اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ضلعی پولیس کی ماہ مئی کی کار گزاری،کل976 مقدمات درج

، 924ملزمان گرفتار، ماہ مئی میں 220مجرمان اشتہاری،191عدالتی مفروران گرفتار

بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور36لاکھ14ہزارسے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی اوفیصل گلزار

تفصیلات کے مطابق

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی سر براہی میں ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے

مختلف مقدمات میں ملوث 924ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں کل36لاکھ14ہزارسے زائد کا مال

مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا

جبکہ ضلعی پولیس نے01سر گرم گینگ کے03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے

قبضہ سے 03لاکھ55ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے74 ملزمان گرفتار کر کے اْن کے

قبضہ سے01کلاشنکوف،04رائفلیں،12بندوقیں /رپیٹر، 55پسٹل،02ریوالور اور 279روند/کارتوس برآمد کیے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے115ملزمان کو گرفتار کر کے

اْن کے قبضہ سے 22کلو437 گرام چرس،02کلو110گرام ہیروئن،490گرام افیون،3140لیٹر شراب،805 لیٹر لہن اور17چالو بھٹیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔

اشتہاری مجرمان کے

خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 11اور Bکیٹیگری کے209 مجرمان اشتہاری اور191 عدالتی مفروران گرفتار کئے۔

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 61مقدمات کا اندراج کرکے 203ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس خدمت مراکز میں ایک ہی چھت تلے شہریوں کو 14سہولیات کی فراہمی ماہ مئی میں 3602 اشخاص کو سہولیات فراہم کی گئیں۔

ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ

جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ معاشرتی امن پر کمپرومائز ممکن نہیں

ضلع بھر میں نفرت کی ,,ن،، اورشرانگیزی کی,,ش،، بھی ناقابل برداشت ہے

،معاشرتی امن کے لئے خطرہ بننے والوں کو قانون کہ نکیل ڈالی جائے گی،ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کے تحت پولیسنگ کی جائے گی

،ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ

سنگین وارداتوں کی صورت میں متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے

،کیوں کہ جائے وقوعہ سے پولیس افسران کو ایسے شواہد دستیاب ہو جاتے ہیں جو سنگین وارداتوں کے جلد ٹریس ہونے میں معاون ثابت ہوتے ہیں

،ڈی پی او نے کہا کہ ہر فرض شناس پولیس آفیسر اور اہلکار کے حقوق اور عزت کا میں محافظ ہوں

تاہم قانون شکن عناصر سے بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق رکھنے

،فرض شناسی سے غفلت کے مرتکب پولیس افسران اور اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے

%d bloggers like this: