ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کی زیر نگرانی ہر ماہ کی یکم اور دو تاریخ کو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا تا ہے
اس تسلسل کے پیش نظردوسرے روز بھی ضلع کونسل ہال اور ڈیرہ غازیخان کی تحصیلوں کوٹ چھٹہ، تونسہ، ڈیرہ غازیخان میں عوام کو محکمہ مال سے متعلق معاملات میں
ریلیف دینے کیلئے کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازی خان میں عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا
اور سائلین کے مسائل سنے اور انکی درخواستوں پر موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ دنوں میں کچہری کا مقصد ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو ایک چھت تلے حل کرنا ہے
،کھلی کچہری میں انتظامی افسران،ریونیو سٹاف موجود ہوتا ہے جس کا مقصد موقع پر عوامی خدمت کو یقینی بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ
ہم انتقالات،فرد ملکیت،جمعبندی،ڈومیسائل کا حصول اور وراثت سے متعلق سروسز پر شہریوں کو ریلیف دے رہے ہیں
اسی طرح تونسہ میں اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ اور کوٹ چھٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید نے بھی کھلی کچہریوں کے دوران عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت چیئرمین سردار اسامہ فیاض لغاری نے کی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ،تاجر و صارفین کے نمائندے بھی موجود تھے۔
اجلاس میں ضلع بھر کیلئے ازسر نو اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا،ضلع بھر میں آٹا تھیلا20 کلو 980 روپے، آٹا 10 کلو تھیلا 490 روپے،
دال چنا موٹی 160 روپے کلو، دال چنا باریک 150 روپے، دال ماش دھلی ہوئی چمن 275 روپے، دال ماش دھلی ہوئی برما 265 روپے، چنا سفید موٹا 340 روپے، چنا سفید باریک 245 روپے، بیسن 155 روپے،
چینی سفید ایکس مل ریٹ پلس 2روپے، تندوری روٹی 100 گرام فی عدد7روپے، خمیری روٹی 100 گرام فی عدد 8 روپے،
نان سادہ 100 گرام فی عدد10 روپے، سوجی 75 روپے، میدہ 75 روپے، دال مسور موٹی غیر ملکی 242 روپے، دال مونگ دھلی ہوئی 130 روپے، چاول سپر کرنل کچی 182روپے، چاول سپر کرنل پکی 185 روپے، چاول کرنل
2
چھوٹی 85 روپے، چاول اری سکس 65 روپے کلو، گھی بنا پستی کوکنگ آئل بمطابق کمپنی ریٹ، دودھ فی لیٹر 100 روپے، دہی 110 روپے،چھوٹا گوشت 900 روپے، بڑا گوشت 500 روپے اور برف 8 روپے فی کلو کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں
،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگلی میٹنگ تک ضلع بھر میں یہی متعین کردہ قیمتیں ہی لاگو رہیں گی
کسی کو بھی ان ریٹس سے زائد پر اشیاء فروخت نہیں کرنے دی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ نے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ڈیرہ غازی خان کی تشکیل نو کردی گئی ہے،نئی ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین سردار اسامہ فیاض لغاری ہوں گے
جب کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کو چیئرمین،سیدعبدالعلیم شاہ،شوکت جتوئی،ذوالفقار جھگوانی،اللہ بخش گوپانگ،شبلی شب خیز غوری، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو/جنرل،اسسٹنٹ کمشنرز،
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع،سی ای او ہیلتھ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی،ڈی ایف سی،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ای اے ڈی اے،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر،ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن،سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹیز ممبران اور ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے۔
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے نئے چیئرمین سردار اسامہ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ نئی کمیٹی ضلع بھر میں ہر ماہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کرے گی
،قیمتوں کی پڑتال کے ساتھ ساتھ گاہے بگاہے اس کے اتار چڑھاؤ کا بھی موازنہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قیمتوں میں من مانیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی محمد انور بریار کی زیرنگرانی ضلع بھر میں مہنگی چینی،آٹا،گھی و دیگر اشیائے خوردونش
،بلیک میں کھادیں فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جب حکومتی ٹارگٹ کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔
مہنگی اشیاء بیچنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں 10ہزار کے جرمانے،4کریانہ سٹور سیل،4مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرادیا گیا ہے،
اسی طرح بلیک میں مہنگی کھاد فروخت کرنے والوں کو65ہزار روپے جرمانہ،دو ڈیلرز کیخلاف مقدمات درج اور1416کھاد کی بوریاں ضبط کرلی گئی ہیں۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ نے تونسہ کے مختلف علاقوں
میں واقع کریانہ سٹوروں کی انسپکشن کی،انہوں نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو موقع پر دس ہزار روپے جرمانہ کیا،
انہوں نے سبزی منڈی میں پھلوں،سبزیوں کے نیلامی عمل اور امتحانی مراکز کا بھی معائنہ کیا،انہوں نے کہا کہ
ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے زیادہ منافع لیکر دوسروں کا حق کھاتے ہیں،جنہیں اب قانون کے دائرے میں لانا ہوگا،اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن نے پرانی سبزی منڈی میں واقع دکانوں پر پرائس چیکنگ کی
،اس دوران انہوں نے4 کریانہ سٹوروں کو سیل کرکے مالکان کیخلاف مقدمات بھی درج کرا دئیے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد نے راکھی گاج،
پیر عادل،شاہ صدر دین،شادن لنڈ میں کھاد ڈیلرز شاپس کو چیک کیا،اس دوران انہوں نے اوور چارجنگ پر کھاد ڈیلرز کو65 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 1416کھاد کی بوریاں ضبط کرکے
دو ڈیلرز کیخلاف ایف آئی آرز بھی درج کرا دی،ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محمد نے ڈیلرز کو تنبیہ کی ہے کہ
وہ حکومتی ریٹ پر کھاد فروخت کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ضلع میں پرائس کنٹرول بارے افسران کے اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ہم نے عوام کو ہر صورت ریلیف دلانا ہے.
تمام افسران فیلڈ میں جائیں اور گرانفروشوں کو قانون کے دائرے میں لائیں کسی کو بھی اشیاء کی زائد قیمتیں وصول نہ کرنے دیں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان کے اعلامیہ کے مطابق کلاس دہم سالانہ امتحان 2022کے مضامین انگلش گروپ فسٹ اور فزکس / اسلامیات اختیاری گروپ سیکنڈ کے پیپرز جو کینسل کر دیئے گئے تھے
ان کے امتحانات 11جون 2022کو ہوں گے. تعلیمی بورڈ نے تمام متعلقہ پرائیویٹ امیدواران کو رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارمز پر تحریر کردہ پتہ جات پر ارسال کر دی ہیں جبکہ ریگولر امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے متعلقہ ادارہ کے پورٹل پر آن لائن کر دی گئی ہیں.
ریگولر امیدوار ان اپنے ادارہ کے پورٹل سے رولنمبر سلپ کا پرنٹ لے سکتے ہیں. مراسلہ میں مزید کہا گیاہے کہ
جن امیداروں کی رولنمبر سلپس اعتراضات کا جواب نہ دینے یا بقایا فیس جمع نہ کرانے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں
ان کی سلپس اس وقت تک جاری نہ کی جائیں گی جب تک وہ دفتر بورڈ کو مطلوبہ کوائف دستاویزات / بقایا جات جمع نہیں کرادیتے.
اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو رولنمبرسلپ 9جون تک نہ ملے تو وہ تعلیمی بورڈ کے آفس یا بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk سے حاصل کرسکتا ہے.
اگر اس وجہ سے کسی امیدوار کا پرچہ رہ گیا یا وہ امتحان میں شرکت نہ کر سکا
تو تمام تر ذمہ دار ی اسی امیدوار پر عائد ہو گی.تعلیمی بورڈ اس کا ذمہ دار نہ ہو گا.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون