نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبسرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

دو حقیقی بہنوں سے 2ملزمان کی مبینہ الگ الگ زیادتی،ڈی پی او کے بار بار فالو اپ لینے پر دونوں ملزمان گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا،

تفصیلات کے مطابق تھانہ فورٹ عباس کے علاقہ چک نمبر 287ایچ آر میں محنت کش کی 2بیٹیوں ”ک“ بی بی اور ”الف“ بی بی گھر سے رفع حاجت کے لئے گئیں مبینہ طور پر ملزم عمیر نے ”الف“ بی بی جبکہ ملزم کاشف نے ”ک“ بی بی کو زبردستی زیادتی

کا نشانہ بنا ڈالا،وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او فیصل گلزار نے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو جائے وقوعہ پر بجھوایا، پولیس کو 6 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتار ی کی ڈیڈ لائن دی، ڈی پی او فیصل گلزار کے بار بار فالو اپ لینے پر

پولیس نے دونوں ملزمان عمیر اور کاشف کو گرفتار کر لیا گیا،وقوعہ کا مقدمہ تھانہ فورٹ عباس میں درج کر لیا گیا،ڈی پی او فیصل گلزار نے پولیس افسران کو ہدائت کی کہ متاثرہ لڑکیوں کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں میرٹ اور

حقائق پر تفتیش کو یکسو کیا جائے،ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ملزمان کو عدالت سے قانون کے مطابق

عبرتناک سزا دلوائی جا سکے، ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ اس مقدمہ کی تفتیش کی میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لوں گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈی پی او فیصل گلزار نے ضلع بھر میں ”قانون پسند کو چھیڑنا نہیں اور قانون شکن کو چھوڑنا نہیں“کی پالیسی نافذ کر دی

قانون پسند طبقات اور پولیس کے مابین فاصلے کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ قانون پسندوں اور قانون شکنوں میں واضح تفریق کی جائے،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے پولیس افسران کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ قانون پسند طبقات قانون کی عملداری کے لئے پولیس کے ایسے معاون ہیں جو معاشرے میں عزت و تکریم کے حقدار و مستحق ہیں

،ضلع میں قانون کی حکمرانی کے فطری اصول کے تحت ”قانون پسند کو چھیڑنا نہیں اور قانون شکن کو چھوڑنا نہیں“کی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے

،ڈی ایس پیز اپنے سرکل کے تھانوں کی مکمل مانیٹرنگ کریں،تھانوں میں غیر قانونی بندش اور پولیس کے کسی قسم کے ٹارچر کی شکایات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے

میں تھانوں کے سرپرائیز وزٹ کروں گا اگر کسی تھانہ میں غیر قانونی بندش یا ٹارچر کی شکائت غیر جانبدارانہ انکوائری میں ثابت ہو گئی

تو نہ صرف ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہو گی بلکہ قانون شکنی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو قانون کے مطابق فوجداری کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا

ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ قانون پسند طبقات کے لئے میرے دفتر سمیت تھانوں اور پولیس کے تمام دفاتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل بہاول نگر عبدالجبارگجر نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق پبلک ویلفیئر کے تمام امور شاندار انداز میں انجام دیئے جائیں تاکہ علاقہ کے لوگوں کو ریلیف حاصل ہو۔

وہ آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، سی ای او ایجوکیشن،

چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ضلع بھر میں موجود مین ہولز کے ڈھکنوں کی تنصیب، خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور سیوریج لائن کی مرمت و دیکھ بھال کے کام فوری طور پر مکمل کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں آمد و چھٹی کے اوقات میں طلبا و طالبات کو سڑک عبور کرانے کے لئے متعلقہ سکولوں میں نگرانی کے لئے مامور کیا گیا سٹاف اپنی ذمہ داری بہتر انداز میں انجام دیں.

۔انہوں نے کہا کہ بس اسٹینڈز پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ وائٹ واش کے کام اور مسافروں کے لئے بیٹھنے کا مناسب انتظام بھی کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری عمارتوں پر وائٹ واش اور پینٹ کے کام مکمل کئے جائیں۔

نیز علاقہ میں موجود پلے گراؤنڈز اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال، صفائی کے کام میں مذید بہتری لائی جائے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ضلع بھر میں موجود پرانے پلوں کی مرمت اوردیکھ بھال سمیت کوڑاکرکٹ بھی مناسب طریقہ سے تلف کیا جائے

اور حکومت کی ہدایت کے مطابق وال چاکنگ کے خاتمہ سمیت واٹر ٹینکس کی صفائی اور کلورینیشن کے کام بھی بروقت کئے جائیں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں نکاس آب کے کام بہتر طریقے سے بروئے کار لائے جائیں اور پانی ایک جگہ نہ ٹھہرنے دیا جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع بھر میں موجود ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کے اندر اور باہر صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاول نگر نے ہدایت کی کہ اوورلوڈنگ اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

اور ٹریفک آمد و رفت میں رکاوٹ بننے والے یوٹیلیٹی پولز کو بھی مناسب جگہوں پر نصب کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے صفائی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے

اور پبلک ویلفیئر کے امور انجام دینے کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران اپنا کردار ادا کریں۔

About The Author