ ‘ چوہدری محمد رفیع پچار ایڈوکیٹ ‘ حاجی محمد ابراہیم خسن پتافی ‘ سابق ناظم عبدالحمید قریشی

‘ مجید انجم ملک ‘ محمد شاہجہان خان احمدانی ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر معززین اور میڈیا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی

سرپرست الخدمت ڈاکٹر عرفان اللہ ملک ‘ کے علاوہ تحصیل جام پور ٹیم اور تحصیل راجن پور ٹیم کو خصوصی تعریفی شیلڈز بھی دی گئیں 68 مستحق افراد میں

وہیل چئیرز تقسیم کی گئیں قبل ازیں ڈاکٹر اشرف علی عتیق اور عبدالمحسن شاہین نے مرکزی عید گاہ کے

بالمقابل الخدمت ڈائناسٹک سینٹر اور کولیکشن لیب کا افتتاح بھی کیا ۔

About The Author