دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان محمد انور بریار، چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اسامہ فیاض لغاری اور انجمن تاجران کے نمائندگان غریب عوام کو ر یلیف دینے پر تیار ہو گئے.

اس سلسلے میں انجمن تاجران ڈیرہ غازیخان میں تین، کوٹ چھٹہ، تونسہ اور چوٹی زیریں میں ایک، ا یک فیئر پرائس شاپ قائم کرے گی

جہاں پر اشیائے خوردونوش ہول سیل ریٹ پر فراہم کی جائیں گی. اس بات کا فیصلہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا

جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان محمد انور بریار، چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اسامہ فیاض لغاری نے کی.

ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کی صورت میں ہماری قوم پر مشکل وقت آن پڑا ہے غریب عوام کو ریلیف دینا وقت کاتقاضاہے.

اس حوالے سے انجمن تاجران ضلع کی عوام کو ہر ممکن ریلیف دے. انہوں نے کہاکہ ہماری چھوٹی سی کوشش سے کسی غریب کا چولہا جل سکتاہے.

ڈیرہ غازیخان میں انجمن تاجران کی طرف سے چھ فیئر پرائس شاپس سے غریبوں کو روزانہ کی بنیاد پر سستی اشیائے خوردونوش میسر ہوں گی.

اس کار خیر میں انجمن تاجران کے تمام نمائندے اپنا حصہ ڈالیں گے. ضلعی حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہو گا

دریں اثناء ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامی افسران کی گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں 426انسپکشنز کے دوران گرانفروشوں کو

ایک لاکھ چودہ ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیاگیا ہے. آٹھ دکانیں سیل جبکہ ایک گرانفروش کو گرفتار کیاگیا ہے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملک شاپس

،آئس فیکٹریز سمیت متعدد فوڈ یونٹس کی چیکنگ،قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد۔۔۔

ڈی جی خان 7 جون: ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو چیک کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کیمطابق مظفرگڑھ میں آئس فیکٹری کو زنگ آلود بلاکس ک استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں 2 ملک شاپس کو ملاوٹی دودھ کی فروخت کرنے پر 20 ہزارروپے کے جرمانے کر دیے گئے۔

چلر کے پاس چھپکلیاں پائے جانے اور صفائی کے بھی ناقص انتظامات پائے گئے۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ

عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا۔

About The Author