دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں معیاری اور باوئنسی پچز کی تیاری آخری مراحل میں داخل

قذافی اسٹیڈیم میں ایک پچ آسٹریلین سوئل سے بھی بنائی گئی ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز جولائی کے وسط میں ہونے کا امکان ہے

لاہور میں معیاری اور باوئنسی پچز کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی

قذافی اسٹیڈیم میں ایک پچ آسٹریلین سوئل سے بھی بنائی گئی ہے ،،، ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز جولائی کے وسط میں ہونے کا امکان ہے

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان مکمل ہونے کے دو ہفتے بعد لاہورسمیت ملک کے مختلف ٹیسٹ سنٹرز میں پچز کی دوبارہ سے تیاری کا آغاز کیا گیا

جو اب دو ماہ گزرنے کے بعد آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے

قذافی اسٹیڈیم کی پچز کو مکمل طور پر اکھاڑ کر ،،، نندی پور اور کے پی کی تازہ مٹی سے تیار کیا گیا ہے

جبکہ ایک پچ خاص طور پر آسٹریلین سوئل سے بنائی گئی ہے

گراونڈ کے مین اسکوائر میں دو پچز کا اضافہ کیا گیا ہے ،،، اب سولہ کے بجائے اٹھارہ وکٹیں تیار کی جاسکتی ہے

جبکہ سائیڈ باونڈریز پر بھی آٹھ کے بجائے دو پریکٹس پچز تیاز ہونگی

قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نئی پچز کی تیاری کو خوش آئند قرار دیتے ہیں ،، ان کا کہنا ہے کہ نئے پچز سے فاسٹ باولرز کو مدد ملے گی

شاہین آفریدی ،،، قومی فاسٹ باولر ،،، "نئی پچز بن رہی ہے باولرز کو فائدہ ہوگا ہمیں بھی مزہ آئیگا کے تیز وکٹیں بنے گی”

قذافی اسٹیڈیم کے گھاس کو بھی تبدیلی کیا جارہا ہے ،،، پرانی گھاس کی جگہ برمودا ڈھاکا گھاس لگایا جارہا ہے

پی سی بی کے مطابق گراونڈ کی تذین و آرائش کا کام جون کے آخر تک مکمل ہوجائیگا

جبکہ کرکٹ میچز کا آغاز جولائی کے وسط میں متوقع ہے۔

About The Author